اتوار، 15 مئی، 2011

پاک پوّتر خالص، نیک ، اصلی اور نسلی

فوج کا کردار ملک کے اندرونی معاملات میں ختم هونا چاهیے
چاهے اس کے لیے اس کو امریکه مارے یا
جونئر افسر بغاوت کرکے
ملک پر قابض جرنیل مافیا کو قتل کردیں
تاکه ملک کو ازادی نصیب هو
فوج کا سب سے بڑا قصور یه هے که
اس نے
اج
تک
کوئی
غلطی کی هی نهیں هے
سب قصور کسی اور کے هوتے هیں
غیر ملکی هاتھ کے
سازش کے
سیاستدانوں کے
امریکه کے
اور اکر سوال کریں که
چلو جی
غلطیوں میں تو سب کسی اور کے قصور هیں
تو
اپ کی اب تک کی کامیابی کیا هے ؟؟
تو
اس کا جواب هے
اس میں سوال کرنے والی کی سوچ کا قصور هے
مجھے سخت نفرت محسوس هوتی هے
ان لوگوں اور اداروں سے
جنہوں نے ساری زندگی کبھی کوئی غلطی ناں کی هو
اور ناں کی کوئی کامیابی حاصل کی هو

پہلے پہل میرا خیال تھا که
فوج جس کی تربیت ملک کی بہتری کی ترکیب پر هوئی هے
ان ميں سے کوئی افسر اٹھیں گے اور ملک پر قابض مافیا نما جرنیلوں کے ٹولے کر مار کر ملک کو آزاد کروائیں کے
لیکن ایسا لگتا ہے که اس مافیا نے
غیر هم خیال
افسروں کو مروانے کا بھی انتظام رکھا هوا هے
پچھلے دنوں تو ایسا لگا که امریکه اس بات کا بہانه بنا کر که
تم نے اوساما کو چھپا رکھا تھا
اس بات پر هی فوج کو مارے که یه صرف اتنی هی کمزور هو جائے که
ملکی معاملات کو عوام کے نمائیدوں پر چھوڑ دے
کیا نی صاحب نے کها تھا
که
لیکن محض پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہم اپنی عزت اور وقار کا سودا نہیں کریں گے

میرے خیال ميں اس کا سلیس اردو ميں ترجمعه بنتا هے
که
محض پاکستان کی خوشحالی کے لیے فوجی عیاشیوں کا سودا نهیں کیا جاسکتا
اب فوج پارلمنٹ کو اعتماد میں لے رهی هے
جوان پتر اگر باپ کو نیچے گرا کراس کے سینے پر چڑھ بیٹھے
اور دوچار هاتھ جڑ دے
تو ؟
اس کے طاقتور هونے میں کسی کو شک نهیں هونا چاهیے
لیکن
ایسے بیٹے کو کیا کهتے هیں ؟؟

اسی طرح آئین کی خلاف ورزی ، ملکی سرحدوں کے اندر اپنوں کا قتل ، پارلیمنٹ کے سینے پڑ چڑھ کر اس کو چپتیں لگاتے رهنے والی فوج کو کیا کہتے هیں
پاک پوّتر خالص، نیک ، اصلی اور نسلی فوج عرف حساس اداره
باپ سے طاقتور "پہلوان " پتر جب کسی سے پنگا لے لے اور مار پڑتی نطر آئے تو
اباجی یاد اتے هیں
که اس مصبت میں بچا لیں
ضمانت کروالیں
معافی مانگ لیں
اور سب سے بڑی بات یه که اس ناکامی کا مدا بھی ابا جی کے سر ڈلا جاسکے
پاک فوج کی بلےبلے جی
ملک کے اندر یه سچے بھی هیں اور بهادر بھی
بے قصور بھی هیں اور بے عیب بھی
تو جی یه پھر میرا وھ والا پاکستان جس میں ناں کوئی بھوکا سوتا تھا اور نان هی کوئی بے چھت تھا جو گم هو چکا هے اس کو گم کرنے کے پیچھے کسی کا هاتھ ہے؟؟
غیر ملکی هاتھ؟
یا که آہنی هاتھ !!ـ
جس آہني هاتھ سے جرائم سے نپٹنے کا کها جاتا هے
جس آہنی هاتھ سے غیرملکی سازشوں سے نپٹنے کا کها جاتا هے
متذکرھ بلا معاملات سے تو نپٹتا آہنی هاتھ مجھےتو نظر نهیں آتا
لیکن

مجھے تو جی یه آهنی هاتھ ساری قوم کی٠٠٠٠ میں دیا هوا نظر اتا ہے

4 تبصرے:

افتخار اجمل بھوپال کہا...

ميں کيسے بتاؤں کہ آپ سے متفق ہوں يا نہيں ؟
يہی باتيں کروں تو لوگ مجھے بہت سے القابات سے نوازتے ہيں ۔ پر آپ سے ڈرتے ہيں
ہی ہی ہی

افتخار اجمل بھوپال کہا...

اوہ ۔ ميں نے انگريزی نام سے لاگ اِن کر ديا تھا

DuFFeR - ڈفر کہا...

اب تو قوم بھی عادی ہو گئی ہے
اور صرف فوج کے ہاتھ کی نہیں

گمنام کہا...

آپ کی تحریر پڑھے بغیر صرف دیکھی جائے تو اس پر آزاد نظم کا سا گماں ہوتا ہے۔
لیکن اگر پڑھ لی جائے تو باتیں قلندرانہ ہوتی ہیں۔

Popular Posts