جمعرات، 19 اپریل، 2012

نام میں کیا رکھا ہے


بہت للکارے سنے ہوں گے اپ نے بھی
یا پڑہے ہوں گے
پاکستان قائیم رہنے کے لیے بنا ہے
پاکستان ہمیشہ قائیم رہے گا
پاکستان ختم ہونے کے لیے نہیں بنا ہے
کیا بات ہے ان سب لکھنے والوں کو کیا پاکستان کا ختم ہونا نظر آ رہا ہوتا ہے
یا کسی پینگ میں ایسا کہتے چلے جاتے ہیں؟؟
جب پاکستان بنا تھا تو
پڑوسی بدل گئے ، رشتے دار بدل گئے راستے اور قانون بدل گئے
اور مقدر بھی بدل گئے
کہ انصاف ہی اٹھ گیا
غریب کا تو جی ھال ہی برا ہے
اب جب کہ پاکستان کے زیادہ تر محب وطن لوگ دساور کی نیشنیلٹیاں لے چکے ہیں
تو کیا ہے اگر ملک کا نام بدل بھی جائے تو؟؟
پڑوسی وہی رہیں سارس پنڈ گاوں بھی وہی ہو رشتے دار بھی وہی ہوں
بس جی پاکستان کا نام ناں رہے اس کا نام رکھ لیں
۰۰۰۰۰۰
لیکن جاپان کی طرح کی تعلیم ہو
برطانیہ کی طرح کا عدالتی نظام ہو
امریکہ کی طرح کی جمہوریت
غریب کا تحفظ ہو
کاروبار چلتے ہوں ، سڑکیں مکمل ہوں بجلی کی ترسیل جاری رہے
تو کیا ہے کہ اس کا نام ملک کا ٹوٹنا رکھ لیں
اس نا م امریکہ کا قبضہ رکھ لیں
یا کچھ بھی نام رکھ لیں بس متذکرہ بالا چیزیں مل جائیں لوگوں کو
تو بھلے پاکستان ناں بھی رہے تو
سانوں کی !!!

7 تبصرے:

جعفر کہا...

آہو

عمران اقبال کہا...

کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔ اگر پاکستانی کہلائیں یا سندھی، بلوچی، پنجابی یا پٹھان۔۔۔ بات تو کسی نے ماننی نہیں۔۔۔

رضوان خان کہا...

خاور بھائی آپ اردو کے پرانے بلاگر ہیں لیکن آپ کا املا ہمیشہ غلط ہوتا ہے۔ کیا وجہ ہے کہ آپ کے بلاگ میں غلطیوں کی بھرمار ہوتی ہے ؟
مثال کے طور پر اس مراسلے میں نے گنتی کی تو دس غلطیاں نکلی۔
آپ کا بلاگ پڑھنے والوں کو شاید یہ کوفت اٹھانی نہ پڑے اگر آپ بلاگ شائع کرنے سے پہلے ایک مرتبہ اس کی پروف ریڈنگ کر لیا کریں۔

Naji کہا...

ہہم ۔۔۔خوب لکھا ہے پا جی ۔۔۔میں تو عرصہ دراز سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان اگر امریکہ کو نہیں دینا تو چائنہ کو ہی دے دو ۔۔۔فیر ویکھنا ترقیاں ۔۔۔پر ساڈی گل کوئی نہیں مانتا ۔۔۔چلو نہ مانے ،،،، سانوں کی ۔۔۔

باقی محترم رضوان خان صاحب۔۔
خاور جٹکا اور من موجی بندہ ہے ، اس کی اپنی اردو ہے جیسے جی چاہے لکھے۔۔ویسے آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ وکیپیڈیا پر تمام اردودانوں کی تصیح یہی خاور کرتا ہے

رضوان خان کہا...

بلاگستان کا خاموش قاری ہوں لیکن لگتا ہے کہ میں نے غلط دروازے پر دستک دی ہے شائد آپ کے ہاں تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرنے کا چلن نہیں ہے۔

جب تصحیح کو تصیح لکھا جائگا تو ظاہر ہے کہ وکی پیڈیا نے بھی چوں چوں کا مربہ ہی بننا ہے۔
ویسے یہ نام بدل بدل کر تبصرے کرنا تو بارہ سنگھے کی خاصیت ہے، خاور بھائی آپ نے کب سے یہ کام شروع کیا ہے ؟

باقی آپ کا اپنا بلاگ ہے آپ کی مرضی جیسا چاہے لکھیں۔ آپے ہی لکھو تے آپے ہی پڑھو،سانوں کی ۔ ۔ ۔
خوش رہو آباد رہو
والسلام
رضوان

خاور کھوکھر کہا...

رضوان صاحب اپ کو غلطی لگی ہے
میں نام بدل کر خود ستائشی کا قائل نهیں هوں
ناجی ساحب اپنے کرم فرما هیں
لاهور سے
اور پرانے زمانے مین بلاگ بھی لکھا کرتے تھے
املا کی غلطیوں کی نشاندهی
کرنے والے اپ بھی اور دوسرے دوست بھی
درست هیں
میں هی غلطی پر هوں جو
نظر ثانی نهیں کرتا ایک دفعه لکھ کر

رضوان خان کہا...

اوہ۔۔ معذرت چاہتا ہوں

Popular Posts