اتوار، 10 جون، 2007

کهلی آنکهوں کے خواب

میں ذنده رہنا چاهتا ہوں ـ سینکڑوں سال تک ـ
اور مجهے اس کا فارمولا بهی مل گیا ہے ـ
اور پچهلے کتنے هی سالوں سے میں اس فارمولے میں استعمال هونے والا خام مال اکٹها کر رها ہوں ـ
میری یه بات دیوانے کا خواب لگتی هے ناں جی ؟؟
ایسی بات کرکے آپنا هاسا بنوانے والی بات ـ
وه لوگ جن کو استنجا کرنے (پنجابی میں جو محاوره استعمال هوتا ہے وه قابل تحریر نہیں )کی بهی جاچ (طریقه)نہیں هے ان کے تو ایسے هاسے نکلیں گے که جیسے کسی نے کت کتاریاں نکال دی هوں
لیکن
اهل بصیرت جانتے هیں که سینکڑوں سال تک زنده رہنا ممکن ہے اور کتنے هی انسان سینکڑوں سال تک زنده رهے هیں اور ہیں ـ
بلکه
اگر مساله اچهالگ جائے تو هزاروں سال تک ذنده رہنا بهی ممکن ہے ـ
میں اپنی لمبی زندگی کے لیے کیا کرنا چاهتا ہوں ؟؟
میں ایک لائبریری بنانا چاهتا هوں ـ
آپنے پنڈ ميں یا گوجرانواله میں ـ
یه لائبریری کیسے کام کرئے گی ؟
اور اس لائبریری کو بنانے تک مجهے کتنا سفر کرنا پڑے گا
آج میں اس کی تفصیل لکهوں گا ـ
سب سے پہلے تو میری غریبی کا کچھ علاج کرنا ہو گا
اس بیماری کو دور کرنے کے لیے میں پچهلے بیس سے زیاده سالوں سے کام کر رها ہوں ـ
میں نے لاکهوں ڈالر کماکر پاکستان بیجهے هیں مگر ابهی تک میں وهیں هوں جہاں سے چلا تها ـ
اس ليے اب میں نے فیصله کیا ہے که خود هی اس غریبی کا کچھ علاج کروں گا ـ
زیرو سے شروع کرنا سمجهتے هیں ناں جی آپ ؟
اب مجهے پاکستان کے پاسپورٹ کی ضرورت ہے
یه بهی ایک پروجیکٹ ہے
اور اس میں مجهے مشکل هو رهی ہے ـ
اللّه میری مدد کرے ـ
اس کے بعد جاپان کا ویزه پهر کاروبار ـ
یه بهی ایک پروجیکٹ ہے
کاروبار کی سمجھ بوجھ پهر اس میں کمائی ـ
یه بهی ایک پروجیکٹ ہے
اور پهر اس کمائی سے پاکستان میں زمین کا انتظام ـ
یه بهی ایک پروجیکٹ ہے
ہر بات ایک پروجیکٹ ہے ـ
یہاں کی کمائی سے میں پاکستان میں بهیڑوں کا فارم بنانا چاهتا هوں ـ
کم از کم دو هزار بهیڑـ
اس ایک پروجیکٹ کے لیے سارے پروجیکٹ هیں اور اس پروجیکٹ سے کئی پروجیکٹ چلیں گے ـ
چار مربع زمین کی ضرورت ہے اس کے لیے اور
جس کے لیے میرے ذهن میں پوٹهوهار کا علاقه ہے یا پهر روهی کا علاقه ـ
روهی جہاں کی جٹیوں کے متعلق بابا غلام فرید نے لکها تها
راتی کرن شکار دلے دےتے دنے بلوون مٹیاں

اس زمین پر آب باشی کا سسٹم، چارے کی کاشت، باغات لگانے کا طریقه کار، بلڈنگ ، باڑھ بنانے کا سارا پلان میرے ذهن میں ہے ـ
اون اور مینگنیاں ٹهکانے لگانے سے لے کر ڈنگر ڈکٹر تک کا انتظام میں نے سوچا هوا ہے ـ
دو هزار بهیڑیں سارے خرچے نکال کر سالانه دو سے ڈهائی کروڑ روپے سالانه کا منافع دیتی هیں ـ
اس کے بعد میں اس قابل هو سکوں گا که وه کام کر سکوں جو مجهے زنده کر دے ـ
میں مر کر بهی نه مروں
لوگ میرا نام لیں ـ
ایک لائبریری
ایک ایسی جگه جہاں لوگ پڑھ سکیں ـ
میرا پروگرام ہے که یه لائبریری ایسی هو که جو کمائی بهی کرئے جس سے اس کے خرچے نکل سکیں ـ
اس لائبریری میں اردو کی کتابیں هوں ـ
لیکن اردو ميں زیاده تر کتابیں گپیں اور شاعری کی هیں ان سے بهلا علم کی کیا خدمت هو گي ؟؟
لیکن میری لائبریری میں ایک شعبه تراجم کا هو گا
جہاں انگریزی میں چهپنے والے ٹیکنالوجی کی معلومات والے رسائل اور کتابوں کے ترجمے هوں گے ـ
فلسفه ،آرٹ ، تاریخ ، جغرافیه ، مذاهب عالم کے متعلق کتابوں کو اردو ميں منتقل کیا جائے گا ـ
ہندی ، جاپانی اور فرانسیسی بهی میری ترجیع میں هیں ـ

اس لائبریری کا آپنا پرنٹنگ پریس بهی هونا چاهیے جہان اس لائبریری کی کتابیں تو چهپیں گی هی دوسروں کی کتابوں اور رسائل کی چهپائی سے بهی کمائی کی جاسکتی هے ـ
اپنی لائبریری کی شائع کی گئی کتابیں اپنی لائبریری میں رکهنے کے علاوه سستے داموں فروخت بهی کی جائیں ـ
انتظامیه کی صوابدید پر مدرسوں کو مفت بهی دی جاستی هیں ـ
لائبریری کی آپنی سائیٹ پر ان کتابوں کو اون لائین کیا جاسکتا ہے ـ
مفت ڈاؤن لوڈ کسی ایسے فارمیٹ میں که جو ڈی وی ڈی پر بهی دیکها جاسکے یا آپنے دور کے حالات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے ـ
اس کے علاوه اس لائبیریری کی دو مربعے زرعی زمین هونی چاهئے جس میں اس لائبریری کی انتظامیه کی صوابدید پر فارمنگ کر کے اس کی کمائی سے لائبریری کے خرچے نکالے جاسکیں ـ
اس زمین پر فارمنگ کر کے کیسے آپنی کمائی کو بڑهایا جا سکتا ہے اس کے لیے بهی میرے ذهن میں کچھ پلان هیں ـ
ان پلانوں کے مطابق فارمنگ کر کے اس لائبریری کے خرچے نکالے جاسکتے هیں
بلکه بچت بهی کی جاسکتی هے ـ
مثلاً گرین هاؤس ميں سبزیوں کی کاشت اور گرین هاؤس کی تکنیک پر تحقیق ـ
مچهلی کے پونگ کی پیداوار اور اس کی تکنیک پر تحقیق اور اس کا پاکستان میں پرچار
اور اگر هو سکے تو هر سال لاکهوں مچهلیوں کا پونگ پاکستانی دریاؤں میں چهوڑنا که
غریب مچهیروں کا رزق چلے ـ
یه سارا کام میں اپنے خرچے سے کرنا چاهتا هوں اپنے خرچے سے یه سارا سیٹ اپ بنا کر میں ایک انتظامیه کے حوالے کر دوں گا ـ
جس انتظامیه میرا کوئی عہده نهیں هو گا ـ
اس کی انتظامیه کیا هو گی ؟
آپنے شہر کے ریٹائر جج صاحبان ڈاکٹر صاحبان وکلاء انجنئیر اور دوسرے تعلیم یافته لوگوں کا ایک ٹرسٹ بنایا جائے جو که اپنے اندر انتخابات کروا کے اپنی ذمه داریوں کا تعین کریں گے ـ
ان صاحبان کی رائے سے ایک آئین بنایا جائے گا ـ
ایک منشور هو گا ـ
جس میں انے والی سالوں میں نئے لوگوں کا اس انتظامیه میں داخله ممکن هوسکے تاکه یه لائبریری خود کو سینکڑوں سال تک چلا سکے ـ
اس منشور اور آئین کو بنانے میں میں ضرور دخل اندازی کروں گا
لیکن اس کے بعد
کیونکه میرے پاس کوئی بهی عہده نہیں هو گا میں انتظامیه کے معاملات میں دخل اندازی کا مجاز نہیں هوں گا ـ
لیکن آگر انتظامیه آپنے معاملات کی مشاورت میں مجهے بهی شامل کر لیا کرے گی تو میں ان کا مشکور هوں گا ـ
لائبریری کے ملازموں کی تنخواهیں بجلی پانی کے بل عمارت کی دکھ بهال کے خرچے
دوسری زبانوں کی کتابوں کے حقوق لینے کے خرچے
ان سارے خرچوں کو پورا کرنے لے لیے میں لائبریری کو دو کاروبار دینا چاهتا هوں
ایک دو مربع زمین اور دوسرا پرنٹنگ پریس ـ
کیا خیال ہے کیا میں اس ''امرت ''سے کچھ سو سال ذنده رھ سکتا هوں یا نہیں ؟؟
اس امرت تک پہنچنے کے لے ایک لمبا سفر ہے
اور میں
اللّه صاحب سے مدد کا طالب هوں ـ

5 تبصرے:

گمنام کہا...

ایک ہی سانس میں وہ کچھ لکھ دیا ہے جو ہماری تیس مار خان حکومت ایک صدی میں بھی نہیں کر سکتی ۔ جناب پوٹھوہار اور روہی کو آپ بھول جائیں کسی زمانہ میں یہ علاقہ موضوں ہو گا اب نہیں ہے ۔ باقی سب مرحلے تو آپ کسی طرح طے کر لیں گے مگر ہماری حکومت آپ کو کچھ کرنے دے گی تب ہی آپ کچھ کر سکیں گے ۔

میرا پاکستان کہا...

آپ کی باقی ماندہ زندگی کو دیکھتے ہوئے یہ خواہش بہت بڑی ہے۔ لیکن مایوسی گناہ ہے اور ہم آپ کی کامیابی کیلیے دعا گو ہیں

گمنام کہا...

سلام
اگر ہڈی ڈالنے کا فن جانتے ہیں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں پیسہ ہونا چاہئے بہت سی دمیں آپ کے آگے ہلتی رہیں گیں۔
میرے خیال سے بالکل علیحدہ ہونا مناسب نہیں ہوگا۔ ہماری قوم میں پڑھے لکھے جاہل بھی بہت بڑی اکثریت میں ہے۔ مال مفت دل بے رحم جانتے ہیں نہ؟
اگر یہ اکٹھے ہو گئے تو اس گند کو نکالے گا کون اور نکالنے سے پہلے کتنا کچھ خراب کر دیں گے؟
امریکہ میں بورڈ قائم ہوتا ہے لیکن سنگل پرسن کے پاس چئیرمین کا عہدہ ہوتا ہے۔ عام طور پر فل بورڈ ہی اس کے فیصلہ کے خلاف فیصلہ کر کے اپنی منوا سکتا ہے۔ لہذا اپنا بھی کچھ ایسی ہی کریں۔ مختار کل رہیں۔ لیکن فیصلے بورڈ کو کرنے دیں۔ جہاں محسوس کریں کہ یہ عالم فاضل آپ کو قائل نہیں کر سکے۔ وہاں اپنا حق استعمال کریں۔
ضروری نہیں آپکا نیک مقصد ہے تو دوسرے بھی نیک ہوں۔ ہماری قوم علم بیزار قوم ہے اور ایسی باتوں کو فضول سمجھتی ہے

گمنام کہا...

اللہ تعالیٰ آپ کی خواہس کو ضرور پورا کرے۔ اور اللہ مجھے بھی توفیق دے کے آپ کے خواب جو حقیقت میں منتقل ہو گیا ہوگا (انشائ اللہ) کا دورہ کر سکوں اور کچھ “تمیز“ حاصل کر سکوں۔

اپ سے التماس ہے کے وہاں تمیز سکھانے والی کتب ضرور رکھییے گا میرے علاوہ کئی “اور“ لوگوں کا بھی بھلا ہو جائے گا۔

گمنام کہا...

پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر سے قبل میں نے آپ کو اردو میں ای میل بھیجی تھی اگر پڑھی نہ جائے تو ویو پر کلک کیجئے پھر اینکوڈنگ پر اور پھر یونیکوڈ یو ٹی ایف 8 پر ۔ پھر بھی نہ پڑھی جائے تو فوری طور پر مجھے ای میل کیجئے

Popular Posts