اتوار، 20 مئی، 2012

پھر کیا هو گا

ابھی تیس چالیس سال پہلے تک یه مناظر دیکھے جاسکتے تھے
پنجاب میں
که شائد اب بھی کچھ علاقوں میں هوں
کنویں پر یا گاؤں کے باہرکھڑے پانی  کے کنارے عورتوں کے کپڑے دھونے کے مناظر!!ا
جاپانی زبان میں بھی کچھ کہانیاں ایسے شرع هوتی هیں
بابا کھیتوں میں کام پر جاتا تھا اور بے بے دریا پر کپڑے دھونے جای تھی
شمالی کوریا !!ا
ایک ملک هے جو ایٹمی طاقت هے که نہیں هے
که بس بننے هی والا ہے
لیکن میزائل نامی شرلیاں چھوڑتا رہتا هے
پڑوسیوں کو کان کرانے کے لیے!
یه ملک اپنے شوں فوشوں اور اکڑ شکڑ کی وجه سے
دنیا کی نفرت کا شکار هو چکا هے
اس کا بائیکاٹ هو چکا ہے
لیکن یهاں بھی ان کے عقل کے اندھوں نے اس قوم کو بتایا تھا که
ان کی جغرافیائی پوزیشن بڑی مضبوط هے
بیک پر روس هے
محاوراً بھی اور جغرافیائی طور پر بھی
اور بیک پر هی اور بازو میں بھی چین هے
یا اس طرح کہ لیکن که پیٹھ سے لگے چين کی گود میں بیٹھا هوا هے
شمالی کوریا
اس ملک شمالی کوریا کا یه حال هے که اس کی خبر وهی خبر هوتی هے جو اس ملک کے حکمران  دینا چاهیں
بلکل روس کے آہنی پردے کے زمانے کی طرح کی حالت هے
اپنے ملک میں صحافیوں کو قتل  یا غائب کرنے  کا رواج قصے کہانیوں کی بات هے
اب تو یهاں صحافی هوا هی وه هے جو حکمرانوں کے ذهن سے سوچتا  هے حکمرانوں کی شان میں لکھتا هے گاتا هے
اس لیے ملک میں امن امان هے
کوئی بغاوت نهیں هے
لوگوں کو بتایا جاتا هے که
شمالی کوریا دنیا کا بہترین ملک هے
لیکن امریکه اور اس کے حواری هماری ترقی سے خائف هیں اور همیں زمانے میں اگے نهیں انے دیتے
که
کهیں هم تکنیکی طور پر ان کا قابو ناں پا لیں

شمالی کوریا کی سرحد جہاں چین کے ساتھ ملتی هے
یهاں ایک دریا هے جس کے دوسری طرف شمالی کوریا کی ابادی نظر اتی هے
شمالی کوریا میں سخت سردی پڑتی هے
دریا جم جاتے هیں
پانی کے تیز بہاؤ کے دونوں طرف برف کی سخت تہ جمی هوتی هے
اور
یهاں اپ یه نظاره اب بھی دیکھ سکتے هیں که
کپڑوں میں ملبوس عورتیں، سردی میں ٹھٹھرتی  هوئی ، برف کی تہ پر بیٹھ کر دریا پر کپڑے دھو رهی هوتی هیں
کیا مطلب هے اس کا؟؟
که دریا کے پاس اباد دیهات میں بھی دریا کے پانی کو استعمال کے لیے ترسیل کا نظام تک نهیں هے
اور
اس قوم کی خود کوترقی یافته سمجھنے کے مغالطے کی یه حالت هے که
ميں ایک دن صبح سویرے جنوبی کوریا کے شہر سیول میں کھڑا تھا
سیول کے قلب میں ، ایک سڑک کا نام هے انزا دون ، اس سڑک کے شروع ميں ایک سیون الیون نامی  سٹور هے ، جس کے تھڑے پر اپ کھڑے هوں تو سامنے پگوڈا پارک بھی نظر اتا هے
یه پگوڈا پارک بھی اپنی مثال اپ هے که
یهاں جتنے بابے ایک جگه اکٹھے دیکھ سکتے هیں اتنے دنیا ميں شائد هی کہیں اور هوں
اس سیون الیون سے فون بوتھ سے ميں اپنے ایک جاپانی دوست کو فون کر رها تھا
اور وقت تھا صبح کے پانچ بجے کا
که میں نے دیکھا که اوپر فضا ميں ، دور کاغذ اڑ رهے هیں
جو که غیر فطری سی بات لگی که هوا کے ساتھ بھی کاغذ هے اوپر اٹھنے کی ایک حد هو تی هے
ميں اس بات کا فون کی دوسری طرف موجود کوتاکے نامی دوست سے ذکر کیا تو اس نے کہا که یه کاغذ جیسے هی نیچے آئیں ان میں سے چند کو سنبھال لینا
میں نے دیکھا که کاغذوں کے زمیں پر گرنے سے پہلے هی سینکڑوں کی تعدا د ميں فوجی رنگروٹ کہیں سے نکل آئے
اور دیکھتے هی دیکھتے انہوں نے کاغذوں کو چننا کرنا شروع کردیا
میں نے بھی ان کی نظر بچا کر چند کاغذ اٹھا لیے
یاد رهے که
شمالی اور جنوبی کوریا ایک هی رنگ نسل کے اور ایک هی زبان بولنے والے ممالک هیں
جن کا طرز تحریر بھی ایک هی هے
کوتاکے جو که کورین زبان پڑھ لکھ سکتا تھا
اور کوریا کی سیاست کےمتعلق بھی جانکاری رکھتا تھا
اس نے بتیا که یه کاغذ شمالی کوریا کے پروپگینڈا هیں
ان میں لکھا هے که
جنوبی کوریا کو چھوڑ کر شمالی میں آ جاؤ
شمالی کوریا ميں ازادی اور مواقع هیں
اور وغیره وغیره
شمالی کوریا هی کی طرح
پاکستان بھی اپنی جغرافیائی پوزیش پر نازاں هے
ایٹمی طاقت بھی هے
اگر چه که پاکستان کی مساجد میں کچھ اس طرح کی دعائیں بھی مانگی جاتی هیں که
یاالله پاکستان کے ایٹم بم کی حفاظت فرما
پروپیگیڈا ہے که
اپنے میزائل بنائے جارهے هیں
ٹینک بنائے جارهے هیں
اور نیٹو کےکام میں روڑے اٹکانے کی کوششیں  هیں
اور حالت یه هے که
غیر ملکی امداد کے بغیر کجھ نهیں کرسکتے
اج جب که اگر کسی جرنیل کی بیوی کو پھجے کے پائے منگوانے هوں تو اسلام اباد سے
طیاره اڑتا هے اور لاهور سے پائۓ کا سالن لے کر اتا هے
یه سب عیاشیاں کسی کے دام درھم سے هیں ؟؟
عرش کےرب کو رب ماننے والے هم جیسوں کی بات دیگر
مگر
زمین کے خداؤں میں اس وقت سب سے بڑا خدا امریکه هے
اور پاکستان کے حکمران (اصلی والے ، سیاستدانوں کی بات نهیں کر رها)زمین کے چھوٹے خدا هیں
اپنی خدائی میں مگن یه جھوٹے خدا شمالی کوریا کی طرح مغالطے رکھتے هیں
مغالطے بیچتے هیں
مغالطے کھاتے هیں
لیکن جب زمین کے بڑے خدا نے
ان کے روز روز کے نخروں سے تنگ آ کر
که کبھی نیٹو کی سپلائی بند کرتے هیں
کبھی معافی کا مطالبه کرتے هیں
اگر ان کا بائیکاٹ کر دیا تو؟؟؟
تو کیا هو گا؟؟؟

----------------------------------------
اؤے!!!!ا
تم نے کیا سمجھ رکھا هے که همارا حال شمالی کوریا جیسا هو جائے گا؟؟
هیں؟؟؟
اوئے کمیارا تمہاری سوچ سے زیاده عقل مند هیں هملوگ
همارے پاس دوہری نیشنیلٹیاں هیں
همارے بچے امریکه میں هیں
همارے اکاؤنٹ امریکه میں هیں
جائیدادیں امریکه میں هیں
هم سب امریکه چلے جائیں کے
بائیکاٹ اور قرضے بھگتو گے تم لوگ
هاں تم چھوٹے لوگ
بلڈی سویلین!!ا

Popular Posts