ہفتہ، 1 مارچ، 2014

غیرت ، بے غیرت

غیرت! بڑی اہم چیز ہے ۔
اور غیرت کا معیار ،اقوام کا اپنا اپنا ہی ہوتا ہے ۔
ہمارے پٹھان لوگوں میں سے اگر کسی کا بھری محفل میں پد نکل جائے تو ؟
اس کے لئے مرجانے کا مقام ہوتا ہے ۔
خواتین کے متعلق غیرت کا معیار ، برصغیر کی ساری کی اقوام میں ملتا جلتا ہے ۔
کہ اگر کسی کی بہن ، بیٹی نے کوئی غلطی کر لی
یا کہ کسی نے ورغلا لیا تو ؟
قتل !!!۔
جاپان میں غیرت کا معیار یہ ہے کہ
اگر کسی کا جھوٹ پکڑا جائے ، یا کہ کاروبار میں وعدہ خلافی کر لے ، یا ملاوٹ کر لے یا کہ فراڈ کر لے !،
تو اس بندے کا بھی غیرت سے مرجانے کا ہی مقام ہوتا ہے ۔
اور جاپانی مر بھی جاتے ہیں ۔
جیسا کہ جاپانیوں کی خود کشیوں کی تعداد کا سبھی کو علم ہے ۔
اب یہاں سوچنے کی بات یہ ہے کہ جاپانیوں کی غیرت اپنی خواتین کے متعلق کیا ہے ؟
جاپانیوں کا خواتین کے متعلق معاشرتی رویہ یہ ہے کہ
بیٹی نے جنوائی کے گھر جان اہی جانا ہے ،اس لئے اگر اپنی زندگی کا ساتھی وہ خود جن لیتی ہے تو والدین کا فرض یہ بنتا ہے کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ لڑکی کا فیصلہ کہیں غلط تو نہیں ؟
لڑکی کا منتخب کیا گیا لڑکا نکھٹو تو نہیں ۔
اور اس طرح بہن کے متعلق بھایئوں کا رویہ ہوتا ہے ۔
ورنہ شادیاں یہاں جاپان میں بھی ارینج میرج ہی ہوتی ہیں ۔
جاپانیوں کا اپنی غیرت کو قایم رکھنا ایک بڑی بات ہے بھی اور نہیں بھی کہ
ان کے غیرت کھانے والے کام ایسے ہیں کہ ان سے بندہ بچ سکتا ہے ۔
مثلا ، جھوٹ ! کوئی بھی انسان تھوڑی سی کوشش سے سو فیصد جھوٹ سے بچ سکتا ہے ۔
تھوڑی سی کوشش سے کاروباری وعدہ خلافیوں سے سو فیصد بچا جا سکتا ہے ۔
ملاوٹ یا فراڈ یا کہ کام چوری یا کہ طاقت کا بے جا استعمال ،ایسی ہی چیزیں ہیں کہ کوئی بھی بندہ تھوڑی سی کوشش کر کے ان چیوں سے سو فیصد بچ سکتا ہے ۔
اس لئے کوئی بھی جاپانی غیرت مند اپنی ساری زندگی بڑی غیرمت مندی سے گزار دیتا ہے
اور
ناں اس کو کسی کے سامنے شرمندہ ہونا پتا ہے اور ناں ہی خود اپنے ظمیر کے سامنے شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے ۔
لیکن
کیا کسی بھی انسان کا اس بات کا امکان ہے کہ وہ پد مارنے سے سو فیصد بچ سکے ؟
یاکہ
اپنی غیرت کو سو فیصد بچا کر رکھ سکے کہ
نہ تو بہن کسی بہنوئی کو دے اور نہ ہی بیٹی کسی جنوائی کو؟
یا کہ
اپنی پیدایش کے مراحل میں ماں بات کے کردار پر کوئی قدغن لگایا جاسکتا ؟
وہ لوگ جو احساس رکھتے ہیں
اور جاپان اور پاکستان جیسے معاشروں کے درمیان زندگی گزار رہے ہیں ۔
اوہ لوگ دو انتہاؤں کے درمیان زندگی گزار رہے ہیں ۔ْ
ایک کنفیوزن سا ہے کہ ایسے لوگ کیا ہیں ؟
غیرت مند ؟ یا کہ بے غیرت ؟

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts