پیر، 24 مارچ، 2014

پیار کا آمرت



جاپان میں  ایک اہم واقعہ پیش آیا ہے ( ہو سکتا ہے کہ صرف مجھے ہی آہم لگ رہا ہو!)۔
ساتیتاما کین  میں آج  ، فٹ بال کا ایک میچ “بغیر تماشائیوں” کے ہو اہے ۔
کیونکہ ! ٹیم کے سپوٹروں نے “غیر ملکیوں “ سے نفرت کا اظہار کیا تھا
معاملہ کچھ یوں ہوا
کہ

جاپان کی فٹ بال آرگنائیزیشن “ جے لیگ” کی ایک ٹیم ” اوراواریڈ”نام بھی ہے ۔
ساتیتما کین کے شہر سائیتاما کے “اوراوا وارڈ”  کی ٹیم !!۔ “اوراوا” جو کہ تین شہروں کے اختلاط سے بننے والے سائیتاما شہر سے پہلے ایک شہر کی حثیت رکھتا تھا ۔
اس شہر کی ٹیم کے سپوٹروں نے ،سٹیڈیم میں ایسے پرچم لہرانے شروع کر دئے تھے ، جن پر لکھا ہوتا تھا کہ “ صرف جاپانیوں کے لئے۔
اس قسم کے نسلی امتیاز کرنے والے بینر لہرانے کو معیوب سمجھنے والوں نے جب ٹیم کے سرکردہ افراد سے جب یہ پوچھا کہ کیا یہ کام اپ کے علم میں ہے ؟
تو ان ذمہ دار افراد نے اقرار کیا کہ ہاں ان کے علم میں ہے !۔
جس پر میڈیا نے اس بات کے معیوب ہونے کا چرچا شروع کر دیا ، اور جاپانی معاشرت میں ایسی بات ہے بھی معیوب ، کہ کسی سے صرف اس کے رنگ ، نسل یا نظریات کی وجہ سے نفرت کی جائے ۔
اس لئے “جے لیگ” نے فیصلہ کیا کہ اوراوا کی ٹیم اگلا میچ بغیر تماشائیوں  کےکھیلے گی ۔
اوراوا ریڈ اور شیمیز ایس پلس کے درمیان ہونے والا یہ میچ ایک ایک گول کے ساتھ  برابر رہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ایک میرے وطن کا معاشرہ ہے کہ
جس کو تعلیم ہی نفرت کی دی گئی ہے ۔
دوسروں کے مذاہب ، مسالک ، زبانوں سے نفرت کی رسم اب چلتے چلتے ہمارے گھروں میں داخل ہو چکی ہے اور بھائی بھائیوں سے بھی نفرت کرنے لگے ہیں ۔
پاکستان پر ایک عفریت کا قبضہ ہے ۔
ایسی باتوں کو “ فگر آؤٹ” کرنے کے لئے بھی “علم” کی ضرورت ہوتی ہے
اور اس “عفریت “ نے پاکستان میں تعلیم کو ہی عنقا کر کے رکھ دیا ہے ۔ اور جو تعلیم میسر ہے ؟
اس میں مغالطوں اور مبالغوں کا زہر ملا کر رکھ دیا ہے ۔
انسان کے اندر کہیں دور ، گہرائیوں میں اس بات کا احساس تو موجود ہے
کہ نفرت ایک زہر ہوتا ہے 
اور
باہمی پیار قوموں کے لئے آمرت!!۔
لیکن مغالطوں اور مبالغوں کی پانچ دہایوں کی تعلیم نے ہمارے اندر پائی جانے والی ایک  آفاقی حقیقت کو بھی دھندلا کے رکھ دیا ہے ۔

2 تبصرے:

lmirza کہا...

An accurate assessment. Keep writing. LM

محمد اسلم فہیم کہا...

سچ کہا آپ نے
انسان کے اندر کہیں دور ، گہرائیوں میں اس بات کا احساس تو موجود ہے
کہ نفرت ایک زہر ہوتا ہے
اور
باہمی پیار قوموں کے لئے امرت!!۔

Popular Posts