اتوار، 6 نومبر، 2011

بڑی عید

میرے علم کی کمی بھی هو سکتی هے که
همارے یهاں چھوٹی عید کو عید کی مبارک کے لیے اور بڑی کو قربانی کے لیے هی سجھا جاتا تھا
بڑی عید پر مبارک کے پیغامات ، میں نے پچھلے کچھ سالوں میں هی دیکھے هیں
چھوٹی عید پر عید کارڈوں کا ایک سیلاب هوتا تھا
اور بڑی پر ایک بھی کارڈ نهیں هوا کرتا تھا
ان دنوں
جب همارے قصبے کا ڈاکخانه ماسٹر عزیز دین صاحب کے پاس هوتا تھا اور اس کے بعد میرے والد کے پاس
ميں سن ستر اور اسی کے شروع کے سالوں کی بات کر رها هوں
هاں پھر سرمے والی سرکار جناب جرنل ضیاع صاحپ کا زمانه اتا ہے
جس ميں اسلام تو ایا نهیں
اسلامی جذبات پر بڑا عروج آیا هے
باقی جی الله پروردگار آپ سب کی قربانی قبول فرمائیں
اور حقوق العباد میں قربانی کی توفیق عطا فرمائیں
آمین

3 تبصرے:

ایم اے راجپوت کہا...

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عیدکم مبارک کل عام و انتم بخیر
تقبل اللہ منا و منکم صالح الاعمال

گمنام کہا...

█▀▀─█─█▀▄──
█▀▀─█─█─█──
▀▀▀─▀─▀▀───
█▄─▄█─█──█─█▀▄─▄▀▄─█▀▄─▄▀▄─█─▄▀
█─▀─█─█──█─█▀█─█▀█─██▀─█▀█─█▀▄─
▀───▀──▀▀──▀▀──▀─▀─▀─▀─▀─▀─▀──▀

عید کی مبارکباد قبول کیجئے

عنیقہ ناز کہا...

بڑی عید دراصل حاجیوں کی عید ہوتی ہے۔ انکو مبارک ہو باقی سب کو تو قربانی ہی کرنی ہوتی ہے۔ لفظ عید کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسکا مطلب ہے لوٹ کر آنا۔ چونکہ رمضان کے روزوں کے بعد عام دن لوٹ کے آتے ہیں اس لئے اسے بڑی عید کہنا چاہئیے لیکن لوگ پتہ نہیں کیوں اسے بڑی عید کہتے ہیں۔
آپ بڑی عید مبارک کو سوچ رہے ہیں یہاں ہر جمعے کو کچھ لوگ پیغام بھیجتے ہیں جمعہ مبارک ہو۔ حالانکہ جب تک اللہ نے جینے کی مہلت دی ہوئ ہے ہر دن مبارک ہونا چاہئیے یا نہیں؟

Popular Posts