انداز بیاں
پرائمری کلاسز کا ایک بچہ جو صبح عربی کی تعلیم کے لئے مدرسے بھی جاتا ہے ،۔
ایک دن اپنی ماں کو بتاتا ہے کہ اج مولوی صاحب نے موسی اور فرعون کا قصہ سنایا ہے ۔
ماں بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے دلچسپی سے پوچھتی ہے
مجھے بھی بتاؤ کیا قصہ سنایا ہے ؟
بچہ بتاتا ہے کہ موسی علیہ سلام یہودیوں کو لے کر فرعون کے حملہ آوروں سے بچا کر فرار ہو رہے تھے
کہ
آگے دریا آ گیا ،۔
یہودیوں نے وہاں فوجی سٹائل میں فوراً بننے والا پل بنا کر دریا پاس کیا ہی تھا کہ فرعون کی فوج بھی پل تک پہنچ گئی
تو موسی علیہ سلام اور ان کے ساتھوں نے پل کو ڈاینامائٹ سے اڑا کر تباھ کر دیا
جس سے فرعون کی فوج دریا میں غرق ہو کر مر گئی ۔
ماں حیران ہو کر بچے سے پوچھتی ہے
کیا مولوی صاحب نے یہ قصہ اسی طرح سنایا تھا
جس طرح تم مجھے سنا رہے ہو ؟
بچہ مصعومیت سے جواب دیتا ہے ۔
نہیں ! جس طرح مولوی صاحب نے سنایا تھا
اس طرح اگر میں آپ کو بتاؤں تو ، آپ کو یقین نہیں آئے گا !!!،۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں