جمعہ، 8 اگست، 2008

سید ناں مشرف

لو جی اپنے سید ناں مشرف صاحب پیراں نے پیر صاحبزادھ استانه عالیه لال حویلی دەلی والی سرکار کے مواخذے کی بھی بات چل هی نکلی جی ـ
ان پیچ منٹ
میرا تو خیال تھا که سید صاحب خود هی اپنی '' امت '' پر ترس کھا کر کہیں منه کالا کرجائیں کے مگر یه تو جی منه کالا کروا کر هی نکلنے کی نیت باندھے بیٹھے هیں ـ
اصل میں '' امت '' بھی تو مانتی هی نہیں ہے
کهلواتے مسلمان هیں اور سیدوں کی بات نہیں مانتے
شریعت هی لانے کی ضد کیے بیٹھے هیں ـ
اب اگر سید صاحب کہــ رہے هیں که روشن خیالی نام کی چیز پر ایمان لا کر دل ''لاهوری ''پشاوری'' کر لو تو بھی کفران نعمت هی کیے جاتے هیں ـ
حالانکه سید صاحب نے خانه کعبه کی چھت پر چڑھ کر الله اکبر کا نعرھ بھی لگایا هوا ہے
شراب کے مخالف یه طالبان اور مولوی ان کو کیا معلوم که شراب پی کر سلوک کی کن منازل کو طے کرتے هیں
اپنے سید صاحب ـ
اساں شراباں پیتیاں
تے مولا نال گلاں کیتیاں ـ
سرور کی حالت میں اس امت کا سوچ سوچ کر غم سے سید صاحب کا پیٹ بڑا هوتا جاتا ہے ان عقل کے اندھوں کو نظر هی نہیں اتی
ان کی اتنی بڑی کمانڈو توند !ـ
کتوں کو نحث کهنے والے یه مولوی کیا جانیں که سید صاحب کے کتوں کی کیا شان ہے
بڑے بڑے افسر لوگ ان کتوں سے منه چٹوانے کی کوشش میں '' پھاوے'' هوئے جاتے هیں ـ
بڑا گله هے جی سید صاحب کو ان مولویوں سے ان کی ایک نہیں مانتے
اور تو اور استانیه عالیه واشنگٹن شریف وائٹ هاؤس والی سرکار وڈے تے ڈاڈے پیر بش صاحب کو بھی کچھ نہیں سمجھتے ـ
کون کون سو جتن نهیں کیے جی وڈی تے ڈاڈی سرکار نے ان کو سمجھانے کے مگر پچھلے آٹھ سالوں سے پہاڑوں میں چھپ چھپ کر وڈی تے ڈاڈی سرکار کے جہازوں کو ''ٹیماں '' مارتے هیں ـ

بہرحال اب تو جی لگتا ہے که سید صاحب کو جانا هی پڑے گا

اور هو سکتا ہے که جاتے جاتے کچھ لتر پولا بھی هو جائے
مجھے بڑی خوشی هو گي جی اگر ان صاحب پر لال مسیت کا مقدمه چلے گم کردیے لوگوں کے مقمات چلیں اور ان صاحب کو بھی پته چلے که مجبوری کیا هوتی هے

فوج کے حکومت هی سنبھال لینے کے تو میں بہت هی خلاف هوں مگر میری حمایت اپنی فوج کے ساتھ هے
اور مجھے اس پاک فوج پر یقین ہے که ایک دن یه فوج هی ڈکٹیٹر جرنلوں کا راسته روکے گی
ائی ایس ائی کے خلاف هونے والے پروپیگینڈا کی میں مذمت کرتا هوں
ائی ایس ائی کے خلاف کچھ بات نہیں هونی چاهے
اور ائی ایس ائی کو ایسے هی کام کرنے دیا جانا چاهیے
ائی ایس ائی کے کاموں روڑے ناں اٹکائیں
لکھنے والے بھی احتیاط کریں
ائی ایس ائی صرف اور صرف پاکستان کی بقا کے لیے هی کام کررهي هے
طریقه کار سے اختلاف بھی ناں کریں که اپنے حالات کی مجبویوں میں ائی ایس ائی جو کچھ کر رهی هے غنیمت هے ـ

4 تبصرے:

گمنام کہا...

جانے کیوں ابھی یقین نہیں ہے کہ موتیاں والی سرکار کی چھترول کے دن آگئے ہیں۔ وڈے لوک ہیں کوئی نکا بندہ اپنی گردن آگے کر کے موتیاں والی سرکار کو بچا لے گا۔ پھر سید لوگوں پر تو آگ بھی اثر نہیں کرتی۔
شاید آپ کا کہنا سچ ہو

میرا پاکستان کہا...

یہ ساری شراب اور کتوں کی برکتیہ ہیں جو وڈی سرکار کے آستانے سے ان کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔
شرابی کا پیٹ تو بھر چکا مگر اس کی آنکھوں میں ابھی بھی دم ہے اسلیے لگتا یہی ہے کہ خودغرض پہلوانوں کے بیچ گھمسان کا دنگل ہو گا اور مارے جائیں گے بیچارے تماشائی عوام۔

گمنام کہا...

حضرت مولانا سید بُش ذلت الہ ۔ ۔ کے مریدوں کے درمیان جنگ ہے یہ ۔ ۔ ۔ اور ظاہر ہے جنگ کوئی بھی مرید جیتے فتح بحرحال پیرانے پیر ۔ ۔ بُش کی ہو گی ۔ ۔ ۔ کیونکہ ہماری ساری قوم اس پیر کے آستانے پر حاضری کو بے قرار ہے ۔ ۔ ۔ ۔

گمنام کہا...

اصلی تے سچی “وردی والی سرکار“ کی درگاہ پر جب تک “سیاسی قلندر“ دھمال کرتے رہیں گے یہ مواخذے کسی کام کے نہیں۔۔

ویسے صاحب کیا اعلی پوسٹ لکھی ہے ۔۔ خراج تحسین کے لیے ایک پوسٹ اسکی نظر میں پبلش کیے بغیر ڈیلیٹ کر ڈالی ہے۔۔ (غزل پھاڑنے کا نعم البدل یہی میسر ہے اب)

Popular Posts