جمعرات، 15 مئی، 2008

سیاستدان

پچھلے کتنے دنوں سے سوچ رها تها که لکھوں ، اس موضوع پر لیکن عدیم الفرصتی ـ 
سیاست کو گالی اور سیات دانوں کو گند بنا کر رکھ دیا گیا ہے پاکستان میں ـ
پروپیگینڈا کر کے ـ
لیگن کیا پاکستانی لوگ اتنے هی احمق هیں که اتنی بات بهی نهیں جانتے 
که
سوشل ورکر کی اعلی ترین ڈگری هوتی ہے سیاست دان ـ
اور یاد رهے که پاکستان بنانے والے بهی سیاست دان هی تھے ـ
نه که فوج !ـ
مگر پاک فوج نے پچھلے پچاس سالوں میں بهی پوری قوم کو برین واش کر کے رکھ دیا ہے که
آگر پاک فوج نه هوتی تو ہندو پاکستان کو کھا جاتا ـ
یه فوج هی ہے جس نے پاکستان کو سنبھالا هوا ہے ورنه سیاست دان تو هیں هی غلط
اوراس بات کا اتنا پرپیگینڈا کای گیا ہے که اللّه کی پناھ
کشمیر پاک فوج هی لے کر دے سکتی ہے
کالاباغ ڈیم فوج هی بنا کردے سکتی ہے
لیکن
سیاست دان رکاوٹ هیں ـ
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا سبب بهی سیاست دان تهے
لیکن حقائق کیا هیں یا یه کہـ لیں که ساتھ سال سے فوج کے مقبوضه پاکستان کا کیا حال ہے ؟؟
کشمیر کو لے کر دینے کے للکارے مارتی یه فوج کس بات سے مجبور ہے ؟؟
کون سا سیاستدان ان کو روک رها ہے ؟؟
جنگل کے شیر بادشاھ کی طرح آپنی هی مرضی کے مالک فوجی آمر جن کا جب چاهے انڈے دیں اور جب چاهے بچے پچھلے پچاس سالوں سے پاکستانیوں کی چھاتی پر پھسکڑا مارے بییٹھے هیں 
لیکن کشمیر ہے که وهیں کا وهیں ، سارے پاکستان کو بیوقوف بنا رہے هیں یه فوجی آمر اور ان کے سہارا بننے والے جرنیل اور کرنیل ـ
کیا قوم کو یاد نہیں هے که جب قائد اعظم نے اس فوج کو حکم دیا تها که کشمیر پر حمله کرو، تو اسی فوجکے سربراھ نے انکار کردیا تها ، فوج کے سسٹم کو فول پروف بتانے والے جھوٹے جرنیلوں سے کون پوچھے گا که اس حکم عدولی کرنے کرنے والے کو کیا سزا دی گئی ہے ؟

اور سیاست دانوں کا چلایا هوا ہندوستان کیسا هے ؟؟
کیا هم ایک هی ڈی این اے کی لڑی سے نہیں هیں ؟؟؟
ایک هی رنگ نسل کے لوگ هیں جی ہم پاکستانی اور هندوستانی ،ہمیں اللّه صاحب نے هدایت دی اور ہم توحید کو ماننے والے هو گئے ـ
مگر ہماری هی نسل کے دوسرے لوگوں نے پرانے هی دهرم کو اپنائے رکها ـ
ان کے ملک میں جمہوریت نے ان کو یه دن دکھلائے هیں که آنے والے دنوں میں امیر ترین ممالک میں شامل هوں گے اور هم هیں که ابهی تک '' بہن پہلوان '' قسم کے جرنیلوں میں هی گهرےهوئے هیں  ـ 
ذرا مغربی ممالک سے حسد کو ایک طرف رکھ کر ایمان داری سے بتائیں که جن جن ممالک میں سیاستدانوں کو فری هینڈ ملا هوا ہے اور فوج کو آئین نے '' نتھ '' ڈالی هوئی ہے ان ممالک میں حالات کیا هیں ؟
فرانس ، اٹلی ، برطانیه ، هیں جی سیاستدانوں کے بنائے ممالک 
اور
دوسری طرف فوجی مقبوضه ممالک میں سے کون سا ملک هے جس میں خوشحالی هو؟؟
برما ، نیپال ، پاکستان ، افریقه کے ممالک لاطینی ممالک جہاں جہان فوجی حکمرانوں نے اپنی ذهانت کے جوهر دکهائے هیں وهیں وهین بیڑا غرق هوا هے ـ
لیکن ان سب ممالک میں ایک بات کامن ہے که ان کے شہری سارے مسائل کی جڑ سیاستدانوں کو سمجھتے هیں 
جن میں پاکستانی بهی شامل هیں اچھے خاصے پڑهے لکھے لوگ بهی سیاستدانوں کو گالیاں دے رهے هوتے هیں اور جب ان کو پاک فوج کی پلید هسٹری بتائی جائے تو خاموش هی هوجاتے هیں ـ
پاک فوج کی پلید ہسٹری 
پاک فوج کے پلید پلاٹ 
پاک فوج کے پلید جرنیل 
پاک فوج کے پلید کام

1 تبصرہ:

گمنام کہا...

آپ کی بات سے اختلاف کرنے کی گنجائش ہی نہیں نکلتی سوائے اتنی سی بات کے جیسے ہر چیز ہمارے یہاں دو نمبری ہے ویسے سیاستدان اور سیاست بھی دو نمبری ہوچکی ہے اور حالات اور عوام کی لا تعلقی نے انہیں دو نمبریوں کو اوپر لا کھڑا کیا ہے اور جسے ہم سیاستدان کہہ سکیں ایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔۔ کونسلر سے وزیر اعظم تک کا سفر کرنے والے خال ہی خال اور امریکہ سے اچانک نمودار ہو کر تھر سے الیکشن جیتنے والے کئی مل جائیں گے جنکو یہی نہی پتہ ہوگا کے تھر ہے کس صوبے میں۔ اسطرح کے جرنیلی اور خودساختہ امیر المومنین قسم کے سیاستدانوں کا بھی بربادی میں برابر کا حصہ رہا ہے۔۔

Popular Posts