اتوار، 3 مئی، 2009

چند شر پسند

وھ ایک بڑی پرانی کہانی هے که تین دوست اکٹھے سفر کررهے تھے که راستے میں ان ان کو ایک سونے کی اینٹ نظر آئی
ایک دوست نے بھاگ کر یه پکڑ لی
سب دوست خوش هو کر کهنے لگے
هم هم امیر هو جائیں گے !!ـ
تو جس نے اینٹ اٹھائی تھی اس نے سختی سے کہا
ناں ناں ، میں امیر هو جاؤں گا
اینٹ مجھے ملی هے اور یه میری هے
کچھ دور هی چلے تھے که کسی نے ان کو بتایا که راجے کی ایک سونے کی اینٹ چوری هو گئی ہے اور اس کے سپاهی چور کو ڈھونڈ رهے هیں
تو اس شخص کے منه سے نکلا
اب هم مارے گئے
تو دوسرے دو دوستوں نے کہا
ناں ناں !ـ کہو میں مارا گیا
هم نهیں
پاکستان میں وسائل پر قبضه کرکے بیٹھے هوئے لوگ جب طالبان کو دیکھتے هیں تو کہتے هیں
هم مارے گئے
تو میں کهتا هوں که نہیں
تم مارے جاؤ گے
ایک طرف مذہب کے ٹھیکے دار هیں
طالبان
ان میں بندے کی تعریف هے جی میں نے دو سپارے اور چالیس وظیفے زبانی یاد کر رکھے هیں
یارو بندھ ناں هوا سی ڈی هو گئی
که چار گیگا کا ڈیٹا پڑا ہے اس کے کاسه سر میں
رب نے دماغ سوچنے کے لیے دیا تھا انہوں نے اس کو ھارڈ ڈسک بنا کر رکھ دیا هے
قراں سمجھنے کے لیے دیا تھا انہوں نےاس کو ڈیٹا بنا رکھ دیا ہے
منتروں کی کتاب سمجھ رکھا ہے جی ان مولویوں نے قران کو
وه کسی چوھدری نے مراثی سے پوچھا که سب سے زیادھ اموات کسی چیز سے هوتی هیں ؟؟
تو مراثی نے کہا که جی هم نے تو جتنے مرتے دیکھے هیں سورة یسین سے هی مرتے دیکھے هیں
دوسری طرف هیں جی سجادھ نشین لوگ
جو سرکار بناتے هیں اور سرکار کہلواتے هیں
ان کے مرجانے والے بابے لوگ بھی سرکار هوتے هیں
اسلام کے برھمن بنے بیٹھے هیں
سینکڑوں ایکٹر بلکه لاکھوں ایکڑ زمین پر قبضه کیے بیٹھےهیں
لیکن جاٹ کی جب فصل اٹھتی هے تو جی عرسوں کے نام پر اس کی کمائی کو نذرانوں کی شکل میں وصول کرنے کے لیے ایکٹو هو جاتے هیں
خود کو نسلی بتانے والوں کی رشته داری کی
بات چلی ایک دفعه کسی نسلی چوھدری سے بات هو رهی تھی اس نے که یار خاور یه کنجریاں بڑی حسین هو تی هیں
میں نے کہا که جی یه سب اپ لوگوں کی هی بیٹیاں هوتی هیں
جاگير داروں کی نوابوں کی اور سجادھ نشینوں کی
کبھی کسی کمهار کو بھی دیکھا ہے کنجروں کے پاس جاتے ؟

آپ ذرا تصور کریں که اسلام اباد کی مارگله پہاڑي تک طالبان پہنچ چکے هیں
سامنے جی ایچ کیو هے اور دوسری سرکاری عمارتیں هو اور مارٹر توپوں سے گوله باری شروع هو چکی هے
تو کڑ کڑ کرتی وردیوں میں پاک فوج
جس کے افسر ڈاکٹر عافیه جیسی نفیس ڈاکٹر کو فتح کرتے رہے هیں کیا ان
کرخت طالبان سے لڑ سکیں گے ؟
نهیں جی !!ـ
یه سب پاک فوج کسی بندے کو خاندان کو تو مار سکتی هے
اسلام اباد پر قبضه کرسکتی ہے
سجادھ نشینوں اور باپوں کی دولت سے حکمران بننےوالوں کو پکڑ سکتی ہے
مگر گدڑی نشین
اور ریاکاری هی سہی اللّه کے نام پر لڑنے مرنے والوں سے مقابله نهیں کرسکتی
طالبان مارگله پہاری پر پہنچ چکے هیں اور دھنا دھن گولے پھینک رهےهیں تو جی اس سارے حکومتی لوگوں کے اکاؤنٹ پہلے هی باھر هیں
نیشنلٹی بھی دو دو رکھی هیں
باھر بھاگ جائیں گے
صرف جائیدا هی تو چھوڑنی پڑے گی
وه کونسی اپنی محنت سے بنائی تھی کچھ انگریز دے گئے تھے اور کچھ پاک فوج کی رقبوں اور پلاٹوں کی بندر بانٹ میں ھاتھ لگی تھی
مکتی باھنی کے پاکستانی لڑکوں بھی چند شر پسند کہـ کر اپنے دل کو تسلی اور قوم کو گمراھ کرتے رھے
بلوچوں کے حقوق کے مطالبے کو چند شر پسند سرداروں کی شرارت سے قوم کو گمراھ کر رهے هیں
اب پاکستان کے سارے هی لوگوں کے دل کی اواز
انصاف کا حصول
طالبان کا نام دے رهے هیں
مجھے یه ساری لڑائی انصاف کے سسٹم کی خرابی سے پیدا هوئی لگتی هے
جس کو نظام عدل کهتے هیں
کیا هے
موجودھ نظام عدالت سے مایوسی کا ردعمل ـ
وکیل لوگوں کی تحریک جو پچھلے دنوں چل رهی تھی کیا تھی
موجودھ هی سہی نظام عدالت کی ڈینٹنگ پینٹنگ
اور مستری نظر آیا تھا جی ساری قوم کو اپنا چوھدری افتخار
لیکن جی اکیلا چنا کیا بھاڑ پھونگے گا
کوئلوں کی کان میں سب کوئله هو چکے هیں
اب کچھ نیا چاھیے
چاھے اس پر اسلام کا لیبل لگا لیں یا
کچھ بھی
یه سارے روحانی پیشوا ، سجادھ نشین ، صاحبزادگان ، مخدوم ، بھی تو اسلام کا لیبل لگا کر هی دوکان داریاں چلا رهے هیں ناں جی ؟

7 تبصرے:

میرا پاکستان کہا...

وکھری تحریر کی کاٹ کا اپنا ہی اثر ہوتا ہے مگر پڑھنے کیلیے غیرت مند قاری ہونا چاہیے وگرنہ سب لکھا ضائع ہو جاتا ہے۔

shaper کہا...

boahat khoob ... Sachi aur khari baath ki hai app nay.

جعفر کہا...

کوئی پیچھے والوں کا بھی فکر کرلیں
یہ نہ ہو کہ اس دفعہ ائیر پورٹ پر ہی دھرلے
آئی ایس آئی
ہم لوگ تو واہ واہ کرکے ایک طرف ہوجائیں گے
بھگتنا پڑے گا آپ کو
اتنا تلخ اور ننگا سچ۔۔۔

tanya rehman کہا...

اب تو صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم مارے گے ۔ لیکن اس پر یقین کب کریں گے ۔ آسمان سے اللہ نے کوئی فرشتہ نہیں مدد کو بجھنا بس بہت فرشتے آچکے سمجھا چکے راستے بتا چکے ۔ اب کرنا ہے تو خود پھر آسمان کی طرف منہ کر کے بیٹھے رہو

گمنام کہا...

Nice post Brother but when u come pakistan take care. Boz Pak army is holy cow...

DuFFeR - ڈفر کہا...

تبدیلی تو چاہئے جی
اور وہ بھی ایسی کہ جس میں ان حکمرانوں، مخدوموں، چوہدریوں اور سجادہ نشینوں کو بیچ چورہے پر لٹکا کر بنایا جائے نشان عبرت
ورنہ ان سردوروں کی جگہ مولوی لے لیں گے
اور کہلوائیں گے صوفیا
اور
صوفی محمد سے پہلے میں نے لوگوں کو صوفی عزت کے طور پر بولتے ہی سنا ہے
آج تو کسی مولوی کو مولوی کہہ دو تو ہتھے سے اکھڑ جاتا ہے
جمعہ کے خطبہ میں بھی مولوی بیچارہ یہی گلا کرتا رہتا ہے
تبدیلی تو ہر کوئی چاہتا ہے جی
لیکن مثبت
یہ نا ہو کہ ابھی تو صرف
منڈوائے سر پر اولے پڑ رہے ہیں
پھر ننگا کر کے چھتر پڑیں

DuFFeR - ڈفر کہا...

ہماری تاریخ تو یہی کہتی ہے
ایک سے بڑھ کر ایک ٹکرتا ہے ہمیں

Popular Posts