اتوار، 9 اکتوبر، 2011

پاک تاریخ ، ناپاک تاریخ


میں اس بات کو بہت ضروری سمجھتا هوں که
پاکستان ميں دی گئی جھوٹ کی تعلیم پر بات هو
اور کئی طرح کے لوگوں میں یه بات هونی چاهیے
تاکه
معاملات کے سمجھنے کی بات چلے
لیکن مسئله یه هے که
تین نسلیں اس جھوٹ کی تعلیم پا کر تیار هوئی هیں
اس لیے
اصلی معاملے تک پہنچنا مشکل هے

میں کوئی اعلی تعلیم یافته بنده نهیں هوں که
باتوں میں کہرائی پیدا کرکے
معاملات کو الجھاتا هی چلا جاؤں
میں بات کروں گا که میرے طبقے کے لوگ کیسے سوچتے هیں
دوکاندار، ریڑھی بان
کلرک
یعنی که عام سے لوگ
عوام
جولوگ که معاشره هوتے هیں
بات وهاں سے شروع کرتے هیں که
قائد اعظم محمد علی جناح کو
کراچی میں هی پیدا کرنے کی کیا ضرورت تھی
اور اس کے پیچھے کیا مفادات یا نظریات تھے
کیا فرق پڑتا تھا که اگر
بابے کی پیدائیش
سنده کے اسی گاؤں کی رہنے دیتے جهاں وه پیدا هوا تھا
جهاں پرائمری سکول میں جایا کرتا تھا؟؟
اس کے بعد
جب بابے نے فوج کے چیف اف ارمی سٹال
کو کشمیر پر کنٹرول کا حکم دیا تو
اس کے جواب اور کردار پر بات هونی چاهیے
اور پھر
اج کے ازاد کشمیر(بقول پاکستان) کو کس نے آزاد کروایا تھا
اور اس وقت
فوج کیا کررهی تھی؟
اس کے بعد پینسٹھ کی جنک
کس نے شروع کی
اور اس کا نتیجه کیا نکلا
سنده طاس معاهده
اور پنجاب کے دریا راوی اور چناب کیا هوئے که
اج راوی ایک بڑے سے نالے کا منظر پیش کرتا هے
سانحه مشرقی پاکستان
جس کو عام لوگ
اکہتر کی جنگ کهتے هیں
میرے طبقے کے لوگ یه یقین رکھتے هیں که
هندو نے مشرقی پاکستان پر حمله کردیا تھا جس میں بنگلیوں نے غداری کی اور هندو کا ساتھ دیا جس کی وجه سے
پاک فوج کو شکست هوئی
ورنه جی پاک فوج تو بڑی ٠٠٠٠٠٠٠
لیکن اصل بات کیا تھی؟؟
الیکشن میں مجیب کی جیت
فوج کے سربراه کا کردار
مشرقی پاکستان کا اپنے حقوق کا مطالبه
اور فوج کی داد شجاعت
ترانے
حسن بنگال کی پامالی
مکتی باہنی کی مزاحمت
اس کے علاوه کی بهت سی باتوں کے بعد جا کر کهیں
پلٹن میدان سجتا هے
جهاں جرنل اروڑا نے پاک جرنیل نیازی کو بے عزت کیا تھا
الیکشن کے بعد پلٹن میدان سجنے تک کی باتیں
پاک تاریخ میں سے غائب کیوں هیں؟؟
جرنل ضیاع کا نوے دن
نظام مصطفے
هارس ٹریڈنگ
ریفرینڈم
اور اس ریفرنڈم میں کیے گئے سوال کا تجزیه هونا چاهیے
کارگل کی جنگ اور اس میں کیا هوا
کسی نےکیا؟؟
ان چیزوں پر بات هونی چاهیے
که کیا بات هے که جهاں جهان فوج کی بے عزتی هوتی نظر آئے وهاں باتوں کو چھپایا جارها هے
اور جهان جهاں فوج کا کردار چھپایا جاسکتا هے
وهان جھوٹ کی تکرار سے فوج کو پرموٹ کیا جارها هے؟
باقی جهان تک بات هے پاکستان بننے سے پہلے کی تاریخ کی تو
اس کو عالم اسلام کی تاریخ کے نام پر پاکستان ميں
کچھ اس طرح پڑھایا جارها هے که
لطیفے سے لگتے هیں جی
ایک تھا بادشاه
جو که ٹوپیاں بنا کر گزارا کرتا تھا
اوئے بھولے لوکو
ٹوپیوں کی کمائی سے تو لال قلعے کی ٹیپ بھی نهیں کروائی جاسکتی
اور اس بادشاه کو تو سکھوں کے قتل اور بھائیوں کے قتل کے ساتھ ساتھ ابا جی کو قید رکھنے جیسی مصروفیات بھی تھیں
ٹوپیاں بنانے کا وقت کب ملتا تھا جی ؟؟

یقین جانیں که هندو سے میں بھی اندر سے نفرت محسوس کرتا هوں
که ایک احساس جاگزیں هو چکا هے میرے اندر
که
هندو بڑا چالاک هے
دھوکه کرجائے گا
لیکن جب یه سوچتا هوں که
هند پر حملے هی هوئے هیں
هند کبھی بھی جارحیت کا مرتکب نهیں هوا تو؟؟
بھی جی هندو چالاک هی محسوس هوتا هے
یه هے
تعلیم کا اثر

5 تبصرے:

عثمان کہا...

بہت خوب!
لیکن یہ سب تاریخ نہیں ہے جی۔ یہ تو فینٹسی ہیں۔ پاک فینٹسی

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

اوکھیاں گلاں کرکے قوم کو تنگ ناکریں۔
سچ اور حق کو ہمیں دیکھنا ہی نہیں ہے۔
نیوزی لینڈ میں ایک دیسی سے رستہ پوچھا تو اس نے مجھے آدھا گھنٹے کی ڈرائیو کرکے جگہ پہونچا کر آیا ۔
پوچھنا پر معلوم پڑا ہندو ہے اور اسے ڈر تھا کہ کوئی نشانی نا ہونے کی وجہ سے یہ دیسی پھر بھٹک جائے گا۔

اس دن کے بعد صرف ہندو یا کسی اور مذہب والےسےنفرت ہونا ختم ہو گئی۔

fikrepakistan کہا...

خاور بھائی سر سے پاوں تک جھوٹ پر پالا گیا ہے اس ہجوم کو، جس میں سیاستدان افواج پاکستان اور مذہبی رہنماء برابر کے شکریک ہیں۔ اسلام کی ہزاروں جہتیں ہیں جنہیں اجاگر کر کے اس ہجوم کو قوم بنایا جاسکتا تھا لیکن صرف جہاد کا ہی پرچار کیوں کیا گیا؟۔ بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی آپکی پوسٹ سے لمبا میرا تبصرہ ہوجائے گا اور میں نہیں چاہتا کے داڑھی سے بڑی موچھہ ہو۔ یاسر بھائی کی دن بہ دن بدلی ہوئی شخصیت قابل تعریف ہے۔

iBaloch کہا...

Phely ki tareekh itni clear nhi hia.. to aj bhi jo "naii tareekh" binany ki koshish kii ja rehi hia woh bhi "naik neeti" per nhi hia....... Simple.

Jatala کہا...

محمد علی جناح سے کارگل تک کی اصل تاریخ سے رفتہ رفتہ پردے ہٹاہیں تو بات بنے،پھر بات چلے

Popular Posts