مشرف صاحب سے بی بی سی پر سوال
بی بی سی پر ایک خبر لگی هوئی هے که سابق چیف اف ارمی سٹاف کے سوال کرسکتے هیں
سابق صدر، سنیچر اٹھائیس مئی کو بی بی سی اردو کے پراگرام ٹاکنگ پوائنٹ میں مہمان ہوں گے۔ آپ اگر ان سے سوال پوچھنا چاہیں تو ہمیں urdu@bbc.co.uk پر ای میل کریں یا پھر پاکستان میں ہمارے ٹول فری نمبر 22275 0800 پر فون کرکے اپنا نام، ٹیلی فون نمبر اور مختصر سوال ریکارڈ کرا دیں جس کے بعد ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے
اور میں نے ان سے سوال کیا ہے
که
مشرف صاحب سے ميں ایک سوال کرنا چاهوں گا
ان کے فوج کے سربراه رهنے کی حثیت کی وجه سے
که
اگر مسئلہ کشمیر حل هو جاتا ہے
حل چاهے جو بھی ،
تو
غیر ملکی امداد کی خطیر رقم، ملکی سورسز کے زیادھ تر کو وصول کرکے بغیر اڈٹ کے استعمال کرتے هی چلے جانے
کے لیے پاک فوج کے پاس کیا جواز رہ جائے گا؟؟؟
یه بات ميں نے اپنے بلاگ ميں اس لیے لکھی هے که ریکارڈ رهے
کیونکه هو سکتا هےکه بی بی سی والے میرا یه سوال گل کر جائیں که ان کی پالیسیوں کے خلاف هو
حالانکه فوج مخالف سوال ہے
3 تبصرے:
نہیں ملے گا جواب!!۔
بہت اچھا اور بروقت سوال ہے
حل چاہے جو بھی ہو۔ فوج کے علاوہ کیا اسکے لئے ہماری مذہبی اور جہادی تنظیمیں تیار ہونگیں۔
یہ ہماری فوج کا ہی مسئلہ نہیں، سرحد کے دوسری طرف بھی یہی حال ہے۔ وہاں کی بھی مذہبی اور جہادی تنظیمیں اسی طرح سوچتی ہیں جیسے یہاں کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں