ایپل کے کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ
، یہ پوسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے
دو ہزار پندرہ ! جنوری چوبیس۔
اپ ڈیٹ پوسٹ کے اخر میں ہے ۔
میکنتوش عرف ایپل کے مارک والے کمپیوٹر میں اردو کے کیبورڈ , اور انکو انسٹاک کرنے کا طریقہ !۔ایک خبر نظر سے گزری ہے که ١٩٩٨ کے بعد پہلی دفعه میکنتوش کمپیوٹر کی کمپنی ،جن کا نشان سیب ہے اس سال مائکروسوفٹ سے بڑہوتی میں ہے۔
میکنتوش کا آئی فون ایک مقبول آئیٹم ثابت ہوئی پے ،اور اب آئی پیڈ بھی بہت فروخت هو رها هے ۔
میں میک کا کمپیوٹر ١٩٩٩ سے استعمال کررہا ہوں ، میک کا پہلا کمپیوٹر جو میں نے خریدا تھا وہ تھا ۔
آئی میک اپرل کے مہینے کی بات ہے اس وقت تک ڈی وی ڈی پلئر کمپیوٹروں میں انے لگا تھا، اور اس آئی میک میں بھی ڈی وی ڈی کا پلئیر تھا۔
ویسے تو آئی بک میں بھی ڈی وی ڈی پلئیر تھا ، لیکن میموری کی کمی کی وجه تھی کہ فلم چلتے چلتے جام ہو جاتی تھیں ، یه آئی بک میں نے ایک پاکستانی کو جس کے پاس کوریا کی نیشلٹی تھی کو بیچ دیا تھا .
کورین نیشنیلٹی والے محمد عظیم صاحب کی طرف ایک ہزار اٹھ سو ڈالر نکلتے تھے لیکن انہوں نے نہیں دئے
اگر کوریا سے کوئی پڑہ رہا ہو تو ان اردو سپیک عظیم صاحب سے کہے کہ خاور کے پیسے دے دیں ۔
.
خاور کےبلاگ کو پرانے پڑہنے والے جانتے ہیں که خاور میکنتوش کا کمپیوٹر استعمال کرتا ہے .
پرانے بلاگروں کو یه گلا تھا کہ میری بلاگ تحیروں میں ڈبے بہت ہوتے ہیں ۔
جو کہ مائکروسوفٹ کئ کمپیوٹروں میں فونٹ کی کمی کی وجہ سے بن جاتے تھے ۔
میں نے ان تحاریر کو کچھ نهیں کیا هے لیکن اب ونڈوز والے کمپیوٹر پر بھی پڑھی جاسکتی هیں۔
کیونکه ونڈوز والے کمپیوٹر میک کی نسبت بیک ورڈ هوتے هیں اس لیے ونڈوز والوں کو میری پانچ سال پہلے والی تحاریر اب نظر انے لگی هیں ، لیکن میک پر کوئی مسئله نهیں تھا
جی تو اب جب که میک مقبول هو هی رها هے تو کیوں ناں وہ جو مسائل ہم نے اٹھائے تھے اردو کے لیے ، بلاگنگ کے اغاز میں ، ان سے نئے لوگوں کو بچایا جاسکے
میں نے اپریل دو ہزار پانچ میں بھی او ایس ایکس میں اردو کے نام سے ایک پوسٹ لکھی تھی جس کی یه نئی قسط سمجھ لیں
که میک میں اردو کیسےلکھا جاسکتا ہے ۔
اور اس کے لیے جن چیزوں کی ضرورت هے ۔
وہ ہے میک کے سسٹم پر چلنے والے اردو کی بورڈ ،۔
ان کو بنا کر میں یہاں لے آیا ہوں کہ ڈاؤن لوڈ کریں اور کام چلائیں
سب سے پہلے تو اپ یه فائل ڈاؤن لوڈ کرلیں
زیپ فولڈر اس میں سارے هی اردو کی بورڈ رکھ دئے هیں
یه ایک زپ فولڈر ہے ۔
جس کو اپ کا میک خود هی کھول دے گا ، اور اکر ناں کھولے تو؟ ڈاؤن لوڈ ہو چکی ، اس پر ڈبل کلک کریں ، تو یہ ایک نارمل فولڈر بن جائے گا۔
اس فولڈر میں کچھ فائیلیں پڑی ہیں جن کا فارمیٹ ہے ، "کی لے اؤٹ" یه چار فائیلیں ہیں ، یہ ہر فائیل ایک مکمل کی بورڈ ہے ۔
ان کو کمپوٹر کی ہارڈ ڈسک میں رکھ لیں ، کیسے ؟؟
کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک پر ڈبل کلک کریں یا ڈاک میں جاکرفائنڈر کھول لیں
اپ کے کپیوٹر میں ہارڈ دسک کا کیا نام ہے ؟
میرے میں ایچ ڈی هے !-
فائینڈر میں ، ایچ ڈی سے لائبریری میں جائیں ، اور یہاں " کی بورڈ لے آؤٹ" کے نام ایک کا فولڈر ملے گا ، اس فولڈر میں ڈاؤن لوڈ کیے هوئے فولڈر والی چاروں فائیلیں رکھ دیں ۔
سلیکٹ آل کرکے ماؤس سے ڈراپ کر لیں یا کہ کاپی کر کے " کی بورڈ لے آؤٹ " والے فولڈر میں پیسٹ کر لیں ۔
HD/Library/Keyboard Layout/
اب اپ اپنا کمٹیوٹر ری سٹارٹ کر لیں
یه سارے کی بورڈ اسٹال ہو چکے ہیں ، ان کی ایکٹو کرنے سے کا طریقه بعد میں پہلے ان کے نامیں کی اور کاموں کی وضاحت کردوں
پہلی فائیل ہے جی ایم خاور ، یه کی بورڈ ونڈوز کے کمپیوٹر والا فونیٹک کی بورڈ ہے
دوسری جس کا نام ہے یو آر جی ایم کے ان پیج یه وھ والا کی بورڈ هے جو ان پیج میں استعمال ہوتا ہے
جن لوگوں کو ان پیج کی عادت ہو گئی هے ان کے لیے مفید چیز ہے
لیکن یاد رہے کہ یہ کیبورڈ یونی کوڈ والا ہے ۔
کنجیوں کی ترتیب صرف ان پیج والی ہے ورنہ اس کی بورڈ کا ، ان پیج نامی ایپلی سے کوئی تعلق نہیں ہے
تیسری فائل جس کا نام هے یو آر جی ایم کے پی سی ، یه وہ کی بورڈ ہے جو ونڈوز والوں نے پاک بیوروکریسی کے مشورے سے بنایا تھا
اس میں کجنیوں کی ترتیب بیوروکریسی کے اونٹ جیسی ہی ٹیڑھی ہے ۔
لیکن جن لوگوں کو اس کی عادت ہو گئی ہے، کسی بھی وجہ سے ان کے لیے یہ کی بورڈ بھی بنایا گیا ہے
چوتھی فائیل ہے جی یو آر جی ایم کے قیورٹی ، یه وہ کی بورڈ ہے جس کی مجھے عادت ہو گئی هے .
میں نے اس کی بورڈ کو استعمال کرتا هوں جب مجھے کچھ لکھنے کا "چس" پڑتا ہے
اب اپ ان کی بورڈوں کو یا کسی ایک کو چالو کرسکتے هیں جس کے لیے
اوايس ايكس پر مانيٹر پر بائيں طرف اوپر والے كونے ميں سيب كے نشان پر كلک كريں توآپ كو سسٹم پريفرينس نظر ائے گى ماؤس كو یہاں لا كر سسٹم پريفرينس كهول ليں ـ
سسٹم پریفرنس میں مختلف انكون ہیں جو اب کو نظر ائیں گے ، آپ يو اين كے جهنڈے والے ائکون جس كے
نيچے انٹرنيشنل لكها ہے اس پر كلک كر كے كهول ليں ـ
یہاں اپ كو لينگويج ـ فورميٹ ـ اور انپٹ مينيو كے الفاظ لكهے مليں كے ـ آپ انپٹ مينيو پر كلک كريں يهاں
آپ كوكتنے هى ملكوں كے جهنڈے اور ان كے نام لكهے هوئے مليں گےـ
يه ان ملكوں كى زبانيں هيں جن کو میک کا سسٹم سپورٹ کرتا ہے ،آپ ان ميں سےاردو کے کسی بھی کی بورڈ کو یا سبھی کو ٹک مارک كر ليں اور سسٹم پريفرينس كو بند كر ليں یا نه بھی کریں تو بھی اب اردو کے کی بورڈ اب کے کمپیوٹر پر کام کررهے هیں اب اپ اپنے کمپیوٹر كى سكرين يعنى مانيٹر كے دائيں اوپرى كونے ميں ڈيجيٹل گهڑى كے پاس جهنڈے كے نشان پر
كلک كريں ـ
یهاں اپ کو اردو کے کیبورڈ نظر ائیں گے ، لیکن هو سکتا ہے که جب اپ ان کو دیکھیں تو مردھ نظر ائیں ، جس کا مطلب ہے که اپ کمپیوٹر کے جس حخے میں ابھی هیں جہاں لکھنا ممکن نهیں هے اس لیے جاهں لکھا جسکے ، مثال کے طور پر پہلے ٹكسٹ ايڈيٹ کی ایپلیکیشن كهول ليں اور دوباره جهنڈے والے نشان پر کلک کر کے جی ایک کے قورييٹی سليکٹ کر ليں اب يه ايکٹو ہو گی اب اپ ٹكسٹ ايڈيٹ ميں اردو لكهـ سكتے ہيں ـ
اگر اپ كو كى بورڈ كى سمجهـ نه لگے تو اپ پهر دائيں اوپرى كونے سےجهنڈے پر كلک كر كے شو كى بورڈ ويوار سلیكٹ كر ليں اس طرح كى بورڈ كى ايک تصوير آپ كے سامنے آجائے گى آپ اسے ديكهـ كر حروف كى پوزيشن كا اندازه كر سكتے هيں ـ مكينٹوشى او ايس ايكس ميں آپ فائلز اور فولڈر كے نام بهى اردو ميں لكهـ سكتے هيں ـ آئى ٹيون ميں گانوں كے نام بهى لكهـ سكتے هيں ـ اور فائنڈر ميں آپ اردو نام والى فائلوں اور فولڈرز كو تتلاش اور اس كى ارينجمينٹ كر سكتے هيں ـ اور اوايس ايكس ميں يه سب اردو تک هى محدود نہيں آپ گورو مكهى گجراتى ديوانگرى پشتو اور افغان دری اور كتنى هى زبانيں بغير كسى ايكسٹرا انسٹاليشن كے لكھ پڑه سكتے هيں ـ
جهاں تک بات ہے فونٹس کی تو
اس کے لیے اپ کهیں سے بھی ڈاؤن لوڈ کرلیں .
انٹر نیٹ پر خدمت خلق کرنے والے لوگوں نے فونٹ بنا کر مفت میں لگائے هوئے هیں ، جهاں اردو کے رنگا رنگ فونٹس مل جاتے هیں .
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپ ڈیٹ ! مورخہ 24 دسمبر 2015ء
ایپل کے سسٹم کی ڈولپمنٹ کے ساتھ ساتھ
کچھ چیزیں تبدیل ہوئی ہیں ،۔
کچھ چیزیں تبدیل ہوئی ہیں ،۔
جس میں سب سے بڑی جیز یہ ہے کہ دس اعشاریہ آٹح کے بعد ایپل والوں نے اردو کا کی بورڈ بھی شامل کر دیا ہے ۔
اس سے پہلے میک میں جہاں بھی اردو کا کی بورڈ استعمال کیا جاتا تھا وہ میرا بنایا ہوا ہوتا تھا ۔
اس سے پہلے میک میں جہاں بھی اردو کا کی بورڈ استعمال کیا جاتا تھا وہ میرا بنایا ہوا ہوتا تھا ۔
ایپل کے میک ان توش کمپیوٹروں میں اردو کی بورڈ ایکٹو کرنے کا طریقہ ، با تصویر!۔
اپنے کمپیوٹر میں سسٹم پریفرینس کھول لیں ، اور اس میں لینگویج اینڈ ریجن والے جھنڈے پر کلک کریں جس سے ذیل والی شکل کھل جائے گی ۔ |
یہاں اپ کی بورڈ پریفرینس پر کلک کریں ، اس کلک سے ذیل والی شکل کھل جائے گئ ۔ |
اس شکل پر دو جگہ کلک کرنا ہے ، 1 انپٹ سورس پر اور 2 پلس (+) کے نشان پر کلک کریں جس سے ذیل والی شکل بن جائے گی ۔ |
اب اپ میک کے سسٹم میں موجود اردو کا کی بورڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
کی بورڈ چینج کرنے کے لئے ، کمپیوٹر سکرین کے اوپری دائیں کونے میں جہاں ٹائم ، تاریخ اجاگر ہوئی ہوتی ہے یہاں جو کی بورڈ استعمال ہو رہا ہو اس کی بورڈ کا ایمج ظاہر ہورہا ہوتا ہے ۔
اس ایمج پر کلک کر کے سکرولکرنے سے کی بورڈ تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔
اگر اپ کو اس کی بورڈ کے استعمال میں دقت محسوس ہو تو ؟
اسی پوسٹ میں اوپر برانی تحریر میں میرے بنائے ہوئے کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کر کے ان کو استعمال کر سکتے ہیں ۔
یہ کی بورڈ ، ان پیج کے کی بورڈ کے عادی لوگوں یا کہ پی سی کے کی بورڈ یا کہ فونیٹک کی بورڈ کے عادی لوگوں کی دقت کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں ۔
ڈاؤن لوڈ کا لنک اور انتصالمنٹ کا طریقہ کار اوپر لکھا ہوا ہے ۔
-----------------------------
سمارٹ فونز کے لئے۔
All iPhone users from Pakistan.
those who want Urdu keyboard on their iPhone, iPad and iPod.
Note:- Jailbreak Require
Follow the instruction Open Cydia Go to:- Mange Select:- Sources Click Edit on the top right corner Now "Add" button will appear on top left corner Select add Now type this source:- cydia.myrepospace.com/fadidevil After Adding this source, Open the Source and install "Urdu Keyboard" then restart your device Then Go to setting->General->Keyboard->Keyboards-> Add New Keyboard Now Select Arabic keyboard and
8 تبصرے:
ونڈوز پر بھی 2000 سے اردو انسٹال کی جاسکتی ہے یہ الگ بات ہے کہ لوگوں کو اب بھی پتا نہیں ہے۔
آپ کی تحریروں میں ڈبے اب شاید فونٹ کی وجہ سے نہیں ہوتے، لیکن الفاظ کی املاء کبھی گڑبڑاتی ہے۔ اب بھی وہ کی بجائے وھ لکھا ہوا ہے اور "انپٹ مينيو كے الفاظ لكهے" وغیرہ میں لکہے نظر آرہا ہے۔ نستعلیق فونٹ میں ایسا کیوں ہے؟ ڈیفالٹ فانٹ میں ٹھیک دکھتا ہے۔ آپ نے قدریں تو آگے پیچھے نہیں کی ہوئیں کی بورڈ پر؟
آجکل میک کمپیوٹر کی قیمت کیا ہے
پاکستان میں میک نہ ہونے کے برابر ہیں شاید اس میں قیمتوں کا بہت عمل دخل ہے
میک کی قمتیں دنیا بھر میں ایک جیسی هی هوتی هیں صرف ملک کے سیل ٹیکس میں فرق هو سکتا ہے
قیمتوں کے لیے ایپل کی سائیٹ پر
http://store.apple.com/us
پر دیکھا جاسکتا ہے
میرے پاس دو پاور بک اور ایک آئی میک ہے انے والے دنوں ميں ایک سرور خریدنے کی هے
Khawar Bhai! Apka blog parh k bahut khushi hoi. Ap to bahut mazay k or informative batein batatay hain.
آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے ایک مشکل آسان کر دی۔ وہ کیا ہے کہ میک مشین کو کبھی ہاتھ لگانے کا اتفاق بھی نہیں ہوا مگر جب لوگ اس میں اردو کے متعلق پوچھتے ہیں تو سوائے معذرت کے اور کچھ نہیں کر سکتا۔
آپ کی تحریر بک مارک کر لی ہے۔ اب جب کوئی اس بارے پوچھے گا تو یہاں کا پتہ دیے دیں گے۔
آپ نے میرے کمپیوٹڑ کو بیک ورڈ کہا ؟ چلیں کوئی بات نہیں۔۔۔
میرے بیٹے کے پاس جب گئی تھی تب مجھے لکھنے کی بہت مشکل تھی کی بورڈ اس نے الگ سے نکل کر دی تھی جس پر لکھنے مجھے بہت دشواری ہونے لگی ایک دو بار تو میری غلطی سے سارا لکھا مٹ جاتا پھر بہت الجھان ہوتی اس نے مجھے اردو کے لئے وقت نکل کر دیکھنے کا وعدہ کیا تھا۔۔۔پھر میں تھوڑا بہت فون ہی سے لکھ لیا کرتی رہی ۔اب کی بار اس کو یہ تیار ملے طریقہ سے آگاہ کرؤنگی ۔شکریہ بھائی جیتے رہو
میرے میک پر ورڈ موجود ہے۔ میں "پاک اردو انسٹالر" کیسے ڈاون لوڈ کروں
mohsinbasra444@gmail.com
plz is py mail kar dayn.
Ek Dafa ka zikar hai
ایک تبصرہ شائع کریں