جمعہ، 7 اکتوبر، 2011

الله اسے غریق رحمت فرمائے

جوان عمری کی موت هے که اپنی عمر کی پچاسویں دھائی میں هی دنیا سے کوچ
سٹیو!!ـ
همارے عهد کا ایک عظیم ادمی جو که
امیر بھی هوچکا تھا
ستانوے تک لوگ کہنے لگے تھے که میک (ایپل کمپیوٹر کی کمپنی)مر جائے گا
لیکن اٹھانوے میں آئی میک کی مارگیٹنگ نے
میک کو ایک نئی زندگي دی

یه آئی میں میں نے ننانوے کے اپریل میں لیا تھا
انہی دنوں کهیں پڑھا که جاپان کی ٹوکیو یونورسٹی نے
اپنی تحقیقات کے لیے میک کے کمپیوٹر لیے هیں
ائی میک کے اس ماڈل میں پہلی بار ڈی وی ڈی آئی تھی
کام پر ایک بٹ صاحب نے پوچھا تھا که خاور صاحب اپ کے گھر میں تو ڈی وی ڈی پلئیر بھی هو گا!!ـ
میں نے جواب دیا که ڈی وی ڈی چلانے کی مشین بھی هے
تو انہوں نے تاسف امیز
نظروں سے دیکھا تھا
که
بڑے چھاڈو هو جی تسی لوگ بھی
کیونکه ان دنوں کسی کے پاس ڈی وی ڈی پلئر هونا بڑي بات هوا کرتی تھی

اور یه پاور بک میں دو هزار تین میں استعمال کررهاتھا
جس ميں عربی قیورٹی کی سهولت کی وجه سے میں وکی پیڈیا پر کام کرنے اور اپنا اردو کا بلاگ بنانے کے قابل هوا
که اس وقت تک لوگ بل گیٹس کی کھڑکیوں پر چوری کا انپیج استعمال کیا کرتے تھے
اُس زمانے میں میرو اردگرد کے لوگ یونکس استعمال کرتے تھے
جن میں میں ایپل والا " اوپرا اوپرا " سا لگتا تھا
ونڈو والے تو اُن لوگوں کے لیے قابل نفرین تھے جی

سٹیو کے مرنے سے دنیا کا کچھ نقصان نهیں هو گا
که
انے والے زمانوں کے لوگ بڑے هی ٹیلنٹ والے هیں
لیکن
میرا دل سٹیو کے مرنے پر اداس ضرور هوا هے
الله اسے جنت نصیب کرنے
که
هر کسی کو هر چیز الله هی
عطا فرماتا هے

1 تبصرہ:

گمنام کہا...

اللہ سٹیو کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرماے آمین

احمر

Popular Posts