منگل، 26 مئی، 2009

هوم سویٹ هوم

ایک سال هو گیا ہے جی اس گھر میں آئے هوئے ـ
جاپان كی سنتالیس کین میں سے ایک سائیتاما کین جس کی جنوبی سائیڈ ٹوکیو سے ملتی هے
اس کے ایک شهر کازو میں ہے جی یه مکان ـ
جاپان میں زمین کو کچھ اقسام میں بانٹ دیا جاتا هے
مثلاً زرعی زمین اور غیر زرعی زمین
غیر زرعی زمیں کو پھر بانٹ دیا جاتا هے
صعنتی علاقه ، وھ جگه جہان عمارت بنائی جاسکتی ہے اور جہان عمارت نهیں بنائی جاسکتی ـ
یه تقسیم هر شہر قصبه یا گاؤں خودکرتا ہے
اور کچھ گاؤں ایسے بھی هوتے هیں جہاں یه تقسیم نهیں هوتی ہے
لیکن زرعی زمین پر عمارت بنانے کو اسانیان نهیں هیں
زرعی زمیں هر کوئی نهیں خرید سکتا
صرف اس علاقے کے زمین دار هی خرید سکتے هیں
یا پھر اجازت نامه لے کر کوئی بھی خرید سکتا ہے
اور یه اجازت نامه کوئی اسان نهیں هے
همارے یہاں پاکستان میں بھی زرعی زمینوں کی حفاظت کے لیے ایک حق شفعه کا قانون هوا کرتا تھا جس کو مذاق بنا کر رکھ دیا گيا ہے
یہان کازو میں یه قانون هے که ٩٠ سبو کی زمین جو که تقریباً دس مرلے بنتی هے پر مکان بناے کا اجازت نامه مل جاتا ہے
اس سے کم پر نهیں
اس بات میں رمز یه ہے که شهر میں کھلے کھلے اور خوبصورت مکان زیادھ هو ں تاکه همارا شهر خوبصورت نظر آئے
الزلں والے اس ملک جاپان مين مکانوں اور عمـارتوں کا معیار یه هے که آٹھ رچرسکیل کے زلزلے مین بھی ڈانس کرتی رهتی هیں گرتی نهیں هیں
یاد رهے که چھ درجے کا زلزله آبادیاں تباھ کردیا کرتا ہے
همارے مکان کے نیچے بنیادوں میں کنکریٹ کے کھنبے کیل کی طرح زمین میں ٹھونگ دیے گئے هیں
اور ان پر عمارت کھڑی کی گئی ہے یعنی که مکان کی جڑیں زمیں میں چھ میٹر گہری هیں ـ
اس کے بعد لکڑی کے مکان میں وه تکنیک استعما کی جاتی هے جو همارے یهاں پرانوں سے چارپائی میں استعماکی جاتی ہے
چول والی
لچک مضبوطی کا باعث هوتی هے
صرف چیزوں میں هی نهیں بندوں کے رویے میں بھی
یاد رهے که گھر میرا نهیں هے
میری بیوی کا هے
میں ابھی غریب هوں
یه کسر نفسی نهیں هے
جب میں امیر هو جایا کرتا هوں تو سب کو نظر آجاتا ہے کیونکه میں بڑا یار باش بندھ هوں

سامنے کی طرف سے مکان کی جنوبی طرف سے ایک تصویر
مکان کے جنوب اور مشرق کی طرف سرکاری سڑک کے جنوبی طرف والی سڑگ پر پارکینگ بنائی ہے اور مشرقی سڑک پر مکان کا دروازھ ہے


گھر کا دروازھ ساتھ میں یه درخت ابھی پچھلے هفتے هی لگایا ہے
بہار میں اس پر لال جامنی پھول کھلتے هیں ـ
یه ایک مہربان کا تحفه هے ، ایک بزرک جاپانی جس کے ساتھ میں درخت خریدنے گيا تھا
اس نے یه ایک پودا مجھے تحفه دیا تھا

مشرقی سڑک کی طرف لان میں یه بوٹے لگائے هیں جو که دیوار کی طرح بن جائیں گے
اس پودے کے پتے هر موسم میں سرخی مائیل رہتے هیں
شرمیلی دوشیزھ کی طرح ـ

یه پودے گھر کی جنوبی طرف اور پارکینگ کے پیچھے لگائے هیں
مجھے یه پودا پسند ہے اس بر فروری میں گھنگرو کی شکل کے چھوٹے چھوٹے موتیے کے سائیز کے سفید پھول کھلتے هیں
اتنے زیادھ که اس پورے کا رنگ هی سفید هو جاتا ہے
گرمیوں میں اس کا رنگ سبز هوتا هے اور خزاں میں لال سرخ که آگ لگی هوئی لگتی ہے


گھر کے جنوبی طرف سے ایک تصویر اس میں میرا ٹرک بھی نظر آرها هے جس پر میں سکریپ وغیرھ لاد کر لاتا هوں
اس کا نام رکھا ہے میں نے نیلا!ـ
اس کے ایک طرف ٹیوٹا سپرنٹر اور دوسری طرف مارک ٹو هے اس ساتھ کھڑی هیں موٹر سائکلیں
پچاس سی سی کی اس کا نام رکھا وکٹوریه
اور کپڑے میں لپٹا هوا هے یاما ھا ڈرگ سٹار اس کا نام ہے بگھا
کیونکه اس کا رنگ سفید هے ـ وه همارے بزرک گھر میں رکھے هر جانور کا ایک نام رکھ دیا کرتـے تھے
اس لیے میں اپنی مشینوں کا نام رکھ دیا کرتا هوں
سب کا تو نهیں لیکن زیادھ تر کا
لوگ بھالے مداق بھی کرتے هیں لیکن میں برا محسوس نهیں کرتا

جاپان جہان جدید اور قدیم ساتھ ساتھ چلتے هیں ـ
جاپان میں پرانے زمانے میں لوگ سرکنڈ کی ایک قسم سے بنے هوئے چٹائی نما گدے پر سویا کرتے تھے
جس کو تھا تھا می کهتے هیں
تھاتھامی کے فرش والا یه کمرھ همارا بیڈ روم هے جہان هم فرش پر بستر لگا کرسوتے هیں

یه غسل خانه ہے جس میں ٹی وی بھی لگا هوا هے
غسل خانے میں ٹٍ وی دیکھنے کا وقت کہاں ؟
لیکن تکنیک کی جدت که سپیکر جس کے بھیگ جانے پر خراب هوجانے کا هی جانتے تھے
اب غسل خانوں مین بھی لگا هے جہان پانی هی پانی هوتا ہے لیکن سپیکر پر کوئی زد نهیں پڑتی هے



یه الماری کے اوپر آپ اوپر نیچے رکھے دو کمپیوٹر دیکھ سکتے هیں یه دونوں هی میک کے پاور بک هیں
ایک میں دس اعشاریه تین کا اپریٹنگ سسٹم ہو اور دوسرے میں
دس اعشاریه چار کا
اور دوسری منزل والے آئی میں میں دس اعشاریه پانچ کا سسٹم ہے
ایک ونڈوز والا کمپیوٹر بھی اپ درمیان والے خانے میں ٹشو کے ڈبوں کے نیچے رکھادیکھ سکتے هیں ہے لیکن
یه بےچارھ بس پڑا هی رهتا ہے
کام کاج کچھ نهیں کرتا ـ

دوسری منزل پر یه رکھا ہے جی آئی میک ـ
جی ایم خاور ڈاٹ نیٹ والی اخبار کا بندوبست سجھ لیں جی
یه فیکسیں بھی وصول کرتا ہے
اور دوسرے کام بھی ، جیسے که لکھنا پڑھنا فائیلیں اپ لوڈ کرنا وغیرھ وغیرھ

دوسری منزل سےبرامدو سے لی گئی ایک تصویر جس میں پارکینگ نظر ارهی هے بائیں ھاتھ پر جو ڈبه پڑا ہے یه دو ٹن کے ٹرک سو اتاری هوئی بادی ہے اس میں
لان میں کامکرنو والے اوزار اور دوسری چیزیں جو که گھر کے اندر نہیں رکھی جاسکتی رکھی هیں
ایسی باڈیاں گرمیوں ميں اندر سے گرم هو جاتی هیں جس سے ان میں سبزیاں یا اناج وغیرھ نهیں رکھا جاسکتا لیکن اگر
فریزر والی باڈی هو تو اس کے اندر کا ماحول ٹھیک هی رھتا ہے









اللّه ھنڈانا نصیب کرے تے برکتاں والا کرے جی میرے لیی اس گھر نوں
آمین !ـ

9 تبصرے:

میرا پاکستان کہا...

ماشآاللہ بڑا پیارا گھر ہے۔ خدا آپ کیلیے اسے بابرکت بنائے۔ لگتا ہے فرنیچر ابھی آپ نے خریدنا ہے یعنی بیڈ، صوفے، ڈائننگ ٹیبل وغیرہ۔ کچن کی تو سیر رہ ہی گئی۔

جعفر کہا...

مبارکاں‌ ہوں جی آپ کو
اپنی جھگی بھی ہو تو اچھی لگتی ہے
آپ کا تو ماشاءاللہ بہت خوبصورت گھر ہے
اللہ رہنا اور ہنڈانا نصیب کرے۔۔۔
آخری تصویر آپ کے بال بچے کی ہے کیا؟؟؟

بدتمیز کہا...

بہت بہت مبارک ہو۔ پردیس میں اپنا گھر نصیبوں والوں کو ملتا ہے یاد رہے نصیبو لعل نہیں لکھا

DuFFeR - ڈفر کہا...

ما شاء اللہ بہت خوبصورت گھر ہے
اللہ آپ کے لئے اس گھر کو مبارک کرے
اور آپ کے لئے خوشیوں کا گہوارہ بنائے
آمین

Shaper کہا...

MAshallah ... its a very nice house- Allah Rehmat nazil karay - Amin

راشد کامران کہا...

بہت مبارک ہو جناب۔۔ ماشاء اللہ بہت شاندار گھر ہے۔

japaki کہا...

what you wanna show your very rich . why you no show your maay pic..

shekari کہا...

slaam,

Ger bohat acah hai Allah rehna naseeb keray.

asma کہا...

آپ کا گھر بہت خوبصورت ہے اللہ آپ کو نصيب کرے ہمارے ليے بھی دعا کريں فرانس نہ سہی پاکستان ميں ہی ايک ذاتی اچھا سا گھر بن جائے اور بھابی کی تصوير تو صيحع دکھائی نہيں يہ کيا بات ہوئی رہنا جاپانيوں کے ساتھ اور حرکتيں پاکستانيوں والی

Popular Posts