دبئی کا دوره
جاپان میں مقیم پاکستانی جو که بقول خاور میڈ ان جاپان امیر هیں
ان کو دورے بہت پڑتے هیں
مرگی کا دوره
پاگل پن کا دوره
وغیره نهیں
بلکه ایک خاص قسم کا دوره پڑتا هے
جس کا ذکر جاپان کی خبری سائیٹوں پر هوا کرتا هے
اور یه سائیٹس هیں که ان ميں سے کچھ کے مدیراں تو اتنے جھوٹے هیں که جوتوں سمیت انکھوں میں اترنے کا محاوره ان پر فٹ هوتا هے
ایک دورے کی خبر کچھ اس طرح سے هوتی هے
رانا پداں والا پاکستان گے کامیاب دورے سے واپس جاپان آگیا ہے
اب کوئی ان سے پوچھے که
جو بنده کمائی کرنے کے لیے جاپان ایا تھا
که ایک دن پاکستان واپس جائے گا
اگر وه پاکستان جاکر پھر جاپان هی واپس اتا هے تو یه دوره کامیاب کیسے هوا؟؟
چھڈو جی ایسی گہری باتاں جاپان کے میڈ پاکستانیوں کی سمجھ سے بالاتر هیں
که
یهان روزنامه سائتاما کی خبروں کو سمجھ سکنے والے بندے
ایک فیصد بھی هوں که ناں هوں
حالانکه جاپان کے متعلق خبروں کی اردو میں یه سائیٹ هو سکتا هے که دنیا کی سب سے بڑی سائیٹ هو
اصلی میں میں بات یه کرنا چاهتا تھا که
میں کچھ ایکسپورٹ کا کام کرنا چاهتا هوں
دبئی کے لیے آئیڈیا دیا هے جی
بھائی رمضان نے
اس وقت میرے یارڈ میں کوئی دو کنٹیروں کا مال پڑا هوا هے
جو که میں فوراً بھی دبئی روانه کرسکتا هوں
لیکن
کیش کی طرف سے یه حالت هے که
کل جو مال اوکشن سے خریدا هے اس کی ادائیگی کروں تو؟؟
بٹوے ميں پڑے نوے هزار کے علاوه کچھ نهیں بچتا
اور ان حالات میں اگر مال دبئی بھیجوں
اور
کوئی هینڈ هو جائے تو؟؟
اس لیے میں نے سوچا که دبئی کا ایک پھیرا لگا لوں
که
پاکستان سے ننھے بھائی کا فون آگیا که
اپ کا پاسپورٹ مشین دیڈ ایبل نهیں هے اور دبئی والے اپ کو ویزا نهیں دیں گے
اس لیے اپ پاکستان سے هوتے هوئے( مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوا کر) دبئی چلیں جائیں
میں نے یهاں جاپان ميں میڈیا والے پاکستانوں کو فون کیا هے اور پیغام ریکارڈ کروایا هے که
خاور کو دبئی کا دوره پڑنے والا هے
لیکن اس دوره پڑنے میں پرانا پاسپورٹ وهی کردار ادا کر رها هے جو
مرگی کے دورے میں پرانا جوتا ادا کرتا هے
یعنی که پرانا پاسپورٹ دبئی کا دوره پڑنے کو روکتا ہے
اور پرانا جوتا
مرگی کے دورے کو
یهاں پاکستان کی ایمبیسی ميں ایک صاحب هیں
مروان صاحب
بڑی دلچسپ شخصیت هیں
میں نے ایک دفعه ان کو پوچھا که کیا اپ کو معلوم ہے که بلاگر کیا هوتے هیں؟
تو
ان کا جواب تھا
هاں ناں !!ـ وهی لوگ جو فارغ بیٹھے انٹر نیٹ پر کچھ لکھتے رهتے هیں
میں نے جی ان مروان صاحب سے مشوره کیا هے که
کیا کروں تو
ان کا مشوره هے پاکستان جانا هی پڑے گا
لیکن
ناصر کا کهنا هے که
اکر ایمبیسی والے ایک خاص قسم کا کاغذ لکھ دیں تو دبئی والے ویزا دے دیتے هیں
لو جی بند کرے تے کی کرے؟
پیسے کول کوئی نئیں جے
دوره ایک بھی مشکل تھا یهاں دو دو پڑنے کے امکان بنے هوئے هیں
مجھے تو لگتا هے که مجھے جاپان سے باهر کا دوره پڑنے سے پہلے کوئی اور دوره ناں پڑجائے
3 تبصرے:
دورے سے پرہیز بہتر ہے،علاج مہنگا پڑے گا۔
جی تسی آپ لازمی جانا ہے دوبئی ۔۔
کنٹینر بجھوا دیں۔
بصورت دیگر ایسے دو دوروں کے بعد اپکی جیب کو ایسی مرگی ہو گی کہ کنٹینر نہیں بھجوا سکیں گے۔
میری رائے ہے کہ برائے مہربانی اپنی تحریر کو right to leftکی ڈائریکشن میں کرلیں۔ اور کوشش کریں کہ جمیل نوری نستعلیق کا فونٹ استعمال کریں۔
http://colourislam.blogspot.com/
ایک تبصرہ شائع کریں