جمعرات، 8 مئی، 2008

هارڈ وئیرز اور پولے وئیر

هارڈ وئیرز ، کا سنا پڑھا تها جی بچپن میں که جگه جگه هارڈوئیر سٹور هوا کرتے تهے قصبوں اور شہروں میں ـ
دابڑے ، کڑاھیاں ، چھریاں کڑچھے، سنگل کنڈے، کیل کابلے ، اور دیگر رچھکان کی دوکان کو هارڈوئیر کی دوکان کهتے تھے تهی ـ
هارڈ معنی سخت یا دوسرے لفظوں میں لوهاروں کی بنائی چیزوں کو هارڈ وئیر کهتے هیں جی ـ
همارے گاؤں میں بهی ایک غازی هارڈ وئیر سٹور هوا کرتا تها اس سٹور کے مالک سن اکہتر کے غازی تھے ـ
آدھا ملک گنواکر غازی ببنے والوں میں یه غریب بهی شامل تھے
ان کو یه علم نهیں که اگر کبھی پاکستان میں اصلی جمہوریت آ گئی تو اکہتر کے غازی سپاهیوں کا کورٹ مارشل هوگا
اور بنگال کے ٹائگر نیازیوں ـ ـ ـ ـ ـ
بہرحال
اب هارڈوئیر کہتے هیں کپیوٹر کے کل پرزوں کو اور انکے ساتھ هوتے هیں سوفٹ وئیرز ـ
جن کل پرزوں کو '' ٹو '' کر محسوس کیا جاسکتا ہے ان کو کہیں گے هارڈ اور جن کو صرف محسوس یا استعمال کیا جاتا ہے ان کو سوفٹ یعنی پولے وئیرز ـ
ڈاڈے وئیرز اور پولے وئیرز کو تو ان دنوں سارے هی کمپیوٹر چلانے والے جانتے هیں ـ
ان دنوں کچھ قومیں هارڈوئیرز بنانے میں آگے هیں تو کچھ قومیں سافٹ وئیرز بنانے میں ـ
اور ہم مسلمان قوم کس چیز کو بنانے میں آگے هیں یا پیچھے هی رھ کر کس چیز کو بنانے میں ایکٹو هیں ؟؟
جی وه هیں هارڈوئیرز !ـ
مگر یه هارڈ وئیرز هیں جی پرانی والی یعنی دابڑے ، کڑاھیاں ، چھریاں کڑچھے، سنگل کنڈے، کیل کابلے ، اور دیگر رچھکان !ـ
سوفٹ وئیر کی سورس فائیلیں تو ہمارے پاس پڑی هیں مگر ان کو سوفٹ وئیر کی شکل دینے کے لیے بهی نناں تو کسی کا دهیان هی جارها ہے اور اگر جاتا بهی هے تو ـ ـ ـ ـ
هارڈوئیرز سے مراد ہے که هم مسجدیں اور دوسری عمارات بنانے میں جتے هیں ـ
مگر دین کے سسٹم نام کی سوفٹ وئیرز کو بنانے کا ایکٹو کرنے کا هم سوچ هی نهیں رہے هیں ـ
هارڈوئیر کے کام میں انفرادی فائده بهت هے اس لے سارے اسی کام کو کرنے میں آگے آگے هوتے هیں مگر سوفٹ وئیر میں اجتماعی فائده ہے جس میں فرد کو تو پہلے پہل بانٹ کر تھوڑا سا هی ملتا هے اس لیے اس کام میں دلچسپی کم هی ہے ـ
پاکستان میں قیام پاکستان کے کچھ هی بعد بھکاری کلچر کی بنیادیں رکھ دی گئیں تهیں ـ
اور اب هم اس کلچر میں اتنے پخته هوچکے هیں که همارے هیرو بهی بھکاری هی بن کر رھ گئے هیں ـ
هر هیرو چندھ مانگ رها ہے
هر حکمران بهیک مانگ رها ہے ـ
کسی نے بهیک سے آپنا ہسپتال بنا لیا اور کسی بے دارھ ، کسی نے بھیک مانگ کر سکول کا کاروبار کھڑا کر لیا اور کسی نے چندے کی مسجد کو کاروبار بنا لیا ہے ـ
میں نے دیکھا ہے که پاکستان میں هسپتال بنانے کے لیے بھیک مانگنے والے کو گریٹ سمجھا جاتا ہے که یه صاحب بڑا کام کریں کے ہسپتال بنا کر ـ
لیکن کیا یه واقعی بڑا کام ہے ؟؟
هاں !ـ لیکن نہیں بهی ـ
میرے خیال میں آگر کوئی صحت عامه کے معاملے میں اتنا هی مخلص ہو تو کیوں نہیں کچھ ایسا کرتا که لوگوں کو سستا علاج مہیا هو ؟؟
مثلاً
انشورنس کا سسٹم ـ
کیا پاکستان کے لوگوں کی سوچ اتنی هی '' نکمی '' هو چکي هے که هم انشورنس کا سوچ هی نهیں سکتے ـ
آج کی دنیا میں سارے هی ترقی یافته ممالک اپنی اپنی انشورنس کی کمپنیوں کے ساتھ اپنی عوامکو سستا علاج اور معاشرتی تحفظ دے رهے هیں
اور سارے هی غیر ترقی یافته ممالک کے انشورنس کو نه اپنانے کی قسم کھائی هوئی ہے ـ
سارے هی لیڈر ڈنگ ٹپاؤ کام کیے جارهے هیں کسی کے بهی پاس سسٹم کو بدلنے کی نه تو عقل ہے اور نه هی صلاحیت ـ
صرف احساس ہے روح سے محسوس کرو
پولے وئیر کو محسوس کرنے کے لیے بهی پولا(نرم)دل هونا چاهیے ـ

درد دل کےلیے کچھ دل مخصوص هوتے هیں
یه وه نغمه ہے جو هر ساز په گایا نہیں جاتا

یا پهر پیسے پر مرنے والے نام نہاد سوشل ورکروں کے لیے هی کسی شاعر نے کها تها ـ

وه آپ تهے جوڈوب گئے ایک بوند میں
ہم آپنے سر په لے کے سمندر کھڑے هیں

ایک بات : پچھلی پوسٹ پر بد تمیز کی فوٹو کو بڑا کرنے کی تجویز کےلیو میں معذرت خواھ هوں جیسے هی موقع ملتا ہے میں نئی فوٹو لے کر پوسٹ کرتا هوں ـ

3 تبصرے:

گمنام کہا...

sorry urdu board install nai so roman mai guzara keray.

bheek ya chanday mangnay ko bura nai samjha ja sakta. aap daikhay to yeh hospital insurance say behtar kaam ker rahay hai. insurance mai aapko paisay denay pertay hai. ismay to itna taradud bhe nai. phir hamaray mulk mai jo fraud hongay unsay kon nimtay ga?

hamaray mulk ko 2 cheezo ki sakht zaroorat hai aik taleef dosra insaaf. inkay bagher hamara mulk aisay he rahay ga. badqismati say yeh hamari number one priorities nai.

in idaro ko phir amdani k kuch mawaqay khud bhe paida kernay partay hai. jaisay properties ya kissi business mai paisa lagana takay har waqat bheek na mangi jaye or khud mukhtari bhe start ho

گمنام کہا...

I would say you are right in a way but asking for pledge is not all bad if someone is putting everything what he has and then ask others to participate is fine. Other than that.. Chanda thing for Mosjid is ridiculous. Aik aik mahale men panch panch Jama masjiden bana rakhi hen.. Firqa bandi ke liye to barabar barabar bhi masjiden khari kar rakhi hen.. har masjid par likha hota he flane firqe ki masjid dhamake firqe ki masjid lekin kisi masjid par Musalmano Ki Masjid ka zikar tak nahi.

You idea of software is really a unique one and should be taken seriously.

N.B: Sorry for Roman/English typing but just wanted to comment and not skip like always cuz of this urdu editor unavailability

Unknown کہا...

آپ کا انداز پسند آیا۔ واقعی ہم لوگ سوفٹ ویئر کی اجتماعی خوبی کو نظر انداز کردیتے ہیں ہارڈیئر کی انفرادی خوبی کو اپنا لیتے ہیں۔ سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کی منطق کا ستعمال بھلا لگا۔

Popular Posts