دعائیں اور بد دعائیں
یا اللہ پاکستان کے ایٹم بم کی حفاظت فرما کی دعائیں تو هم سنتے هی رهتے هیں مساجد میں
جیسا که وھ نیو یارک والے حملے سے پہلے امریکه میں مساجد میں پاک مولوی یاالله امریکه کو تباھ کردے کی دعائیں مانگا کرتے تھے
امریکه میں بیٹھ کر امریکه کو بد دعائیں
یهاں جاپان میں جاپان کی پناھ میں پناھ گزین مولوی کچھ اس طرح کے تاسف کا اظہار کرتے ههں که
اس کفرستان ميں اسلام کی شمع جلائے رکھنی ہے
اور اگر ان کو کہیں که اپ اسلام کے قلعے میں واپس چلے جائیں تو
ان کو ایسا سنائی دیتا ہے جیسے کوئی کہـ رها هو که جہنم میں چلے جاؤ
ایٹم بم کی حفاظت پر بی بی جی والے هارون صاحب نے بھی لکھا هے اور میں بھی پر لکھنے کا سوچ هی رها تھا
پہلے تو سوچا که اپنی بات هارون صاحب کے بلاگ پر تبصرے مین لکھ دیتے هیں لیکن بی بی جی پر تبصرھ کرکے کچھ ایسا لگتا ہے که جیسے کسی کی چوکھٹ پر آس لگائے بھکاری کی طرح کھڑے هیں که کب تبصرے کو شرف بی بی یابی هو اور همارے بھی مقدر جاگ جائیں
جاپان کی کمائی نے خاور کو بھی اس قابل کردیا هے که خود داری کا مظاهرھ کرسکے اس لیے بی بی جی پر تبصرھ کرکے پرمیشن ملنے کا انتظار کرنے میں خود داری کو ٹھیس لگتی ہے
کیا دل چسپ مذاق هے که رب سے ایٹم بم کی حفاظت کی دعا کررهے هیں
امیر اپے کے مرنے پر ڈانگ کی حفاظت کے لیے چوکیدار رکھ لین اور پھر بیچارے چوکیدار پر باڈی گارڈ رکھ لیں
پاک فوج کی حفاظت کے لیے دعا کریں
کیونکه فوج کچھ اور کاموں میں مصروف هے روز نامه اخبار کی خبر ہے
که جاپان میں چالیس سال پہلے ایٹمی پلانٹ چل رهے تھے ،اور جاپان کبھی بھی ایٹمی پاور نہیں کہلوایا هے
اور همارے یه حالت ہے که چوھے کو ہلدی کی گھنڈی ملی اور وھ پنساری بن بیٹھاـ
سپر پاور امریکه ٹکساس میں ایٹمی پاور پلانٹ لگا رها هے اور اس کو لگانے کا ٹھیکه جاپان کی کمپنی توشیبا نے مانگا تھا ، ایک اندازے کے مطابق اگر توشیبا کو یه ٹھیکه مل جاتا ہے تو توشیبا ایٹمی پلانٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن جائے گی
اور جی توشیبا جاپان نهیں هے توشیبا صرف ایک کمپنی هے جاپان نامی ملک کی جس ملک میں اسطرح کی کئی کمپنیاں هیں .
تیل کے پریشر سے چلنے والے جیک
جیسا که کرین میں هوتا ہے ، ان جیکوں کو چلانے والے سوئچ اور وول اور پمپ یهاں جاپان میں کوڑیوںکے مول مل جاتے هیں ، میں نے کچھ ٹن تجربے کے لیے پاکستان بھیجےتھے
پاکستان میں لوکاں کو سمجھ هی نهیں هے اس لیے لوہے میں بیچنے پڑیں گے
تھوڑی سی سمجھ سے ان جیکوں سے آٹومیٹک خراد اور ورمے بنائے جاسکتے هیں
لیکن جی پاک سوچ ، بہت هی پاک ہے اس کو استعمال کرنے کہیں یه گھس هی نه جائے اس لیے سوچنے جیسے نیچ کام کافر لوگاں پرچھوڑ دیتے هیں ـ
پاک فوج کے متعلق لوگ اصل بات کیوں نهیں لکھتے که یه فوج ملک کے لیے کس حد تک نقصان دھ ہے
اس کی بھی مجھے سمجھ لگ رهی هے ، اس لیے میں بھی پاک فوج کے کردار پر لکھنے سے ڈرتا هوں
کیا کلچر ہے جو انہوں نے پاکستان کو دیا هے
بھکاری
بے غیرت
ایٹم بم رکھ لیں جی کسی پاک جگه پر اور مجھے تو صرف یه چاەیے که مجھے پاکستان واپس جانے دیں
مجھے میرا پاکستان واپس کردیں
جهاں لوگ کھیلوں میں حصه لیتے تھے
جهاں ایک دیسرے کے دکھ سکھ ایک هوتے تھے
جهاں کوئی بے چھت نهیں هوتا تھا جہان کوئی بھوکا نهیں سوتا تھا
یارو یه توحید میں بڑی برکت هے
اس مين بڑی باتیں هیں سوچنے والوں کے لیے عقل والوںکے لیے فکر کرنے والوں کے لیے!!
تو جھکا جب غیر کے آگے
نه رھا تیرا تن اپنا نه من اپنا
اگر ضرورت ایجاد کی ماں هے
تو
کاریگر
ایجاد کے ابا جی هوتے هیں
اباجی کی عزت کرو
6 تبصرے:
فوج کے اوپر لکھیں۔۔کھل کر لکھیں۔
یہ سارا ڈانڈا کلچر فوج ہی کی دین ہے۔
لوگ تو ایٹمی توانائی سے بڑے بڑے کام کر چکے ہیں۔ ادھر یہ حال ہے کہ لے دے کر ایک بم ہی بنایا ہے۔ اور الٹا اپنی ہی واٹ لگوائی ہے۔
کبھی کسی کی ماں ، کبھی طوائف، کبھی زناں اور کبھی اسلام اور کبھی مولوی والا ایٹم بم
بڑا اچھا دھوتے ہو جی
پاکستانی فوج کے جوان ہیں ہم
ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم
پاکستانی فوج کے جنرل ہیں ہم
ایجور روڈ کے باسی ہیں ہم
کر لو جو کرنا ھے۔
جب بھی کوئی ایٹمی توانائی کے استعمال یا اس کے فائدے لکھتا ہے نا۔۔تو مجھے سخت غصہ آتا ہے۔۔۔!
بھئی اگر ایٹم استعمال کرنا شروع کر دیئے تو ان کا بھی بحران آ جائے گا،۔۔۔اس لئے انہیں محفوظ ہاتھوں میں سنبھال کر رکھا ہوا ہے ہم نے۔۔۔ جب یہ جاپان شاپان کے "ستو" مک جائیں گے نا تو ہم انہیں مہنگے داموں بیچیں گے۔۔۔ کیسا!۔
آپ نے کبھی جاپان کی اس جگہ کا ذکر نہيں کيا جہاں ايٹم بم پھٹا تھا کبھی سير شير کريں اور ہميں بھی اس کی اپ ٹو ڈيٹ تصويريں دکھائيں
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
واقعی ایک ایٹم بم بنالینااوراس پراتراناہی کافی نہیں ہے۔اس اٹیم سےزندگی میں اوربھی بہت کچھ بنایاجاسکتاہےلیکن افسوس کہ ہماری فوج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اورسیاستدان۔۔۔۔۔۔۔۔۔دونوں ہی اس کےخلاف نظرآتےہیں۔ اللہ تعالی ہم کوباغیرت قوم بننےکاہمت و حوصلہ عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین
والسلام
جاویداقبال
ایک تبصرہ شائع کریں