جمعرات، 13 اکتوبر، 2011

قادیانی اور قادری لوگ


یه مولوی طاهر  قادری کے ماننے والوں کا قادیانیوں سے اختلاف جهاں تک مجھے سمجھ لگی هے صرف اس لیے هے که
لوگوں کو شک ناں هو جائے که دونوں فرقوں کی ڈیوٹی ایک هی ہے
پہلے کی برطانیه سرکار نے لگائی تھی اور دوسرے کی
امریکه سرکار نے لگائی هے که
کسی بھی طرح جهاد کو کینسل کرو
تھوڑی سی بھی سمجھ بوجھ رکھنے والا
اگر تحقیق کرئے تو مولوی طاهر قادری اور مرزا قادیانی کے حالات زندگی میں بڑی مماثلت پائی جاتی هے
هر دو نے خود کو اہلسنت کهلوایا
هر دو کو
اپنے دور کے میڈیا ميں ایک بڑا اسلامی عالم شو کیا گيا
هر دو کو عیسائی عالوں سے مناظروں میں جتایا گيا
هر دو نے عیسائی عالموں کی کتابوں کے مقابلے میں کتابیں لکھیں
هر دو نے روحانیت کی منزلیں طے کی
هر دو کو ان کے زمانے ميں هی عالموں نے جھوٹا قرار دیا
هر دو نے گوروں کے خلاف جدو جہد کو "خلاف اسلام " کا فتوی دیا
مرزا قادیانی نے
برطانیه سرکار کے خلاف والوں کے خلاف فتوا دیا
اور مولوی طاهر قادری نے امریکه کے خلاف
جدوجهد کرنے والے کے خلاف فتوا دیا
هر دو نے جهاد کے اعلان اور کرنے کی ذمه داری حکومتوں کی بتائی
یعنی که
اگر مشرف حکومت پر قبضه کر لے
یا امریکه افغانسان اور عراق پر حمله کرکے ایک ڈمی حکومت هی کیوں ناں بنا دے
اس کے خلاف
جدوجہد
طاهر القادری اور قادیانی مسلک کے مطابق غیر اسلامی هے
لیکن یه حکومتیں جو بھی ظلم بندوق اٹھانے والوں پر کریں گی وه عین اسلامی اور
شریعت طاهر القادری اور قادیانی کے مطابق هو گا
صرف ایک جگه فرق هے
که ایک نے نبی کا دعوا کر دیا
اور دوسرا صرف ولی هونے کا ڈرامه کر کے
مشن پر کا جاری رکھے هوئے هے
اور یه اس لیے هے که پرانے تجربے کے مطابق
اگر نبوت کا دعوه کروا دیا جائے تو
لوگ بدک جاتے هیں
جیسا که
اپ
سب دیکھ سکتے هیں
سب لوگ مرزایت کی جب بھی بات کریں کے
ختم نبوت میں هی اٹک کر ره جائیں کے
کیسا ڈرامه هے که لوگ
شخصیات کی بحث میں الجھے رهیں
اور سازشی لوگ
اپنے نظریات کی زهر پھلاتے هی چلے جائیں

25 تبصرے:

عمران اقبال کہا...

زبردست موازنہ خاور صاحب۔۔۔ سمجھیں جو کہنے کے لیے ہمارے پاس الفاظ جمع نا ہو سکے وہ آپ نے نہایت عمدگی سے کہہ بھی دیا اور واضح بھی کر دیا۔۔۔ بہت عمدہ۔۔۔
قادری صاحب اور ان کے پیروکار بھی قادیانیوں کی طرح اسلام کو جو شکل دے رہے ہیں، وہ واقعی مضاحقہ خیز ہے۔۔۔

اپنی 'فین فالوئنگ" بڑھانے کے لیے "قادری صاحب" بس پیغمبری کا دعویٰ ہی نہیں کر پائے، باقی کیا کیا نا کیا حضرت مولانا نے۔۔۔

گمنام کہا...

میں متفق ہوں آپ سے۔ بات کچھ ایسی ہی ہے۔

گمنام کہا...

ديو بنديوں کے بارے ميں کيا خيال ہے؟

http://www.youtube.com/watch?v=Nfde2WGvf3w

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

بہت خوب۔
زبردست موازنہ۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

بہت خوب
زبردست موازنہ،

عنیقہ ناز کہا...

بہت خوب خاور صاحب، اگر آپ اس میں یہ نہ لکھتے کہ قادری گروپ امریکہ کے خلاف جہاد سے روکنا چاہتا ہے تو یہ بہت خوب نہ مل پاتے۔ تو آپ سمجھتے ہیں کہ یہ امریکہ کی مخالفت میں دھماکے کرتے ہیں یہ جہاد کر رہے ہیں۔
میں قادری تو نہیں لیکن یہ جاننے میں دلچسپی رکھتی ہوں کہ جہاد کے نام پہ اتنے بہت خوب کیوں آنے لگتے ہیں، پاکستان میں۔
جبکہ جاپان, میں رہتے ہوئے پاکستانی ایک قادری ہوگا, کیا جاپان میں رہتے ہوئے جہاد ساقط ہو جاتا ہے۔

گمنام کہا...

اتنے سارے پاکستانی جو امريکہ برطانيہ ميں رہ رہے ہيں ليکن جہاد نہيں کرتے وہ سب قادری ہيں يا قاديانی ہيں؟ اور وہ جو امريکہ برطانيہ جانے کی قطار ميں لگے ہيں وہ جہاد کرنے جارہے ہيں؟

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

خاور
چلتے ہوئے احتیاط نا کرنے سے ایسا ہوتا ہے کہ
بعض اوقات
دکھیاری قسم کی پوچھل پہ پاوں پڑ جاتا ہے۔
پھر ہائے ہائے سننی پڑت ہے سائیں

DuFFeR - ڈفر کہا...

میں سنوں کہ کناڈے میں سکھوں کے سنگ ہی جہاد ہوتا ہے
کوئی "با علم" بتلائے کیا یہ درست ہے؟

ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

بہت خوب ..... کیا خوب موازنہ کیا گیا ہے ...ویسے میرے خیال میں قادری لوگ قادیانیوں کے مقابلے میں شیعوں کے کہیں زیادہ قریب ہیں.

خالد حمید کہا...

اچھا تجزیہ ہے۔۔۔

fikrepakistan کہا...

میرا خیال ہے خاور بھائی قادریوں سے متعلق زیادتی کر گئے، قادیانیوں اور قادریوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کردینا درست نہیں ہے، کیا کوئی قادیانی توہین رسالت کے شک میں کسی کو قتل کرسکتا ہے؟ یقیقناَ نہیں کرے گا۔ جبکہ ممتاز قادری نے یہ کام کر دکھایا۔ ممتاز قادری کے اس عمل کے بعد بھی کوئی اگر قادریوں کو قادیانیوں سے ملائے تو میں تو اس سے متفق نہیں ہوسکتا۔ میں مسلک اور فرقہ بندی پر سرے سے ہی یقین نہیں رکھتا، اسلئیے میرے نزدیک تو چاہے قادری ہوں دیوبندی ہوں وہابی ہوں شیعہ ہوں سنی ہوں یا خود کو کسی بھی مسلک یا فرقے سے جوڑنے والے ہوں وہ سب ہی اسلام کی اصل روح سے بھٹکے ہوئے ہیں۔ جسے میری بات سے اختلاف ہو وہ پہلے آخری خطبے کا مطالعہ کرلے اور اسکے بعد ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچے تو انشاءاللہ مثبت نتیجے پر پہنچنے میں بہت آسانی ملے گی۔ باقی رہا ایک دوسرے کو کافر قرار دینا تو المیہ تو ماشاءاللہ سے صدیوں سے ہم مسلمانوں کا خاصہ ہے اور پتہ نہیں کب تک رہے گا۔ لیکن یہ طے ہے کے جب تک یہ خاصہ رہے گا اس وقت تک ہم مسلمانوں کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

Jawad کہا...

Mai fikrepakistan wale se bilkul muttafiq ho.
Q appropriate log firqawariyat ko hawa de rahe ho.
Aur qadriyo mai kya aisi baat ha jo ap ne qadyaniyo ke saf mai Kare kr diye.
Mai hud aik jihad pasand student ho.
Agar ap ye khushala rahe ho ke qadri jihad ki baat nai krte to phir to tableeghi jamaat wale b jihad ki baat nai krte kya us ko b Russia ke ejant kaho ge.........??????????????

گمنام کہا...

سکھوں سے ياد آيا کہ احمد شاہ بريلوی کلکتہ سے پوری انگريز راج دھاني گزر کر سکھوں سے لڑنے کشمير پہنچ گيا ليکن انگريزوں پہ ہاتھ نہيں ڈالا۔ وہابيوں نے تو انگريزوں کی مدد سے ہی خلافت عثمانيہ کو شکست دي۔ اگر کوئی فرقہ رہ گيا ہے تو بتائيں تاکہ اسميں شامل ہو کے جہاد کا ثواب دارين حاصل کريں، ليکن ممتاز قادری والا نہيں جو قتل کرکے اب معافياں مانگتا پھر رہا ہے۔

جعفر کہا...

جھنگ کا ایک مولوی تھا
حق نواز
وہ کہا کرتا تھا کہ یہ
ظاہر الپادری ہے
یعنی وہ پادری جو اب ظاہر ہوا ہے
جہاد کے نام پر قادیانیوں، قادریوں اور باقی "اعلی" ذہنیت کے لوگوں کے پیٹ میں جو مروڑ اٹھتے ہیں
ان کی وجہ سمجھنے کے لیے کچھ اتنی زیادہ عقلمندی کی ضرورت نہیں ہے۔
وہ تو جی اپنے لندن والے پیر صاحب کی تصویر بھی چاند میں نظر آنے لگ گئی تھی ان کے مریدوں کو۔
حالات سازگار ہوتے تو اگلا دعوی ان کی طرف سے بھی ہوسکتا تھا اور مزے کی بات یہ ہے کہ جہاد کے وہ بھی سخت خلاف ہیں وہ جو امریکیوں کے خلاف ہو۔
بھتے اور قبضہ قائم رکھنے کے لیے کیا جانا والا "جہاد" ان کے نزدیک حقوق کی جنگ ہے۔
ہور چوپو

عمار ابنِ ضیا کہا...

آپ نے تحریر لکھتے ہوئے نا انصافی سے کام لیا ہے۔

گمنام کہا...

"جہاد کے وہ بھی سخت خلاف ہیں وہ جو امریکیوں کے خلاف ہو۔
"

تمہارا سعودی عرب امريکہ کا بڑا پٹھو ہے، يہ جہاد کے معاملے ميں کہاں آتا ہے؟

مولوی ٹوکا کہا...

لبرل فاشسٹ ہوں معاف کرنا اگر کسی کے جذبات مجروح ہوجائیں تو...
پہلی بات تو یہ ہے میں ممتاز قادری والے عاشق گروپ کو قادری سمجھتا تھا آج کھوکھر صاحب نے قادری کی ایک اور" انٹرپرٹیشن " کی ، دعا میں منگدا نہیں پر آج منگنا آن، یا امریکا سچیا ساڈی وی سن لے

مولوی ٹوکا کہا...

ممتاز قادری ، طاہر القادری کا مرید نہی تھا زیادہ کمنٹس کرنے والوں نے ممتاز قادری کو طاہر القادری گروپ کا ممبر سمجھا یہ غلط ہے ، ممتاز قادری تو ، الیاس قادری سبز پگ والے کھٹے میٹھے اسلامی بھائی کا مرید تھا ، اور الیاس قادری اور مرزا قادیانی کا استاد احمد رضا بریلوی تھا ، کھوکھر صاحب اپ نے طاہر قادری کو کیسے مماثلت دے دی قادیانی سے ....

munna pehlwan کہا...

یہ خیال آپکا بالکل غلط ہے کہ قادیانی اور قادری ایک ہی ہیں
امریکہ ابھی دریافت ہوا ہے اور قادری سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کے مرید ہیں جو 500 ہجری سے جاری ہے
یہ آپکی کم علمی ہے کہ صرف کلاشنکوف کو ہی جہاد سمجھتے ہیں، جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کئی سرایا میں صحابہ کرام کو تلقین فرمائی تھی کہ پہلے زبان سے سمجھایا جائے پھر تلوار اٹھائی جائے۔ جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی والی حدیث مبارک میں ہے کہ اگر تمھارے ذریعے سے کو ئی نیکی کے راستے پر آجائے تو یہ تمھارے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے
الیاس قادری صاحب کے پیروکار زبان اور قلم کے ذریعے جہاد میں مصروف ہیں اور یہی وقت کا تقاضا ہے، قرآن پاک میں بھی حکمت عملی کے ساتھ راہ خدا عزوجل کی طرف بلانے کا حکم ارشاد فرمایا گیا ہے


مماثلت کا ہوناصفات کا ہوتا ہے نہ کہ سارے آدمی دو ٹانگوں والے ہیں تو یہ مماثلت ہوگئی، اس کی وضاحت کریں

قادیانی اہلسنت کہلواتا تھا اور قادری درحقیقت اہل سنت بلکہ سواد اعظم ہیں


عیسائی عالموں کے خلاف لکھنے میں اگر قادیانی کی مماثلت گردانی جائے تو دور سابق کے تمام علما اسکی زد میں آجائیں گے

آپکی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ قادیانی کے خلاف سب سے پہلا فتوی مولانا احمد رضا خان بریلوی قادری رحمۃ اللہ علیہ نے ہی جاری فرمایا تھا جو فتاویٰ رضویہ میں ہے، جبکہ ایک پاگل مولوی ٹوکا صاحب نے احمد رضا بریلوی کو دونو ں کا استاد بنا دیا لیکن اس بات کا شاید انہیں علم نہیں تھا کہ قادیانی کا امام احمد رضا کے دور سے تعلق نہیں اور الیاس قادری صاحب کی ولادت ان کے وصال کے بعد ہوئی


برطانیہ اور امریکہ کے خلاف اصل فتوے قادریوں کے ہی ہیں
امام احمد رضا قادری بریلوی کی کتاب فتاویٰ رضویہ (30 جلدیں)پڑھ لیں تو پتا چلے کہ حقیقت کیا ہے
قادیانی کے دعویٰ نبوت کو تقویت قادری نے نہیں بلکہ قاسم نانوتوی نے دی تھی جسکا اعتراف قادیانیوں نے بھی کیا ہے

یہ بھی آپ نے غلط مماثلت دی ہے
کہ دونوں میں فرق نہیں جبکہ قادری مسلمان اور قادیانی غیر مسلم، مرتد اور منافق ہیں
اور یہ بات حدیث مبارکہ میں مذکور ہے کہ مسلمان کو کافر کہنے والا خود کافر ہو جاتا ہے
امریکہ سے قادری صاحب کے ربط کا اندازہ اس طرح بھی لگا لیں کہ ان کی صحبت میں آنے والا لندن و پیرس کے خوابوں کی بجائے مکے مدینے کے تصور میں رہتا ہے اور امریکہ اور برطانیہ کی ذہنی و جسمانی غلامی کرنے والا شاہ مدینہ کا غلام حقیقی بنتا نظر آتا ہے


اسکے علاوہ انگریز کو برصغیر سے نکالنے کے لیے جدوجہد قادری مسلک کے علما کی ہی تھی جبکہ دیوبندی اور مودودی مسلک والوں نے پاکستان کی خوب مذمت کی اور قائد اعظم کو کافر اعظم قرار دیا
یہ مسائل آج بھی ان کی کتب میں تحریر ہیں


مجھے اس پر بھی افسوس ہے کہ یہاں بغیر تحقیق کئے تاثرات دینے والے لوگ ہیں

by
munna pehlwan
tajribat@gmaill.com

ضیاء الحسن خان کہا...

توبہ استغفار ۔۔۔۔۔ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ سے جس نے بھی طاہر القادری کو ملایا اللہ ہی پوچھے گا اسکو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور باقی میں سو فیصد متفق ہوں اپنے جعفر استاد سے ۔۔۔۔۔ کہ لندن والی سرکار کی شبیہہ چاند، کروٹن کے پتے اور مسجد کر فرش تک تو پہنچ ہی گئ تھی ۔۔۔۔۔۔ اور پتہ نہیں یہ خود کو اتنی بڑی عقل کل کیوں سمجھتی ہے ۔۔۔۔۔ اللہ نے جو عزت عطا کی ہوئی شاید راس نہیں آرہی

عمیر ملک کہا...

خاور صاحب کا اپنا ایک الگ انداز ہے، لیکن یہاں ذرا زیادتی سے کام لیا انہوں نے۔
مسلک، سوچ، فرقے سے اختلاف ان کا "اسلامی جمہوری پاکستانی" حق ہے، اس لئے اس میں کچھ کہنا "جائز" ہے۔ جہاں تک پاکستان میں خود کش بم دھماکوں کے "جہاد" کا تعلق ہے تو اس کے خلاف طاہرالقادری نے فتویٰ دیا تھا۔ اگر آپ اس کے حق میں ہیں تو ہاتھ کھڑا کریں!۔
باقی آجکل ان کی "حرکتیں" انہیں اسی طرح کی پوسٹوں کا نشانہ بنا رہی ہیں۔۔

Salman Qamar کہا...

آپ کو مزید تحقیق کی ضرورت ہے. جہاد سے تو مودودی نے بھی روکا تھا. اور عیسائی یارانے کے حد کر دی اور بائیبل کی شرح لکھ ڈالی.

Unknown کہا...

بھائی یہ جرت صرف دیوبند ہی کر سکتا ہے طاہر القادری کو اپنا نہیں پتہ ہوتا خود کو شیخ اسلام کہلاتا ہے

شہباز کہا...

جہاد یا جنگ کرنا یا اس کا حکم دینا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

Popular Posts