ہفتہ، 3 مئی، 2008

کوکا کولا باٹلنگ

میں نے سوچا ہے که وه سادی سی باتیں جو همارے ارد گرد هوتی هیں ان کے متعلق بهی لکھا جائے ـ
ہم جس ملک میں بهی رهتے هیں هم اس ماحول کے عادی سے هو جاتے هیں اور همیں ساری باتیں روز مرھ کی زندگی هی لگتی هیں مگر دوسرے مملک میں رهنے والوں کے لیے اس میں بهی دلچسپی کے پہلو هوسکتے هیں ـ
بعض احباب کو سارے هی ترقی یافتھ ممالک ایک هی جیسے لگتے هوں گے مگر میں نے هر ملک کو اپنی جگه اپنی هی طرز پر مختلف پایا ہے ـ
یہاں جاپان میں مشینی دوکان دار بہت هوتے هیں ـ
انگریزی میں اس کو وینڈنگ مشین کہتے هیں اور جاپانی میں جدو هانبائی گی کہتے هیں ـ
جو که کچھ اس طرح کی هوتی هیں ـ

ان مشینوں میں جوس یعنی مشروبات تو عام سی بات هیں اور اس کے علاوه بهی کتنی هی چیزیں هیں جو ان مشینوں میں بیچی جاتی هیں ـ
حتی که سگریٹ اور الکحل بهی فروخت هوتا ہے ـ


جس کا که یورپ میں تصوّر بهی نہیں کیا جاسکتا ـ
که نابالغ بچے سیگریٹ اور الکحل کے عادی نه هوجائیں مگر جاپان میں ایسی مشینیں جگه جگه پڑی هیں اور چوبیس گھنٹے سروس جاری ہے ـ
لیکن جاپان کا کلچر کچھ ایسا هے که هر چهز دسترک میں هونے کے باوجود بچے ان چیزوں کو استعمال نہیں کرتے ـ



لیکن اب جاپانی حکومت اس بات کی کوشش کر رهی ہے که وینڈنگ مشین استعمال کرنے کے خواهش مند اپنی عمر کا ثبوت دے کر ایک قسم کا کارڈ بنوا لیں کیونکه انے والے سالوں میں ان مشینوں میں بهی ایسا سسٹم ڈال دیا جائے گا که عمر کے ثبوت کے بغیر کوئی خرید داری نه کر سکے ـ
ان مشینوں میں مشروبات اور تمباکو اور الکحل کے علاوه بهی کتنی هی چیزیں هیں جو فروخت هوتی هیں ـ
سبزیاں انڈے اور پکے پکائے کھانے بهی فروخت هوتے هیں ـ
یه مشینیں عام سی جگہوں پر ایسے هی پڑی هوتی هیں
اور عموماً ان کی حفاظت کا کوئی خاص انتظام نهیں هوتا ہے
ان کا وزن سو سے ڈیڑھا سو کلو هی هوتا ہے
میرا بهائی ننها کہا کرتا تها که اس ملک کا نظام کچھ ایسا ہے که چوری کرنے والا چوری کرکے بھاگ هی نهیں سکتا ورنه
اس مشین کو تو ہماری برادری کا کوئی بهی لڑکا بمع پیسوں اور جوس کے هی اکیلا هی اٹھاکر لے جائے ـ
اور دوسری بات یه که میری برادری کے لوگ محنتی هوتے هیں نه که چور ،

پچھلے دنوں میں نے آپنے استعمال کے لیے ایک چھوٹی سی گاڑی لی هے
جاپان میں گاڑی کو سڑک پر چلانے کے لیے ''شاکین '' نام کی ایک انسپکشن سے گزارنا پڑتا ہے
جو که هو کار کے لیے دوسال بعد اور ٹرک کے لیے ایک سال بعد هوتی ہے ـ
عام طر پر شاکین کی انسپکشن کے لیے جاپانی لوگ مکینک پر ڈپنڈ کرتے هیں که ایک مکینک اس گاڑی کو اسپکشن کے معیار پر پورا اترنے کے لیے مرمت کرکے انسپکٹر کے پاس لے جاتا ہے ـ
عام طور پر مکینک اس کام کے دوہزار ڈالر لیتے هیں
لیکن اگر کوئی بندھ خود هی چلا جائے تو تین سے پانچ سو ڈالر میں کام چل جاتا ہے اور گاڑی دوسال کے لیے سڑک پر چڑھ جاتی ہے ـ
مارچ میں ایک جاپان دوست نے کہا که میرے پاس ایک ٹو سٹروک انجن والی گاڑی ہے اگر تم جاهو تو میں دوسو ڈالر میں دے دوں گا
مجھے گاڑی کی ضرورت تهی اس لیے میں نے هاں کردی ورنه عام طور پر ٹو سٹروگ انجن والی پرانی کار مفت میں مل جاتی ہے ـ
اس گاڑی گے ''شاکین '' ختم تھے اور اس کو شاکین لگوانے کے لیے لے کر جانے کے لیے بهی بلدیه کے دفتر سے عارضی نمبر لینا هوتا ہے ـ
میں اس جاپانی دوست کے ساتھ اپنے بلدیه کے دفتر گیا تو وہاں پر کافی والی وینڈینگ مشین لگی تهی اور کافی کی بهینی بهینی خوشبو اشتہا انگیز حد تک دل کو بھا رهی تهی ـ
میں نے جاپانی دوست کو اکفی کی افر کی ،
اور اسی ین کے سکے مشن میں ڈال ديے
لیکن مشین میں کاغذی کپ ختم تهے که یا کوئی اور خرابی ؟ مشین نے کافی بنا کر نہیں دی ـ
جو که ایک عجیب بات تهی بہرحال میں نے کها که چلو باهر چل کر کہیں پیتے هیں ـ
تو اس دوست نے کہا که مشین پر مفت کال والا نمبر لکھا هوا ہے کیوں نه اس پر کال کرکے ان کو بتا دیں که مشین خراب هو گئی هے اور اس کو ٹھیک کرلیں یا اس پر لکھ کر لگا دیں تاکه دوسرے لوگوں کو پریشانی نه هو ـ
مں نے اس نمبر پر فون کیا تو ایک خاتون نے ایٹنڈ کیا اور میری بات سن کر بڑی هی معذرت کا اظہار کیا اور میری رقم کی واپسی کے طریقه کار کے متعلق پوچها ـ
میں نے کہا که کوئی بڑی رقم نهیں ہے
اس لیے كوئی بات نہیں مگر اس نے میرا ایڈریس پوچها
جو که میں نے بتا دیا
چار دن بعد مجھے کوکاکولا باٹلنگ کی طرف سے ایک خط وصول هوا جس میں معذرت کا ایک لمبا چوڑا پرچا تها ور اس کے ساتھ سو ین مبلغ سکّه رائج الوقت کی ٹکٹ تهی جو که میں کسی بهی ڈاک خانے سے جاکر وصول کر سکتا تها ـ
میری اصل رقم تهی اسّی ین، مگر کوکا کولا والوں نے مجھے سو ین کی ادائیگی کی ہے
شائید بیس ین میری پریشانی کا ازاله هیں ـ
سو ین کی رسید
یه هے جی اس سو ین کی ٹکٹ کی فوٹو
اسے کہتے هیں زندھ قوم !ـ
کیا ہم بهی ایسا کرسکتے هیں ؟؟
کوکاکولا کا بائیکاٹ کرنے کے للکارے مارنے والے کیا اس کا متبادل پیش کرستے هیں؟؟

2 تبصرے:

گمنام کہا...

اوہ سر تصویر تو پوری دیا کریں۔ اب لوگوں کو کیا پتہ یہ مشینیں کیسے پڑی ہوتی ہیں۔ بالکل واضح نہیں ہیں۔
یہاں سوڈے چپس کی تو ہر جگہ پڑی ہوتی ہیں۔ سگریٹس کی ختم کر دی گئی ہیں۔ کارڈ دیکھاو اور دکان سے لو۔
جاپانی تعلیم یافتہ لوگ ہیں باقی سارے تعلیم یافتہ ہیں تہزیب سے عاری ہو گئے ہیں۔

گمنام کہا...

اسلام علیکم،
خاور آپ کا کہنا ٹھیک ہے کہ ہمارے پاس ان کا متبادل نہیں ہے۔ لیکن کیا اس کے بغیر ہماری زندگی نہیں گزرسکتی؟ اگر ہم نے بطور نبی کی محبت میں‌ان کا بائیکاٹ کردیا تو کیا کاروبار زندگی رک جائے گا؟ کیا ہم نبی کی محبت میں ذرا سی تکلیف برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں‌ ہیں ؟

Popular Posts