اتوار، 6 مئی، 2012

بلاگ

یہاں جاپان میں سنہرا هفته یعنی گولڈن ویک چل رها هے
اور خاور کی طبیعت کا حال هے که
فلو کا هفته چل رها هے
ناک بند گلا خراب اور کسلمندی
که کوئی کام کرنے کو جی نهیں چاه رها
ایسو جین نامی دوا سے غرارے کرنے سے رات کو نیند تو آ جاتی هے لیکن
جسم هے که که کہنا هی نهیں مان رها
جی چاه رها تھا که سامون مچھلی کی اپنی جنم بھومی کے پانیوں کی واپسی پر لکھوں
یا که پاک فوج کے اج کل کو پروپیگینڈے پر که جی
عقل کل هے تو فوج
اور ملک کا حال هے که
رهے که ناں رهے
لیکن
پاک فوج کا بھی وهی حال هے که ابا جی والا
ساری زندگی کوئی غلطی نهیں کی
اور اور ناں هی کوئی کامیابی
لکھنے کے لیے کرب کی ضرورت هوتی هے
اور میری دعا که الله کرب سے بچائے
تو اس کا مطلب هوا که
خاور لکھنے سے گیا
نئں جی شائید خیالات کی ویرانی کے دن بھی هوتے هیں
موسموں کی طرح کھبی بہار که خزاں
گرما که سردی
یه سب ناں هو تو ایک هی طرح کے حالات کا تسلسل بھی بندے کو بنجر کردیتا هے

1 تبصرہ:

شازل کہا...

خاور جی آپ فلو میں بھی پاک فوج کو نہیں بھولے۔
اس تلخی کی وجہ مجھے نہیں معلوم۔
آپ کے لیے دعاکروں گا کہ اللہ آپ کو صحت عطافرمائے۔ آمین۔

Popular Posts