منگل، 18 اگست، 2015

اُبون ( ایک جاپانی تہوار) کیا ہے ؟


دوسری جنگ عظیم میں  جنگ پر جانے والے فدائی لوگ  جن کا مشن ہی جان دے کر سرخرو ہونا ہوتا تھا ۔
جب خود کش حلمے کے لئے جاتے تھے تو ان کی طرف سے ایک خط گھر  کو لکھا جاتا تھا ۔
کہ
اے میرے ماں بات ! اپ کو ایک سفید بکس  گھر واپس آ کر ملے گا ،اپ کی اورمیری ملاقات اب یاسکونی   کے روحوں کے مسکن میں ہو گی ۔

جن لوگون کے پیارے  جنگ میں شہید ہو جاتے ہیں  ، ان کی روحیں “یاسکونی” نامی جینجا میں  سکونت کرتی ہیں ۔ ان  کو یاسکونی کے ٹیمپل سے لا کر  گھر میں اُبون  منائی جاتی ہے ۔

جاپان میں “ اُبون” کہ چھٹیاں   سترہ اگست کو ختم ہوئی ہیں ۔ گیارہ سے سولہ آگست تک جاپان میں ابون  منایا گیا ۔
ابون کیا ہے ؟
اُبون  جاپان میں اپنے فوت ہو چکے رشتہ داروں  کی روحون کے ساتھ منایا جانے والاے ایک ہفتہ   ہوتا ہے ۔
اُبون کے شروع میں گھر والے اپنے پیاروں کے مدفون جینجا ( قبرستان کے ساتھ منسلک ٹیمپل) میں   جاتے ہیں ، جہاں سے ایک موم بتی کے  شعلے اور روشنی کے ساتھ ، اپنے بزرگون کی روحوں کو لے کر اپنے گھر لے آتے ہیں ۔
یہ موم بتی گھر میں ایک مخصوص جگہ پر رکھ دی جاتی ہے جہاں سے تقریباً گھر کے سبھی افراد کو دیکھا جاسکے ۔
اُبون کا ایک ہفتہ ( کم و بیش)  دادی دادا ، نانا نانی اور دیگر مرحومین کی روحیں  گھر والوں کے ساتھ گزارتے ہیں  ۔
جاپان میں یہ ایک ہفتہ  دوردراز نوکریاں کرنے والے جوان  بھی اور تعلیم حاصل کرنے کے لئے گھر سے دور طالب علم بھی  گھر پلٹ کر اپنے دن رات اپنے پیاروں کی روحوں کے ساتھ گزارتے ہیں ۔
جاپانی بہت بہادر اور غیرت مند قوم ہیں ، جاپانی اپنے شہیدوں کی بہت قدر کرتے ہیں اور  معاشرے میں ہر سطح پر شہیدوں  کو رسپکٹ دی جاتی ہے  ۔
جاپان کے مختلف دیہات  یا شہروں میں  اُبون  پر روحون کو گھر میں ویلکم کرنے کے لئے اور  وداع کرنے کے لئے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں ، ہر طریقے میں گھر والوں کی ، اپنے مرنے والون کے ساتھ خلوص اور عزت کی جھلک واضع نظر آتی ہے ۔
یہاں   جس علاقے میں  یا گاؤں میں راقم کا بسیرا ہے ، یہاں لوگ اُبون کے شروع میں  گھر کے باہر سڑک پر

ویلکم کے لئے ایک تعظیہ سا بناتے ہیں ، اس فوٹو کی طرح کا۔


بینگن اور کھیرے کو لکڑی کی ٹانگیں لگا کر  گھوڑے کی شکل دی جاتی ہے ، فروٹ  شراب اور دیگر کھانوں کی چیزیں رکھی جاتی ہیں ۔
اگر بتیوں کے بنڈل کے بنڈل جال کر ان کو ویلکم کیا جاتا ہے

اور وداع کرتے ہوئے بھی  اس تعظیے کے پاس سے گزارا جاتا ہے ۔
اور اس دن بھی اگر بتیان چلائی جاتی ہیں ،۔
جتنے دن روحیں گھر کے اندر موجود ہوتی ہیں اتنے دن یہ اگر بتیاں ، روحوں سے منسلک روشنی کے سامنے جلائی جاتی ہیں  ۔

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts