جمعرات، 25 ستمبر، 2014

تکّے فیل ، صوفی

یہود نصاری کی ترقی سے مرعوب جاہلوں کا کوئی علاج نہیں ہے
رائٹ برادرز نے سائکلوں کے پرزے لگا کر جو جہاز بنایا تھا
وہ ابھی کل کی بات ہے
ان جاہلوں کو معلوم نہیں  کہ داتا گنج بخش  نے کئی صدیاں پہلے اپنی کھڑاواں اڑا کر دیکھا دی تھیں ۔
صوفی کی باتیں سن کر گامے کے منہ سے سوال نکل گیا
اچھا؟ وہ کیسے ہوا تھا؟
تم بھی جاہل ہی ہو  تم یہ بھی معلوم نہیں کہ لاہور میں دودہ لینے والے جوگی  کے دودہ میں داتا صاحب نے “انگل “ ڈال دی تھی جس پر جوگی غصے میں داتا صاحب سے مقابلہ کرنے آ گیا تھا
اور جوگی  ہرن کی کھال پر سوار اڑتا ہوا  ایا تھا
داتا صاحب نے اپنی کھڑاواں کو حکم دیا تھا جو اڑ کر جوگی کے سر پر لگنے لگی تھیں ۔
گاما :اس طرح تو فیر داتا صاحب کی فلائی  ترقی سے بھی پہلے جوگی کی فضائی ترقی ہو گئی ناں جی ؟
اوے گامیا بد بختا  تم ایک ہندو کو داتا صاحب پر ترجیع دے رہے ہو ؟
تم بھی یہود نصاری کی ترقی سے مرعوب جاہل ہو جاہل ۔
صوفی صاحب ، ہندو مریخ پر پہنچ گئے ہیں ، لیکن اپ کی فلائی ترقی کہاں گئی کہ طالبان پر جب فضائی حملے ہوئے تھے تو کھڑاواں والی تکنیک  والے کہاں تھے ؟
اور یہ جو تئیس  ستمبر سے امریکیوں نے خلافت اسلامیہ پر فضائی حملے شروع کئے ہیں ۔
یہاں بھی کوئی کھڑاواں لے کر آؤ،!۔
صوفی صاحب علم وہ ہوتا ہے جس پر عمل کی تحقیق ہو کر ترقی کرئے یہ کیسا علم ہے کہ
کھڑاواں ایک ہی دفعہ اڑی تھیں ، اس کے بعد کیا کھڑاواں کے تکے فیل ہو گئے ہیں ؟
ایک عام سا مستری سائکل کے تکے ٹھیک کر لیتا ہے
تم صوفیوں نے صدیوں میں ایک بھی ایسا  ولی پیدا نہیں کیا جو کھڑاواں کے تکے ہی ٹھیک کر لیتا ۔

بدھ، 24 ستمبر، 2014

پانچواں حصہ

ہمارے ایک بزرگ تھے ( اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے) ،انہون نے گوجرانوالہ کے ایک گاؤں جنڈیالہ باغ والا سے نکل کر یورپ میں ٹھکانا کیا تھا ۔
ستر کی دہائی کے اخری سالوں کی بات ہے ، حاجی صاحب سپین کے شہر بارسلونا میں سیٹل ہوئے ۔
ایک دفعہ انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ
بارسلونا میں ، اس زمانے میں یورپ میں سیٹل ہونے کی جدوجہد، پانچ دوست بھی شامل تھے ، ان پانچ دوستوں نے کاغذوں کی مہم بھی مل کر سر تھی  ۔
ان مہمات کے دوران انہون نے مل کر یک مکان بھی کرایہ پر لیا ، جس میں ضروریات زندگی کی اشیاء  بھی مل کر خریدیں ۔
روزی روزگار  کے حصول کے معاملات ، ویزے کے انتظام کے دوران ان لوگوں نے بڑی منت سے ایک ایک چیز خریدی تھی ،  فریج ، واشنگ مشین ، ٹیلی وژن ،اور ایک ایک پلیٹ گلاس ، چمچے کانٹے کی خریداری بھی ان کی یادوں کا ایک حصہ تھیں ۔
بستر قالین اور کپڑے خشک کرنے والے ہینگر ، یہ سب چیزیں کوئی ایک دن میں ہیں بن گئیں تھی سال ہا سال لگے  تھے ۔
کام کاج بھی چلتا رہا ، مسائل میں کمی واقع ہوئی ، ماحول بدلا تو  ایک دوسرے  کی عادتوں پر تنقیدی نظر بھی پڑنے لگی ، تنقید کرنے والوں میں بھی نقائص نظر انے لگے ۔
تو؟
بات تو تکار سے بڑہ کر علیحدگی تک پہنچ گئی ۔
پانچ میں سے ایک دوست نے اکیلے میں مکان کرائے پر حاصل کر لیا ۔
اکیلے میں مکان حاصل کر لینے والے دوست نے  مشترکہ مکان میں  میں سے اپنے حصے کا مطالبہ کر دیا ۔
باقی کے سب دوستوں نے اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کیا ، کہ چیزیں مل کر خریدی ہیں تو ، ان  کا بٹوارہ بھی ہو سکتا ہے ۔
سب دوستوں نے مل کر حساب کر کے پانچواں حصہ کرنے کے لئے محفل بنائی ،تو پانچویں دوست کا مطالبہ تھا کہ میں “ ایک  ایک” چیز میں سے پانچواں حصہ لوں گا۔
پر پلیٹ اور پر کپ میں سے ، ہر چمچے اور ہر کانٹے میں سے ، فریج میں سے اور واشنگ مشین سے ہر قالین سے اور ہر بستر سے “ کاٹ “ کر میں اپنا پانچواں حصہ لوں گا ۔
اس بات پر بہت دن بحثیں ہوئیں ، بہت سے معقولیت پسند اس معاملے میں دخیل ہوئے  ۔
اس بحث میں ایک دفعہ تو معاملہ اس نتیجے تک بھی پہنچا کہ
سارا سامان تم اکیلے لے جاؤ ، لیکن سامان کو کاٹ کر بانٹ کر  خراب نہ کرو۔
لیکن
ہمارے بزرگ بتاتے ہیں کہ
اس بندے نے ہر چیز میں سے کاٹ کر اور توڑ کر اپنا حصہ لیا تھا ۔
ہمارے بزرگ ، حاجی صاحب کا اصرار تھا کہ ایسا واقعہ ہوا تھا یہ کوئی کہانی نہیں ہے ۔

ہفتہ، 20 ستمبر، 2014

کچھ کہانیاں

ایک دفعہ کا ذکر ہے
کہ کہیں کسی گاؤں کے دو جوان دوست سفر پر نکلے تو انہوں نے زندگی میں پہلی بار کیلا دیکھا، نام تو سنا ہوا تھا  پہلی بار اس کو خرید کر بڑے چاؤ سے سنبھال کر لے کر چلے ، اس کے بعد انہوں نے زنگی میں پہلی بار ٹرین کے سفر کے لئے ٹکٹ لی اور ٹرین میں سوار ہوئے ،۔
سنبھال کر پکڑے ہوئے کیلے کو ٹرین کے چلنے کے کچھ دیر بعد ایک جوان نے  بلکل ننگا ( چھلکا اتار کر ) کر کے منہ میں ڈالا ہی تھا کہ ٹرین سرنگ میں داخل ہو گئی ، یک دم اندہیرا سا چھا گیا  ، اس جوان نے فوراً اپنے ساتھی سے سوال کیا ، تم نے ابھی کیلا تو نہیں کھایا؟
جواب ملا، نہیں ! ۔
کھانا بھی نہیں ، میں تو کھاتے ہی اندھا ہو گیا ہوں ، تم بچ جانا ۔
بچپن سے ہی پڑہایا جاتا ہے
ایک تھا بادشاہ ، جو کہ بہت غریب تھا ، پھٹے پرانے کپڑے پہنتا تھا ، ٹوٹی جوتی پہنتا تھا گھر میں فاقے ہوتے تھے ، لیکن اس کے دور میں دریا کے کنارے ایک بکری بھی پیاسی نہیں رہتی تھی ۔
اب بے چاری بکری دریا کے کنارے بھی پیاسی رہ گئی تو ؟ وہ بکری  پاکستانی ہی ہو سکتی ہے کہ اس کی ٹانگ کو کسی نے رسی باندہی ہو گی ۔
پھٹے کپڑوں والے بادشاھ کے پاس اگر سمجھ بوجھ ہوتی تو ، اپنے جولاہوں اور موچیوں کو “کام” کرنے کا ماحول ہی میسر کر دیتا کہ  بادشاھ ے لئے بھی اور عام لوگوں کے لئے بھی جوتیاں اور کپڑے بنا کر کاروبار ہی کر لیتے ۔
اب پتہ نہیں کہ بادشاھ جولاہوں اور موچیوں کے خلاف تھا یا کہ ان کو “ کمی “ سمجھ کر ٹریٹ کرتا تھا ۔
ملک میں دولت اور مال کی بہتات تھی  کیونکہ دوسرے ممالک سے مال غنیمت آ جاتا تھا ۔
کبھی کبھی کپڑے کی تقسیم پر منہ ماری بھی ہو جاتی تھی  ، لیکن اپنے جولاہوں کی کارگردگی کا کوئی ثبوت نہیں  ملتا ۔

ایک اور دفعہ کا ذکر ،ایک اور بادشاہ تھا ، وہ بہت امیر تھا ، حتٰی کہ اس کا غلام بھی امیر ہو چکا تھا ، اس بادشاھ کو تبلیغ کا بہت شوق تھا ، تبلیغ کے لئے اس نے کوئی سترہ دفعہ دارالکفر پر حملے کئے ۔
دارلکفر کی عورتوں اور مردوں کو غلام بنا کر منڈیوں میں اس لئے بیچتا تھا تاکہ  مذہبی آقاؤں کے مذہب کی خدمت کرئیں ۔
یہ بادشاھ بڑا علم دوست تھا کتاب لکھنے کا معاوضہ سونے میں طے کر کے چاندی میں بھی ادا کر دیا کرتا تھا،۔
۔
دوسری دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی شہر میں کوئی لڑکا رہتا تھا جس نے پہلے والے بادشاھ کی کہانیاں پڑھی ہوئی تھیں ،اس کو بادشاھ سے اتنی عقیدت اور محبت تھی کہ اس نے جوان ہو کر جب کمائی شروع کی تو اس نے اپنے ابا جی کو بھی مجبور کر کے اس بادشاھ کی طرح کا لباس اور جوتے پہننے پر مجبور کردیا تھا ۔
کیلا کھا کر اندھے ہوئے لوگوں کو اس کی یہ ادا بڑی پسند آئی تھی اور اس واہ واہ کیا کرتے تھے ۔
جس سے یہ جوان اور بھی بڑھ چڑھ کر اپنے اباجی کی خدمت میں  گندے سے گندے اور  کپڑے اور ٹوٹے جوتوں نہ صرف پیش کیا کرتا تھا بلکہ اباجی کے درجات بلند کرنے کے لئے اباجی کو استعمال کرنے پر مجبور کیا کرتا تھا ۔
کیلا کھانے سے بچے ہوئے لوگ اس جوان کا ابا جی کے ساتھ سلوک دیکھ جو کہا کرتے تھے وہ ناقابل تحریر ہے ۔
تاریخ کی کتابیں پڑھ پڑھ کر یہی ہوتا ہے کہ
کسی کو کیلا کھانے سے اندھیرا چھا جاتا ہے اور کوئی بچ جاتا ہے ۔
کبھی کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ زیادہ پڑہی گئی کتابوں کا علم شارٹ سرکٹ کر جاتا ہے ۔

جمعہ، 19 ستمبر، 2014

گندے اور ملامتی لوگ

داتا گنج بخش  کی کتاب کشف المجوب میں  ایک فرقے کا ذکر آتا ہے، درویشوں کے ایک فرقے کا جس کو مصنف نے “فرقہ ملامتیہ “ لکھا ہے ۔
وہ والا پرانا لطیفہ ! خادم حیسن اور گنڈا سنکھ  والا ۔
اس لطیفے سے اپ گنڈا سنگھ کے روئے سے  ملامتی فرقے کا  اندازہ لگا سکتے ہیں ۔
ضود کو ملامت زدہ بنا کر  حلئے سے  باتوں سے حرکات سے خود کر ملامتی بنا رہے ہوتے ہیں ۔
عام زندگی میں ایسے لوگ بھی آپ کو ملیں گے جو کہیں گے
جی میں تو گنہگار سا بندہ ہوں ۔
میں تو جی ادنٰی سا محب وطن ہوں ۔
میں تو جی ناقص سا مسلمان ہوں ۔
ملامتی لوگ !!۔
خود کو ملامت کر کے فخر کر رہے ایسے ذہنی مریضوں کو اگر کوئی کہے کہ یہ تو گنہگا لوگ ہیں تو؟
ان کو غصہ آ جائے گا  ۔
لیکن یہ لوگ بھی بیچارے کیا کرئیں کہ جن کو تاریخ ہی ایسی  پڑہائی گئی ہے کہ
شخصیات پرستی اور شخصیات بھی ایسی کہ
ایک تھا بادشاھ  جو ٹوپیاں بنا کر گزارہ کرتا تھا ۔
بندہ پوچھے کہ توپیوں کی کمائی سے تو لال قلعے کی “ ٹیپ “ تک نہیں ہو سکتی  تو یہ بادشاہ باقی کے گزارے کیسے کرتا تھا ؟
مرہٹوں کی  “ بغل “ میں تیر دئیے رکھا  ۔ سکھوں کے قتل کئے ۔ جنگوں میں اس کو ٹوپیاں بنانے کا وقت کب ملتا تھا ۔
ایک تھا بادشاہ ، جس کے کپڑوں کو پوند لگے تھے ،جوتیاں ٹوٹی ہوئی ہوتی تھیں ۔
یہ سب تعلیم دی جا تی رہی ہے ایک خاص ذہن بنانے کے لئے کہ لوگ بھالے اپنی غریبی میں راضی رہیں اور حکومت کرنے والے گلچھڑے اڑاتے پھریں ۔
یہاں اتنی بھی سوچ نہیں ہے کہ ٹوپیاں بنانے والے بادشاہ  نے اپنے بھائیوں کے ساتھ کیا کیا ؟ باپ کے ساتھ کیا کیا ؟ اس بادشاھ کی موت کے بعد اس حکومت کا کیا بنا ؟
پیوند لگے کپڑوں والے وقعے تو سنائے جاتے ہیں
لیکن اس حکومت کے بعد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔؟
چھڈو پراں جی ۔
مٹی پاؤ تے روٹی شوٹی کھاؤ۔
عقل علم کی باتیں ، کافروں  ، گمراھ لوگوں  یا پھر ان کے لئے چھوڑ دو جن کو بقول پاک لوگوں کے ابھی استنجا کرنا بھی نہیں آتا ۔
استنجا پر فخر کرنے والی قوم ، باقی ساری چیزیں گلیاں سڑکیں ، کپڑے ، زبان  لہجے ، روئیے گندے
اور استنجے والئ جگہ کی صفائی پر فخر ، اوئے کون لوگ او تسی ؟؟

اتوار، 14 ستمبر، 2014

فارمی مرغی


پاؤل سے گال !! ایک سائینسدان تھا ، جو کہ جانوروں کی سائینس “ذووالوجی “ کا ماہر تھا ۔ امریکہ کی ریاست ورجینیا کے رہنے والے اس سائینس دان نے 1957ء میں برائلر چکن تیار کیا تھا ۔
اسی نے مالیکیولوں کا ایسا علاماتی چارٹ تیار کیا تھا ، جس نے ایک عام سے پرندے کو فارمی جانور بنا دیا ۔
اسی کی تحقیق سے یہ ممکن ہو سکا کہ پیدا ہونے سے لے کر “گوشت” کی عمر تک پہنچے کے لئے جس پرندے کو چھ ماہ لگتے تھے اب وہی پرندہ چھ ہفتے میں تیار ہوجاتا ہے اور اس کا وزن یعنی کہ گوشت کی مقدار بھی کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔
فارمی مرغی کی ہسٹری کوئی زیادہ پرانی نہیں ہے
اس کو دینا میں آئے ہوئے ابھی آدھی صدی ہی ہوئی ہے
پاکستان میں فارمی مرغی کے فارم انیس سو اکیاسی میں پہلی بار اصغر خان کے بیٹے نے متعارف کروائے تھے ۔
تحریک استقلال والے اصغر خان کے بیٹے کے فارمنگ شروع کرنے سے پہلے  پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں بھی لوگ اس حیران کن بات سے واقف ہو چکے تھے کہ
سعودیہ میں مرغی کا گوشت ، چھوٹے بڑے دونوں گوشتوں سے سستا ہوتا ہے

اس فارمی مرغی کو تیار  کرنے میں اس بات کا خیال کار فرما تھا کہ گوشت جلد سے جلد تیار ہو کر مارکیٹ میں پہنچایا جا سکے ۔
اور میں دیکھ رہا ہوں کہ پچھلے پچیس سال میں انسانوں میں بھی گوشت کی بڑہوتی کی سپیڈ کو ایکسیلیٹر لگا ہوا ہے ۔
بڑھے ہوئے پیٹ ، فارمی مرغی کی طرح کے ملائم ملائم مسل !۔
انسانی تاریخ میں فلک نے شائد پہلی بار  دیکھے ہوں گے۔
فارمی سوروں اور فارمی  مرغیوں کی  خوراک میں جو ایکسیلیٹر ان کے گوشت کو بڑہانے کے لئے لگایا گیا ہے ۔
وہ ایکسیلیٹر ! اب اس گوشت کو کھانے والے انسانی جسموں تک پہنچ چکا ہے ۔
ثواب اور عذاب ! بنانے والے رب نے کسی حد تک انسانی جسم ہی رکھ دئے ہوئے ہیں ۔
جن کو بیماریاں بھی کہہ سکتے ہیں ۔
بکٹیریا ، انسانی جسم میں بیماریاں بھی بنتے ہیں اور بیماری کے خلاف مدافعت بھی بنتے ہیں ۔
یہ کھاد لگی فارمی مرغیوں کے گوشت کی خوراک ان بیٹیریا کو بھی مضبوط کرتی ہے ۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ کھاد بیماری کے بکٹیریا کو مضبوط کرتی ہے تو مدافعت والے بکٹیریا بھی تو مضبوط ہو رہے ہیں ۔
لیکن اس بات کا جواب یہ ہے کہ کائینات توازن پر قایم ہے کسی بھی چیز کی بہتات بھی خوبی کی بجائے خامی بن جاتی ہے ،۔
جس کی مثال انسانی جسم میں چربی ، شوگر کیشلم کی زیادتی کی دی جا سکتی ہے ۔
بیماریوں کے خلاف مدافعت کرنے والے بیکٹریا بھی اپنی بہتات کے ساتھ عذاب بن جاتے ہیں ، جس عذاب کی سب سے بڑی قسم بلڈ پریشر اور شوگر کی زیادتی بنی ہوئی پے ۔

اتوار، 7 ستمبر، 2014

ایک کہانی ،سُکھا سنگھ کی زبانی

سُکھا سنگھ
ایک دن ،سکھا سنگھ کہنے لگا !۔
پاء خاور ، میرے دل میں ایک کہانی ہے جو میں نے کسی دن لکھنی ہے ۔
میں نے پوچھا کہ کب لکھنی ہے ؟ کہنے لگا کسی دن کبھی نہ کبھی۔
میں پوچھا کہ اگر کہانی کو خفیہ نہیں رکھنا چاہتے تو اسکا پلاٹ مجھے بھی سناؤ!۔
پاء خاور اپ سے کیا خفیہ رکھنا ہے ، فرانس انے کے بعد اپ ہی تو ایک بندے ملے ہو جو اپنے اپنے سے لگتے ہو اور دل کا حال تک کھول سنانے کو جی کرتا ہے ۔
سُکھا سنگھ، انڈیا والے پنجاب کے کسی گاؤں کا تھا، جو کہ انڈیا سے ماسکو تک ہوائی جہاز پر بیٹھ کر پہنچا تھا اور اس کے بعد کا سفر ، ماسکو سے پیرس تک کا، ایجنٹ کے ساتھ پیدل ، کنٹینروں اور ڈنکیاں لگا لگا کر کیا تھا۔
سُکھا  اس سفر کی روداد سناتا رہتا تھا ، یورپ میں انٹر ہونے کے اس سفر میں بیمار ہو کر رہ جانے والے ساتھیوں کا  ذکر ، اور ان کا ذکر بھی جو اس سفر میں جان کی بازی ہار گئے ۔
گوجرانوالہ کے ایک لڑکے کا بھی ذکر کیا کرتا  تھا ، جو کہ مکیش کا  گایا ہوا ایک گیت کنگناتا رہتا تھا ۔
دنیا بنانے والے ، کیا تیرے دل میں سمائی ۔
سُکھا سنکھ کہا کرتا تھا
پاء خاور ، وہ منڈا ایک گریٹ آدمی تھا ، جو کہ ٹولی کے سبھی لوگوں کے دکھ درد تو بٹاتا ہی تھا ، روز مرہ کے کاموں میں بھی بہت مدد کرتا تھا ، کبھی کبھی تو سوچتا ہوں کہ اگر وہ منڈا نہ ہوتا تو شائد میں بھی کہیں حوصلہ ہار چکا ہوتا ۔
اور یہاں فرانس میں آ کر پاء خاور ، اپ کے ساتھ معاملہ پڑا ہے تو اپ بھی گریٹ بندے ہو ، گوجرانوالہ کا نام سنا تھا ایک تو راجہ رنجیت سنکھ کی رجہ سے اور دوسرا امرتا پریتم کی وجہ سے ، اور معاملہ پڑا تو یورپ کے سفر میں جو دو گریٹ بندے ملے وہ بھی گوجرانوالہ کے ہی نکلے ۔
میرا بڑا جی چاہتا ہے کہ جب یورپ کے کسی ملک کے کاغذ مل جائیں تو پاکستان جا کر گوجرانوالہ دیکھوں ۔

اس طرح کی باتیں تو ہوتی ہی رہتی تھیں
کہ کہانی کی بات  کا بھی دو تین دفعہ ذکر ہوا تو
ایک دن لنچ  کے وقفے میں سُکھا سنگھ نے اپنے “ من” میں موجود کہانی کا پلاٹ سنانا شروع کیا ۔
پاء خاور کہانی تو بڑی لمبی کر کے لکھوں گا میں  لیکن اپ کو مختصر کر کے بتاتا ہوں ، کیونکہ اپ کو ماسکو سے  پیرس تک کے دکھوں کی تفصیل تو معلوم ہی ہے ، اس لئے ہم اُن دکھوں کی تکرار کو چھوڑ کر بات کرتے ہیں ۔
ایک لڑکا
انڈیا میں پنجاب  کے کسی گاؤں میں  کسی  عام سے گھر میں پیدا ہو کر جوان ہوتا ہے ۔
جس نے باہر کی کمائی کے جلوے دیکھے ہوتے ہیں ۔
ایجنٹ کو پیسے دے کر یورپ کو روانہ ہوتا ہے ۔
ماسکو سے پیرس تک کے سفر میں کئی دفعہ بیمار ہو کر مرتے مرتے بچتا ہے ۔
بھوک سے اپنی انتڑیوں کے چٹخنے کی آواز سے بھی اسی سفر میں آشناء ہوتا ہے ۔
پاء خاور ! بھوک سے انتڑیوں کے چٹخنے کی آواز تو سنی ہو گی نہ ؟
پاء خاور تم مسلمانوں میں رمضان کے روزے ہوتے ہیں نہ ؟ اس لئے پوچھا ہے !۔
میں سکھے کو یہ نہ بتا سکا کہ  “جس بھوک “ کی تم بات کر رہے ہو ، وہ بھوک روزے سے بہت ہی وراء قسم کی چیز ہوتی ہے ، جس میں افطاری کے ٹائم کا علم نہیں ہوتا اور کبھی کبھی تو ۔ ۔ ۔ !۔
سکھا بات کو جاری رکھتے ہوئے کہتا ہے ۔
پنجاب میں صحرا کی گرمی کی کہانیاں تو سنی تھیں ، اور پوھ ، مانگھ کے مہینوں کی سردی بھی دیکھی ہوئی تو تھی  ، لیکن برف کا جہنم  ، نہ کسی سے  سنا تھا اور نہ اس جہنم کا تصور ہی تھا ۔
برف کے اس جہنم میں پاؤں کی انگلیاں گل کر پیک پڑتی دیکھی اور اس درد سے جوانی میں مر جانے والے ساتھیوں کے چہرے یادوں کی سکرین پر ثبت سے ہی ہو کر رہ گئے ۔
مختصر یہ کہ
ساری مصیبتیں اور دکھ  اپنی جان پر جھیل کر جب  پیرس پہنچتا ہے تو؟
ہمالیہ سے بڑا سوال یہ کھڑا ہو جاتا ہے کہ رہوں گا کہاں ؟
اپنے گاؤں کے لڑکوں کے پاس جاتا ہے تو ، ان کی اپنی پریشانیوں اور مجبوریاں ہوتی ہیں کہ کوئی کسی کے ساتھ رہ رہا ہے اور کسی کے ساتھی اس کے گاؤں کے تعلقات پسند نہیں کرتے ۔
ایک گھر میں جب کچھ ساتھی اس کو اس شرط پر رکھ ہی لیتے ہیں کہ
اج سے تمہارا خرچا شروع ہے ، اور تم پر قرض کی ادائیگی فرض ہو گی کہ جیسے ہی کام ملے یہ رقم ادا کرو گے۔
انہی دوستوں میں سے کسی سے رقم ادھار لے کر جب وہ لڑکا ٹیلی فون کرنے والا کاڑد خرید کر ، انڈیا میں گھر فون کرتا ہے تو ؟
فون اس کا باپ اٹینڈ کرتا ہے ۔
ابا، میں  پیرس پہنچ گیاں !۔
ابا کہتا ہے ، شکر ہے او رب دا ، بس پتر اب تو دل لگا کر کام کرو، تمہیں تو علم ہی ہے کہ کتنا قرضہ ادا کرنا ہے ، تمہاری  بہن کی شادی کرنی ہے ،۔ میری دوا کا بھی خرچا ہے ، بس پتر اب تم نے کوئی کسر نہیں چھوڑنی ہے کام کرنے میں ۔
ابے کے بعد چھوٹا بھائی فون پکڑ لیتا ہے ۔

پاء میں  نے بائک لینی ہے تمہیں تو علم ہی ہے کہ وہ پڑوسیوں نے پچھلے سال نئی بائک نکلوائی تھی اب ہمارے پاس بھی بائک نہ ہو تو عزت نہیں رہتی ۔
چھوٹے بھائی کے بعد بہن فون پکڑ لیتے ہیں ۔
ہائے میریاں تے دعاواں قبول ہو گیاں نئیں ۔ رب نے بڑا کرم کیتا ہے بھائی اپ پیرس پہنچ گئے ہو
اب مجھے سونے کے گہنے بنوا کر دینے ہیں  کالج جانے کے لئے میرے پاس اچھے اچھے سوٹ بھی نہیں ہیں وہ بھی بنوا کر دینے ہیں ۔اور جیب خرچ ہر مہینے مجھے علیحدہ سے ہی بھیج دیا کرنا ۔
ٹیلی  فون کارڈ کے یونٹ ختم ہونے کو تھے
جب ماں کو فون پر بات کرنے کا موقع ملا ۔
ست سری اکال ، کو ماں نے سنا ان سنا کر دیا اور ماں کے منہ سے نکلا
وئے سُکھیا! روٹی بھی کھائی ہے کہ نہیں ؟
کہ لائین کٹ گئی !۔
فون کارڈ کے یونٹ ختم ہو گئے تھے ۔

Popular Posts