بدھ، 15 دسمبر، 2010

سڑیل لوک

ہالبروک صاحب فوت هو گئے
لیکن جی میں نے اور زرداری صاحب نے فوت نہیں هونا ہے
اور ناں هی اپنے فوجی جرنیلوں نے فوت هونا ہے
کچھ احمق اس بات کو اس طرح کہتے هیں که جی ان لوگوں کو موت بھولی هوئی هے
سڑیل لوگ
هالبروگ هی فوت هوا هے ناں ؟؟
وهاں فیس بک پر سعدیہ سحر نے لکھا ہے سیاستدان یتیم هو گئے
سڑیل لوک
اسی لیے تم لوگ غریب رہ جاتے هو
امریکه بڑا کاساز هے
ابھی کچھ دن میں نیا ابّا دے دے کا
پھر تم کیا کر لوگے؟؟
یه هالبروگ کوئی اتنا بھی اچھا بنده نہیں تھا
سیلاب زدگان کی امداد کے لیے خود هی چلا جاتا تھا
همارا کچھ خیال هی نهیں تھا اس کو
که هم کیا کمائیں گے اگر یه خود هی چلا گیا تو؟؟
اور وھ خاور هے که گونگلو پر مضمون لکھنے کا سوچ رہا هے

3 تبصرے:

Jafar کہا...

:D

عنیقہ ناز کہا...

آپ نے ان لوگوں کا نام نہیں لکھا جنہوں نے فیس بک پہ ہالبروک کو گالیاں لکھی ہوئ ہیں۔ جیسے وہی ہمارے یہاں ہونے والی ہر خرابی کا ذمہ دار تھا۔

Unknown کہا...

سیاستدان یتیم نہیں ہوتے ان کو نیا پاپ جلد ملنے والا ہے۔

Popular Posts