بدھ، 10 نومبر، 2010

عروج مسلسل

کبھی کبھی میں سوچتا هوں که
یه برطانیه کے شاهی خاندان نے کیا قربانی دی هے که ان پر عروج ختم هی نهیں هورها
دولت اور عزت کبھی کسی گھرانے پر اتنی نسلوں تک نهیں رهی هے جتنی نسلوں سے اس خاندان میں چلی آ رهی ہے
میں نے دیکھا ہے که کائینات کے نظام ميں هر چیز میں فارمولے پائے جاتے هیں
جو جتنا ان فارمولوں کی سمجھ لیتا ہے وھ اتنا هی کامیاب هوتا هے
یا ناکام
هوتا ہے
اس خاندان نے کون سا فارمولا پا لیا هے که ان پرایک مسلسل عروج هے

میٹھا جسم کو طاقت دیتا هے لیکن ایک حد کے گزر جانے کے بعد جسم کو نقاہت بھی دیتا هے
ڈاکٹر اس کو "شوگر " کہتے هیں
سود کھانے والے خاندان چوتھی نسل ميں بھکاری بن جاتے هیں
کیا وجوهات هوتی هیں که کچھ خاندان ذہین هوتے هیں اور کچھ بیوقوف؟
ان خاندانوں کے بڑوں نے کیا کیا هوتا ہے که جس کی ان کو جزا یا سزا مل رهی هوتی هے؟

محنت انسان کے مال میں کثرت کرتی هے اور
کچھ لوگ چالاکی سے بھی مال میں کثرت کرلیتے هیں
لیکن محنت سے کی گئی کثرت سے اگلی نسل میں بھی محنت کے جراثیم منتقل هوجاتے هیں
لیکن چالاکی والوں کی اگلی یا اس سے اگلی نسل ميں یه محنت والے جراثیم ختم هو جاتے هیں

بادشاہت خون مانگتی هے
بہت سے لوگوں کا خون
جو جتنے زیادھ قتل کرے گا
اس کا دبدبہ اتنا هی زیادھ هو گا
لیکن پھر اس کابندےکا خون (اولاد) آپس میں لڑ کر خون کرئے گا اور خون خون هو گا
آپ دیکھ سکتے هیں که کچھ دھائیوں پہلے کے نواب ؟
اب ان کے خاندان کہاں هیں
اور
پھر تاج برطانیه کے سائے تلے اگنے والے خاندان
جو که اپ کو پاک ملک میں اقتدار میں بھی نظر اتے هیں
لیکن مجھے نظر اتا هے که ان لوگوں کی اولادیں
اس دھرتی پر پنپ نهیں سکیں گی اور دوسروں کے ملکوں میں ایک دو نسل تک عیاشی کرں گے اور پھر کسی محنتی کے ملازم هوں گے
لیکن یه برطانوی شاہی خاندان
سورج کے غرب ناں هونے والے ملک کے مالک
اور جب حاسدوں کے دل خوش هوتے هیں که برطانیه سکڑ گیا تو بھی برطانیه
پاک ملک سے اپنی عزت ، شان ، اور عظمت میں کهيں آگے هے
میرے خیال میں اس خاندان نے دنیا میں برابری قائم کروائی هے
برابری
سب انسان برابر هیں
آپ دیکھ لیں دنیا کے سبھی حکمران جب طاقت میں هوتے هیں تو کچھ لوگ بڑے هوتے هیں اور کچھ چھوٹے
ہند میں ذات پات کا نظام ہے
جو که مسلمان حملہ آوروں نے بھی اپنی شان بنانے کے لیے استعمال کیا
جاپان میں بھی طبقات تھے اور چین میں بھی !ـ

بانی اسلام محمد صعلم نے برابری کا درس دیا
برابری قائم کی
لیکن
پھر
بخاری صاحب نے لکھا ہے ! ـ حضرت علی سے روایت کر کے که حکمران قریش میں سے هوا کرئے گا
اور پھر
خاندانی جھگڑے

لیکن برطانوی شاہی خاندان نے واقعی برابری قائم کی هے اور اسلام سے زیادھ عرصہ تک قائم رکھی هے
اسلام میں برابری کا نظام عمر دی گریٹ کے ساتھ هی ختم هو گیا تھا ـ
لیکن گوروں کا دیا هوا برابری کا نظام ؟
یہی وجه هے که اج کمہاروں کا ایک لڑکا بلاگ لکھ سکتا ہے اور اس کی کہی گئی بات دنیا میں کهیں بھی پڑھی جاسکتی هے
انے والے دنوں میں اگر چین یا ہند پر عروج ایا
یا
اسلام کے نام لیوا اگے ائے تو
دنیا کا رنگ کچھ اور هو گا
یه نهیں جو امریکه کی سرداری میں هے
انسانوں میں جس طرح کی برابری اور آزادی اج پائی جاتی هے
یه نہیں هو گی
چین میں اج یه حال ہے که دیہاتوں اور شہری لوگوں کی شہریت الگ هے
ڈومیسائل کے الک رجسٹر هیں
ایک دیہاتی ڈومیسائل والا شہر میں کام کرتا پکڑا جائے تو ایسا هی هے جیسا که کوئی چینی بغیر ویزے کے فرانس یا جاپان میں پکڑا جائے
اسی لیے اپ ایک طرف تو ایسے چینی دیکھتے هیں جو امریکه جاپان سیر کے لیے جاتے هیں اور دوسری طرف ایسے بھی هیں جو
پاکستانیوں کی طرح ویزے کی تلاش میں هیں
ہند کے ذات پات کے نظام کو سارے جانتے هیں
اور اسلام میں بھی کچھ لوگ مقدس هیں
لیکن کائنات کے اصولوں میں هے که جو خود کو مقدس بنا کر هی پیش کرنا چاھتا ہے
چاهے وھ اک برہمن هو که سید
اس پر بھیک کی لعنت مسلط کردی جاتی هے
ایسے لوگ اپنی اولاد کی پرورش بھیک کی کمائی سے کرنے پر مجبور هوتے هیں

اس طرح کے خیالوں کی کھچڑی پکتی رهتی هے میرے ذہن میں که
کس چیز کی کیا تاثیر هے؟
اور
میں کیا چیز اختیار کروں که میں فائدے میں رهوں
کائینات کے فارمولوں میں تبدیلی نهیں اتی هے
جھوٹ ، منافقت، بندے کا وقار ختم کردیتے هیں
اس لیےمیں
جھوٹ ، منافقت ، دھوکه دهی سے بچتا هوں
توحید کے انکار کے تو جی بڑے هی مسائل هیں

اور توحید کے معاملے میں
میں کمپرومائز کر هی نهیں سکتا
محنت سے سہولت حاصل هوتی هے
محنت بھی بہت کرتا هوں
لیکن
مجھے حاصل کیا ہے ؟؟
میں دولت مند نهیں هوں
لیکن میری جیب کبھی خالی نهیں هوئی اور میں کبھی مقروض نهیں هوا هوں
اور انے والے سالوں میں دولت مند هونے کی بھی امید هے
میں دولت مند کیوں نهیں هوں ؟
میرے خیال ميں میں نے اپنی اوقات سے زیادھ سیاحت اور عیاشی کرلی هے

5 تبصرے:

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ضرورت سے زیادہ بھری جیب۔
اللہ سے دور کردیتی ھے۔بےشک بندہ نمازی ہو اور گناہوں سے بچنے والا ہی کیوں نہ ہو۔
لیکن جیب میں حسب ضرورت ہی ہوں اور کل کیا ہوگاکا بندہ سوچتا ھے۔تو منہ سے اللہ بڑا بادشاہ ہی نکلتا ھے۔
جیب بھری ہو کل کی پریشانی نہ ہو۔
اللہ میاں کی یاد جو غربت میں لطف دیتی
ھے۔وہ لطف بھری جیب سے آنا ختم ہو جاتا ھے۔اللہ میاں کے پاس جانا ہی ھے تو اس کی یاد سے بھرا من لیکر جانا زیادہ اچھا ھے۔

Abdullah کہا...

مگر سوال یہ ہے کہ اسلام مین برابری کا نظام عمر دی گریٹ کے ساتھ کیوں ختم ہوا اور برطانیہ کے بادشاہوں نے ایسے کونسے نیک اعمال کیئے ہیں جو عمر دی گریٹ نے نہیں کیئے تھے؟؟؟؟؟؟؟

راشد کامران کہا...

حضرت برا نا منائیے گا لیکن جن تاریخی کتابوں سے آپ نے یہ نتائج اخذ کیے ہیں ان سے فی الفور چھٹکارا حاصل کرلیں ورنہ آپ بھی اس صف میں شامل ہوا چاہتے ہیں جو متوازی کائنات میں زندہ رہتے ہیں جہاں کے حقائق اس دنیا کے واقعات سے میل نہیں کھاتے۔۔

برطانوی شاہی خاندان نے انسانوں کے درمیان برابری قائم کی تو ایسا ہے جیسے کہا جائے بش نے واقعی عراقی عوام کو آزادی دلانے کے لیے عراق پر حملہ کیا تھا

خرم کہا...

سرجی یہ ہر پوسٹ میں آپ "کمہار" ہونا کیوں گھسیٹ لاتے ہیں اور پھر اس پر ماتم بھی کرتے رہتے ہیں؟ آپ کبھی یہ سوچئے کہ آپ اس رویے کے خلاف ہیں کہ اس کے پیروکار؟ مجھے تو آپ کی تحاریر میں اس بات کا قلق ہی نظر آتا ہے کہ آپ کے اجداد اپنا پسینہ مٹی میں ملاتے تھے۔ اگر آپ اوروں سے مساوات کی توقع رکھتے ہیں تو پھر اس خودساختہ احساس سے باہر نکلیں کہ آپ کے اجداد کمہار تھے اور اس بات پر فخر کریں کہ وہ کمہار تھے، محنت کش تھے اور حلال رزق کماتے تھے۔

Abdullah کہا...

خاور کھوکھر برطانیہ کے شاہی خاندان کے اب تک بظاہر رو بہ زوال نہ ہونے کی بنیادی وجہ وہاں کے نسل پرست لوگوں کا اسے اپنی قومی شان سمجھنا ہے اور بس!!!!!
بالکل ایسے ہی جیسے ہمارے یہاں آج تک جاگیردارانہ نظام موجود ہے کہ کبھی یہ ہماری اسلامی شان ہوجاتا ہے اور کبھی علاقائی۔۔۔۔۔۔۔

Popular Posts