آپ بيتى
ميں نے پنجاب كے ايك قصبے ميں انكه كهولى! مجه سے چهوٹى ايك بەن اور دو بهاى ەيں جب چيزوں كو سمجنے لگا يعنى مڈل سكول كے دور ميں تو گهر ميں ەر وقت اپنے مقروض اور غريب ەونے كا ەى سنتے رەے اناّ جى كى دوكان تهى اور ماں نے بهينسيں پالى ەوى تهى جنكا دوده اور گهى بيچ كر كجه پيسے آجاتے تهے اور كريانا دوكان سے آ جاتاتها ەم بهايوں كے كپڑوں كو عموما بيوند لگے ەوتے تهے اور چهوٹى چهوٹى باتوں پر ابا جى سے مار روز كا معمول تها كتابيں پڑهنا سب سے بڑا جرم اور اگر كبهى غلطى سے كهيل كے ميدان ميں چلے جاتے لڑكے ەميں مذاق كرتے كه جاو جاو ورنه ابهى تمْارا باپ ڈنڈا لے كر پەنچ جاے گا!! گهر ميں ەميں ەر وقت احساس دلايا جاتا كه كماى كر كے لاوءپهر بات كرنا !!ميں ميٹرك نەيں كر سكاكيونكه ەمارے گهر په داخله بهيجنے كے ليے پيسے نەيں تهے !! بهينسوں كى ديكه بهال بهى ەم بهايوں كى ذمه دارى تهى اوردوكان پر ابا جى كا ەاته بٹانا بهى!! دسويں كے بعد ميں شەر وركشاپ ميں كام كرنے لگا اور چهوٹے بهاييوں نے گدها ريڑها بنا ليا جن كى عمريں ابهى صرف دس اور باره سال تهيں !!اس عمر كوى كتنى كماى كر سكتا ەے؟؟بحر حال ەم سب بهايوں نے والدين كى پرورش كے ليے چهوٹى عمر سے ەى محنت مزدورى كرنے لگے!ەر وقت كى ابا جي كى مار سےڈرتےابا جى كے ساته مل بيٹهنے كا موقع ەى نەيں ملا!اب پته نەيں كه كيسے مگر ەم سب بهاي يه سمجتے تهے كه ابا جى كو موقع هى نەيں ملا ورنه ەم بەت دولتمند ەوتے اباجى بهى كەا كرتےتهے كه جب تك كەيں سے سرمايه نه اے كاروبار نەيں سكتا !ەمارے خيال ميں اباجي كاروبارى جينئس تهے جن كواگرەم سرمايه فراەم كر ديں تو گهر كے حالات ٹهيك ەو جائيں گے ەم محنت كرتے رەے قرضه تها ختم ەى نەيں ەونے كو اتا 85000 كوى بڑى رقم تو نەيں مگر 80 كى دهائ ميں جب ڈالر 7روپے كا ەوتا تها يه بنتے تهے تقريبا12000 ڈالر اب گدهے ريڑهے اور وركشاپ كى كمائ ميں يه قرضه تو مشكل ەى سے اترنا تها ! اس ليئے ەم بهايئوں نے سوچا كه كەيں باەر كے ملك جانا چاەيئے!ان دنوں جاپان ميں ويزه فرى انٹرى سسٹم تها اور تقريبا8000روپےخرچ اتا تها !اتنى رقم ەمارے ليئے جوے شير لانے كے مترادف تهىبحر حال اپنے دوستوں ماموں اور چاچاؤں سےمدد لى!!اپنى اپنى حثيت كے مطابق سب نے مدد كى سوائے اباجى كےكه اگر مجهے انٹرى نه ملى تو ابا جى كے 500روپے ضائع ەونے كا خدشه ەےقصه مختصر ميں جاپان چلا گيا كيسے كيسے حالات اور مشكلات كا سامنا ەوا يه ايك عليحده كەانى ەے ميں نے لاكهوں ميں رقميں بهيج كر ايك سال كے اندرچهوٹے بهائ كو بهى جاپان بلا ليا بهائ كےجاپان پەنچنے كے بعد ەر تين مەينے كے ەم دس ەزار ڈالر گهر بهيجتے تهے !چه سال ەم نے يه روٹين قائم ركهى چه سال بعد جب ميں گهر واپس اياتو ەمارے گهر كے حالات وەى تهے جو ميں چهوڑ كر گيا تها!ابا جى سے رقم كا پوچها تو جواب ملا كه "ميں نے كەيں ضا'ئع كى ەے"مجه سے حساب لے لو ! جب حساب كا تقاضا كيا تو جواب ملا كه صرف ايك لاكه تو ڈالر تم نے بهيجا تها اور والدين سے حساب كرتے ەو؟كيا ەم نے تمەيں پال پوس كر بڑا نەيں كيا؟؟
اب ميں دوسرى پوسٹ ميں اپنے احساسات لكهوں گا جو شائد بەت سوں كى طبعت پر ناگوار گزريں!!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں