عزت اور غیرت
بڑے هی اعلی ظرف هوتے هیں وه لوگ اور قومیں جو کسی اور قوم یا فرد کی کوالٹی کو تسلیم کرلیں ـ
ترقی یافته اقوام ایک بات مشترک ہے که ساری قومیں اصول ضوابط کی پابند هیں ـ
کچھ کم کچھ ذیاده!ـ
اس کے بعد مختلف اقوام میں ان کو دوسری ترقی یافته اقوام میں بهی منفرد کرنے والی کوالٹیاں هوتی هیں ـ
جاپانی لوگ بڑے بهادر غیرت مند اور ذمه دار هوتے هیں ـ
لیکن جاپانیوں کی بهادری اور غیرت کے انداز ہم پاکستایوں کی غیرت اور بهادری سے بلکل مختلف هوتے هيں ـ
مثلاً جاپان میں بهادری کا مطلب لڑاکا هونا نہیں هوتا بلکه لڑائی ناں کرنا بهادری هوتی ہے
اگر ایک جاپانی کا کسی بد تهذیب سے واسطه پڑ جائے تو جاپانی لڑائی کی بجائے بهاگنے کو ترجیع دے گا
پاکستان میں لڑائی سے بهاگنا هی بزدلی کا سرٹیفکیٹ هوتا ہے
مگر جاپانوں کے نزدیک لڑائی کو ختم کرنا اهم هوتا ہے
چاهے کچھ گالیاں کها کر یا کچھ مکے کها کر بهی اگر لڑائی ختم هوتی ہے تو کوئی حرج نہیں هوتا
لیکن اگر حالات اس طرح کے بن جائیں که عزت پر بن جائے تو پھر جاپانیوں کا ڈٹ جانا بهی قابل دید هوتا ہے ـ
تو سوال پیدا هوا که لڑائی سے بهاگنا کیا عزت پر حرف انا نہیں ہے ؟؟
جی نہیں !ـ لڑائی پر اتر انے والے کو جاپانی معاشرے میں نیچ سمجهاجاتا ہے
اور کسی نیچ کو '' طرح '' دے جانا بے عزتی نہیں هوتی بلکه عقلمندی هوتی هے ـ
اسی طرح بات ہے غیرت کی تو ان جاپانیوں کے نزدیک بهن یا بیٹی کا کسی کے ساتھ تعلق بناناایک معاشرتی عمل ہے
اس تعلق پر غصه بهی کیا جاتا ہے مگر اس کی وجه دیسی ٹائپ کی غیرت کی بجائے اپنی بیٹی یا بهن کے مستقبل کا تحفظ هوتا ہے که تعلق والا مرد ذمه دار اور غیرت مند ہے یا نہیں ، اور اگر بهن یا بیٹی اس کی بیوی بننے کے بعد اس کی عزت بهی بنتی ہے یا نهیں؟
عزت پر بن انے پر عزت کو جان سے عزیز سمجهنا یه غیرت ہے
ایک سیاستدان کی چیز کا وعده کرتا ہے
اور پهر حالات کی مجبوری سے وعده پورا نہیں کرسکتا
تو خود کشی کرلیتا ہے
یورپ میں استعفی دے دیتا ہے ـ
پاکستان میں معتبر بن جاتا ہے
جاپان میں هر بندھ اپنی اپنی پوسٹ پر اپنے حصے کاکام پوری ذمه داری سے کررها ہے
کام چوری کا تصور هی نہیں ہے
مثالکے طور پر اپ اپنی کسی چیز کی جوری کی جهوٹی رپورٹ لکهوانے تھانے چلے جائیں
تھانے والے اس بات کی رپورٹ لکھ کر اس چیز کی تلاش ميں پوری ذمھ داری سے لگ جائیں گے
اور جب وه چیز اپکے اپنے هی گهر سے مل جائے گی یا اس چیز کے ناموجود هونے کا ثبوت مل جائے گا تو پهر اپ گرفتار هو جائیں گے ـ
میں نے پوسٹ کے شروع میں لکھا ہے بڑے هی اعلی ظرف هوتے هیں وه لوگ اور قومیں جو کسی اور قوم یا فرد کی کوالٹی کو تسلیم کرلیں ـ
یه بات مجهے اپنے پاکستانیوں کے رویے اور اظهار سے محسوس هوئی ـ
ہمارے پاکستانی جب بهی ترقی یافته اقوام کے اصولوں کو دیکھتے هیں تو فوراً کهتے هیں
جی یه سارے مسلمانوں کے اصول تهے جن کو اپنا کر یه قومیں اگے نکل گئی هیں ـ
مجھے بڑی زهر لگتی ہے یه بات ہر اچهی بات کو اپنی جائداد هونے کا دعوی کرتے هیں اور اور اپناتے بهی نہیں هیں ـ
اپنے بزرگوں کے هنر پر شرمندگی کا احساس ان کے هر عمل سے جھلکتا ہے
اپنے بزرگوں کے عمل کو چھپانے کے لیے کیا کیا جتن کرتے هیں
تیلیوں کی اولاد ملک بن کر خود کو چھپا رہي هے
جولاہے انصاری بن بن کر جاتے هیں ـ
چوکیدار چوھدری هونے کا دعوی کرتے هیں
کمهار رحمانی بنے جاتے هیں ـ
جن لوگوں کو اپنے باپ دادا کے هنر سے تعلق رکھنے میں شرمندگی هو گي
ان لوگوں کا کلچر هوگا کیا؟؟
اس لوگوں کی خاندانی روایات کیا هوں گي؟؟
کنجری کے بیٹے کو شاید اپنی ماں سے تعلق چھپانے کی کوشش کا تو ادراک کیا جاسکتا ہے مگر ایک کمهار کا اپنے دادے کے برتن بنانے کے عمل سے یا ایک تیلی کے اپنے دادے کے تیل نکالنے کے عمل سے کس بات کی شرمندگی هوتی ہے؟؟
میرا خاور کا ذهنی توازن ٹھیک نہیں ہے یا پاکستان کے معاشرے میں کجیاں هی اتنی ذیاده هیں که مجھے اپنی عقل هی الٹی هوئی نظر اتی ہے ؟؟؟
پاکستان میں ایک دو دس نہیں لاتعداد خامیاں هیں جن کو سدهارنے کی ضرورت ہے ـ
همیں عزت اور غیرت کے حقیقی معنوں کے ادراک کی ضرورت ہے ـ
عزت اور غیرت ؟؟
عزت اپنی وڈیائی کا هی نام نهیں ہے ، اپنے اباء کی ریپوٹیشن کا بهی نام هوتا ہے ـ
غیرت صرف عورت کی اندام نہانی تک محدود نہیں هوتی بلکه اپنی اور اپنے بزرگوں کی عزت کی اور اصولوں کی حفاظت کے لیے جان لڑانے کا بهی نام هوتا ہے یا نہیں ؟؟؟؟
اباء سے میری مراد همارے اپنے اباء هیں جو که کمهار تیلی کسان لوهار ترکھان جولاهے وغیره هوتے تهے
ناں که عربوں افغانوں اور ترکوں کے اباء کی بات کر رها هوں
جن کو اپنے اباء ثابت کرنے میں کتنے هی لوگ جتے نظر اتے هیں ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں