پیر، 13 مئی، 2013

نادان کی فریاد ۔ فوج

ہر بندہ کراچی میں فوج لانے کا ہی مطالبہ کئے جا رہا ہے
اس بات کے نتائج سے بے خبر
یہ ایک انتہائی  جہالت پر مبنی مطالبہ ہے!!!َ
مطالبہ یہ ہونا چاہئے
کہ
کراچی  کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کے متعلقہ ادارے اگے آئیں اور اپنا فرض نباہیں۔
کراچی کو غنڈہ گردی سے پاک کرنے اور اسلحے پر قدغن لگانے کا یہ ایک اچھا موقع ہے
اس موقع  کو استعمال کرنے میں ساری قوم  کو کراچی کا ساتھ دینا چاہئے۔
اور شفاف الیکشن کروانے کے لئے متعلقہ اداروں کو پوری طاقت سے شر پسندوں کو کچل دینا چاہئے۔
متعلقہ اداروں کو !!۔
جو کام ان کی ذمہ داری ہیں ان کو پورا کریں ۔
پولیس مجرمان کو گرفتار کر کے بغیر رشوت لئے ایمان داری سے ملزمان کو عدالتوں میں  پیش کرئے
عدالتیں مجرموں کی سرکوبی کے لئے طاقت کا جو بھی استعمال کریں
وہ جائیز ہو گا۔
مدعیان کو عدالت کا  دروازہ کھٹکٹانا  چاہئے
اور عدالت کو معاملے پر فیصلہ کرکے حکم جاری کرنے چاہئے۔
اور اگر
پاکستان میں یہ کام نہیں ہو سکتا تو؟
اس کی وجہ بار بار فوج کا معاملات کو اپنی طرز پر حل کرنے کی کوشش میں بگاڑ دئنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
اس لئے
فوج کو بلانے والے لوگ دانستگی میں یا نادانستگی میں
غلط کر رہے ہیں ۔
فوج نہیں حکومت کو اگے انا چاہے
جی ہاں حکومت کو
اور اگر حکومت بہتر جانے تو طاقت کا جو بھی استعمال کرئے
اگر فوج ہی کراچی کے مسئلے کو حل کر سکتی ہے
تو بھی
فوج کو حکومت اگے لائے
ناں کہ فوج کو نادان لوگ بلانے لگیں
اور پھر ہو جائے
میرے عزیر ہم وطنو!!!۔
اور اگر جو باتیں میں کہ رہا ہوں
پاکستان میں ناممکن ہیں
تو
اسی لئے اس پاکستان کی تلاش میں ہوں جس میں قانون کی حکم برداری ہو
جی
ہان گم کردہ پاکستان کی تلاش۔

2 تبصرے:

محمد ریاض شاہد کہا...

متوازن بات کی ہے آپ نے اور پہلی دفعہ پوسٹ میں خواہ مخواہ فوج کو رگڑا نہیں لگایا آپ نے ، ۔ جناب یہ کیچپا لگانا تبصرے کرنے کی کوشش کی حوصلہ شکنی کا باعث ٹھہرتا ہے

fikrepakistan کہا...

جماعت اسلامی کی ہر بار کراچی بلکے پورے پاکستان میں شکست پر افسوس ہے، جماعت اسلامی کے لئیے مجھے جون ایلیاء صاحب کا ایک شعر یاد آرہا ہے۔

میں پیہم ہار کے یہ سوچتا ہوں
وہ کیا شے ہے جو ہاری جارہی ہے۔

جواد بھائی کی بات سے کافی حد تک متفق ہوں، کراچی والوں کا دل طالبان کی حمایت کرکے، امن کمیٹی کی ریلیوں میں شرکت کر کے انکے جلسوں میں یکجہتی کا اظہار کر کے ہرگز ہرگز نہیں جیتا جاسکتا، جماعت اسلامی امن کمیٹی کے دہشتگردوں کی ریلیوں میں شرکت کرتی رہی انکے جلسوں میں ان سے اظہار یکجہتی کرتی رہی، اور اب انتخابات میں چاہتی ہے کہ کراچی والے ان سب منافقتوں کے بعد انکا ساتھہ دیں انہیں ووٹ دیں تو یہ ناممکن ہے، یہ کراچی ہے قبائلی علاقہ نہیں ہے۔

Popular Posts