گدی نشین صاحبزادھ
جب بهی کہیں ظلم کی واردات دیکھتا هوں تو مجھے ایسا لگتا ہو که یه واردات مجھ پر گذر گئی ـ
مجبورکے منه پر لگنے والا تھپڑ مجھے اندر سے هلا دیتا ہےجسم میں خون کی گردش تیز هو جاتی ہے
اور پریشان هو جاتا هوں که یه کیا واردات گذر گئی ـ
اسی طرح کسی بهی معاشرتی ناهمواری پر بهی دل کڑتا ہے
کیا یه احساسات کہیں میرے ذہنی توازن کے ناہموار هونے کا تو نہیں هیں ؟؟
بات یه هوئی که
بلاول زرداری کو اپنی ماں کی گدی کا نشین کردیا گیا ، ماں جو خود اپنے باپ کی گدی کی نشین تهی ـ
کدی نشین جس کو انگریزی میں چئیر مین یا چئیر پرسن کہتے هیں ـ
کیا یه جمہوریت ہے یا ملوکیت؟؟
یه کیا ہے که ایک جمہوری هونے کی دعوے دار پارٹی پیپلز پارٹی کایه قدم جمہوریت کے کس خانے میں فٹ هوتا ہے؟؟
کیا اس پارٹی مین کوئی بهی بالغ عمر یا بالغ نظر نہیں تها؟؟
کیا اس پارٹی میں عہدوں کا انتخاب کرنے کا رواج هی نهیں ہے؟؟
مجھے ذاتی طور پر بڑا برا لگا ہے که کوئی خاندان پاکستان کا شاهی خاندان بن جائے ـ
انیس سال کی عمر کے کتنے لڑکے هیں پاکستان میں جن کو محرمیوں کے انبار تلے دبا دیا گیا ہے که سرے کا محل خریدنا تها
خود پیپلز پارٹی میں کتنے لوگوں کا حق مارا گیا ہے جو که سینئیر تهے ؟
ایک فوجی ڈکٹیٹر پر کیا اعتراض کیا جاسکتا ہے که اس نے اپنے جونئیر کا حق مار کر سیٹ نه چهوڑی جبکه سیاسی لوگ بهی مر کے بهی سیٹ نہیں چهوڑ رهے
امام حسین کو یزید کی حکومت پر کیا اعتراض تها؟؟؟
که اس کو صرف اس بات پر حکومت نہین ملنی چاهیے که یزید معاویه کا بیٹا تهاـ
محرم میں سینه کوبی کرنے والوں کی بهی اکثریت کی یه معلوم نہیں ہے که یزید اسلام کی تاریخ کا چھٹا خلیفه تها
اور امام حسین اس کی امریت کے خلاف جمہوریت کی علامت ـ
انسانون کے معاشروں میں انسانوں کی صلاحتوں پر ان کی پہچان کی جاتی ہے
اور جانورں کی ان کی نسل سے
پاکستان بهی ایک جنگل ہے جس میں طاقتور کا حکم چلتا ہے اور نسلی جانور ایلیٹ هوتے هیں ـ
اس جنگل کے سب لوگ کسی شخصیت کی تلاش میں هوتے هیں جس کی پرستش کر سکیں ـ
اس لیے آپ دیکیں که اس ملک کی سب سے بڑی طاقت بهی کسی انسان کے سامنے دم هلا رهی هوتی ہے
یعنی امریکی صدر یا کسی بهی جمہوری ملک کے افسران کے سامنےـ
صاحبزادگان شہزادگان گدی نشین سجادگان میں ایک اور کااضافه
اسے چاهے طہارت کا بهی نه اتا هو
غلامانه ذہنیت کے لوگوں کی فطرت کی تسکین کے لیے یه ضروری تھا که اس جنگل کے نسلی لوگوں میں سے کوئی نسلی سی چیز سامنے هو جس کو سلام کر سکیں ـ
یه لوگ کیا جمہوریت لائیں کے جو خود قدم قدم پر غیر جمہوری کام کرتے هیں
پیپلز پارٹی ایک غیر جمهوری پارٹی ہے
جس کی مرنے والی گدی نشین (چئیر پرسن)بهی تاحیات گدی نشین تهی اور مرنے کے بعد اس کا صاحبزادھ گدی نشین ہے
ميں پاکستان ميں جمہوریت کی بحالی سے بہت هی مایوس هوا هوں بلاول کی گدی نشینی سے ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں