اللّه مبارک کرے عید کو
آج مورخه ٢٠ ستمبر ٢٠٠٩ بروز اتوار ، جاپان ميں عید الفطر ہے ـ
سب پڑھنے والوں کو عید مبارک هو الّله عالی شان سے دعا ہے که وطن کی خیر هو ـ
جاپان سے کچھ پڑھے لکھے دوستوں نے ای میل کے ذریعے اور زبانی بھی اس بات کی طرف توجه دلائی که میری تحاریر میں هجوں کی اغلاط کی بھر مار هوتی هے ـ
کی بورڈ پر یو سے و لکھا جاتا ہے اور شیفٹ دبا کر یو سے ے لکھی جاتی هے جلدی میں ٹائیپ کرتے هوئے سے کو سو لکھا جاتا یا اس طرح کے الفاظ هیں جن میں شیفٹ اور اس کے ساتھ ایک اور کنجی بھی دبانی پڑتی هے ـ
اب میں نے اپنے لکھے کو دوبارھ پڑھ کر اپ لوڈ کرنے کا پکا ارادھ کیا ہے ـ
جاپان سے ایک بڑی مثبت سائیٹ پاکستانی ڈاٹ جے پی کی سائٹ اور ڈائرکٹری چلانے والے محمد انور میمن صاحب
کہتے هیں که هجوں کی غلطی کے ساتھ ساتھ گرامر کی بھی غلطی هے ـ
ان کی بات درست مان لی جائے که اگر میں اردو میں هی لکھتا هوں تو !ـ لیکن جی میں تو پنجابی مکس کرکے گلابی اردو بلکه غلابی اردو لکھتا هوں تو جی اس میں گرامر کا وھی حال هوجاتا هے جو پاکستان کا زرداری کے ہاتھ آ کر هوا هے ، یا معصوم لڑکی کا تماش بینوں میں پھنس کر ـ
زندگی که گاؤں کی اک معصوم لڑکی
پھس گئی هے تماش بینوں ميں ـ
یارو اپنی اپنی ماں بولی سے دوری بڑی آفت لاتی هے ، جب اسی کی دھائی کے اخری سالوں میں، میں یہاں جاپان آیا تو چھ مہینے بعد هی یه حال تھا که ارد گرد کے سبھی پاکستانوں کی نسبت میں جاپانی زبان کو زیادھ جاننے لگا تھا ، اس وقت ميں اس بات کو اپنے جنیاتی کوالٹی سمجھتا تھا جو که ایک مغالطه تھا ـ اور دوسری بات جو میں نے ان دنوں محسوس کی تھی وھ یه تھی که سارے لوگ مذاق کیا کرتے تھے که تم پنجابی بڑی مشکل بولتے هو اور کچھ تو مذاق اڑانے لگتے تھے که پینڈو !!ـ
گزرے پرسوں کو مجھے جاپان میں پہلی دفعه انٹر هونے کے بائیس سال هو گئے هیں
اور اج بھی میری طرح جاپانی کو روانی سے بول سکنے والے پاکستانی انگلیوں پر گنے جاسکتے هیں ـ
حالانکه وھ لوگ مسلسل جاپان میں رهے هیں اور میں ایک دھائی سے زیادھ جاپان سے باہر رها هوں ـ
کیوں؟؟
کیونکه ان کو پنجابی زبان بھی پوری نهیں اتی هے ـ
ایک هی جیس آواز کے مختلف معنیوں کے الفاظ کا بہانه بنا کر جاپانی کو مشکل کہنے والوں کو میں پنجابی کی مثال دیا کرتا تھا که پنجابی کے الفاظ
چٹی(سفید) چَٹی (بیگار) چٹھی(خط) چھُٹی (رخصت) چھڈی( لسی کی تلچھٹ) اور اس طرح کے الفاظ اگر کسی غیر ملکی کو سیکھنے پڑجائیں تو کیا اس کو مشکل پیش نهیں آئے گی ؟؟
اور تو اور پنجابی کی گنتی ایک ایسی گنتی هے که اس میں بندے کو ایک سے لے کر سو تک کے الفاظ سیکھنے هی پڑتے هیں لیکن انگریزی فرانسیسی یا جاپانی میں بیس تک گنتی آجائے باقی کا کام چل هی جاتا هے ـ
لکھنے بیٹھا تھا تو سوچا تھا که اپنے دیس کا پرانوں سے کوڑے کا ریسائکل کا سسٹم لکھوں گا ، اور کچھ اپنی بولیوں کے متعلق بونگیاں مارے گا لیکن اب چھ بجنے والے هیں اور همارا عید کی نماز کا وقت ہے نو بجے ، کپڑے وغیرھ استری کرکے مسجد جاتے هیں اللّه سائیں کو یاد کرتے هیں ، مدد مانگتے هیں اس سچے رب سے ، میں بھی اپنے لیے دعاکرتا هوں اور قارئین سے بھی اپیل ہے که میرے لیے دعا کریں که اللّه مجھے مال دولت بھی دے اور خاص طور پر عقل دے ـ
آمین
7 تبصرے:
عید مبارک اور آپ کی دعا پر آمین
عید مبارک ہو جناب۔
چاچا خاور آپ تو بہت ہی بڈھے ہيں اتنا عرصہ جاپان ميں گزارا ہے تو کل کتنا گزار چکے ہوں گے اب ميں نے آپکو دادا جی کہنا شروع کر دينا ہے عيد مبارک ہو آپکو بھی اور آپکے پاکستانی اور جاپانی اہل خانہ کو بھی اور اس پيارے سے بيٹے کو بھی جسکی تصويريں ايک مرتبہ بلاگ پر آپ نے لگائی تھيں اور ہماری جاپانی بھابی کو بھی روزے رکھوائے تھے يا خالی سوياں کھلا رہے ہيں
آپ کو عید مبارک ہو
میری طرف سے بھی عید الفطر مبارک ہو۔
پنجابی کی اپنی چاشنی ہے۔ جسطرح دوسری زبانوں کی ہوتی ہے۔ ٹھیٹھ پنجابی مفقود ہوتی جارہی ہے۔ پنجابی اور ٹھیٹھ پنجابی بولنے والوں کو اب "آؤٹ آف فیشن" سمجھا جانے لگا ہے جو غلط روش ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ پنجابی بولنے پہ خود پنجابی دلچسپی نہیں لیتے۔
ہمارے ایک استاذ محترم ہو کرتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ پنجابی میں دوسری زبانوں کی نسبت کچھ ذیادہ ایسے الفاط ملتے ہیں جن کے مطالب ایک خاص معانی واضح کرتے ہیں۔ جو کہ بہت کم زبانوں کا ظرف ہے۔ مثلا مھنگ۔ مھنگور۔ مھنگار۔ ایک ہی صورتحال کی تین درجوں میں عکاسی ہے۔
اردو انگریزی عربی فاری فرانسیسی ہسپانوی جاپانی چینی ہندی بلکہ پاکستان کی دورسی صوبائی و علاقائی زبانیں پشتو بلوچی سندھی وگیرہ بھی سیکھنی چاہئیں مگر اپنی مادری زبان پہ عبور ہونا چاہئیے تانکہ بدلتے اداور کے ساتھ پرانے اور اصلی الفاط ناہید نہ ہو جائیں۔
شگفتہ آداب بے حد آداب
پھولوں کی مہک آبشاروں کا ترنم
شباب کا امنگ کلیوں کا تبسم
فضاوں میں رچی خوشبو جیسی
سحر انگیز شگوفوں دل آویز نغموں جیسی
بھر پور گنگناتے خیال میں
خوش کن اداوں جیسی
خوش ادا مچلتی گنگناتی ریشمی لہروں جیسی
حسین یادوں کے جل تھل جیسی
پر کشش عید آئی ہے
اس دھنک رنگ موقع پر میری جانب سے
عید مبارک
Happy Eid Mubark.. sanny korea
ایک تبصرہ شائع کریں