اتوار، 20 جون، 2010

تلونڈی

دو تین سال پہلے ميں نے ایک پوسٹ ميں ذکر کیا تھا صاحب موچی کا جو که اس پوسٹ
کے درمیان اتاہے


تو جی جس گاؤں کا هے ناں جی یه صاحب موچی وھ گاؤں بھی اپنی طرز ميں بے مثال هے


تونڈی موسے خاں یهاں کے ایک علامه صاحب هیں ، انہوں نے ایک ایک سائیٹ بنائی ہے جو که کسی گاؤں کی باتاں کے لیے شائد دنیا کی پہلی سائیٹ هے ، یهاں علامه صاحب نے بھی ان صاحب صاحب موچی کا ذکر کیا هے اور فوٹو بھی لگائی هے ، یاد رہے که موچی لکھ کر میں ان صاحب کی هتک نهیں کررها هوں بلکه اپ اگر اس بندے سے پوچھیں که تہاڈا ناں کی اے ( آپ کا نام کیا ہے )؟ تو اس کا جواب هو گا


اوئے تینوں صاحب موچی دا وی پته نهیں ؟!!-یه ہے جی صاحب موچی



هاں جی یه تلونڈی موسے خاں ہے جہاں آپ کو اگر کوئی پاگل بھی نظر ائے تو هو سکتا ہے که اپ کو پینٹ شرٹ میں دیکھ کر انگریزی میں باتاں شروع کردے
کسی ریھڑی والے کو غلط شعر سنا کر هو سکتا ہے که اپ کو سننا پڑ جائے
باؤ جی شہروں آئے او؟
گاؤں چھوڑے مدت هو گئی !!- سنا ہے که اب تلونڈی کا ماحول بس ایویں جیا هی هو گيا هے
ایک روپے کے نوٹوں پر دستخط والے ممتاز خان صاحب ، مشہور شاعر عدم صاحب اسی گاؤں کے تھے
اور بھی بڑی بڑی چیزاں هوئی هیں ، ان کا ذکر بد هوتا هی رہتا ہے
ایک خادم حسین هوا کرتا تھا ، ذہنی طور پر بچه رھ گیا تھا لیکن گاؤں میں کوئی اس کو برے نام سے نهیں پکارتا تھا، اور اج بھی کوئی پاگل پن کی بات کرے تو اس کو تلونڈی اور گرد نواح کے دیہات میں خادم حسین کہ دیا جاتا ہے
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار اس کو زبانی یاد تھی اور اردو کے ہجے کرنا اس ختم تھا که ہس ہس کر برا حال هو جائے
ایک حنیف موچی هوا کرتا تھا ، پاگل ، گم سم بولنا جیسے اتا هی نهیں لیکن اس کو انگریزی کی کتاب دیکھاؤ اور پیار سے پاس بٹھا کر ترجمعه کرنے کو کہو تو مشین کی طرح فقرے پڑھ پڑھ کر ترجمعه کرتا جائے گا اور هو گا بھی صحیع ترجمعه
اس کو لوگ کہا کرتے تھے که پڑھ پڑھ کر پاگل هو گیا ہے
کمیاروں کے منڈے خاور کو هر وقت کتاب پکڑے دیکھ کئی بابے کہا کرتے تھے تیرا حنیف والا حال هو جانا اے
جب نیا نیا فون گوجرانواله کے ساتھ ڈائریکٹ هوا تو رات کو فون انے لگے اور وھ بھی لڑکیوں کے ان دنوں کالر آئی ڈی تو هوا نهیں کرتی تھی ، وھ سہیل مرید بتاتا ہے که خود کو سیٹلائیٹ ٹاؤن کی بتا کر ساری رات باتاں کرنے والی لڑکی کے منه سے ایک دن نکل گیا
توں وی خادم حسین ای ایں !!-

2 تبصرے:

محمد ریاض شاہد کہا...

ایک تلونڈی بھائی پھیرو کے قریب بھی ہے۔ میں کچھ دن پہلے سوچ رہا تھا کہ آپ سے پوچھوں کہ لفظ تلونڈی کا مطلب کیا ہے اور کیوں اتنے سارے گاوں اس نام سے موسوم ہیں

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

صاحب موچی کوئی پیاری شخصیت ھی ھونگے۔
ہمارےبابا الم دین کی طرح ۔

Popular Posts