اتوار، 3 جولائی، 2011

ضرورت ہے

یهاں جاپان میں میں نے ایک اخبار شروع کی تھی کچھ سال پہلے
http://gmkhawar.net/
جس کو که مندرجه ذیل لنک پر بھی دیکھا جاسکتا هے
http://urdunetjapan.com/
اصل میں تو یه سائیٹ ، ایک طرح کے بیلٹن بورڈ کی طرح کی چیز بنانے کی کوشش تھی لیکن
پاکستان میں بیلٹن بورڈ کی افادیت تو کجا ، استعمال کا بھی کم هی لوگوں کو معلوم هے
اس لیے
اس سائیٹ کو اخبار نما بنا دیا گیا تھا
پچھلے کچھ ماه سے میں اس کو روزانه کی بنیاد پراپ ڈیٹ کرنے کی فرصت نهیں پا رها
اس لیے
میں چاهتا هوں که
انگریزی سے اردو میں ترجمعه اور ٹائپ کر سکنے والا کوئی ترجمان مل جائے
روزانه کوئی ایک هزار الفاظ کا ترجمعه کرنا هو گا اور ان کو اردو یونی کوڈ میں ٹائیپ کر کے مجھے میل کرنا هو گا
میں نے اپنے بجٹ میں اس کام کے لیے
دس هزار ین ماهانه رکھے هیں
جو که
دس هزار پاک روپیے بنتے هیں
دلچسپی رکھنے والے خواتین حضرات ای میل پر رابطه کریں
جس طرح پاک ملک کے اشتہاروں میں هوتا ہے که
رٹائیر فوجی کو ترجیع دی جائے گی
اسی
طرح
یهاں
اردو کے بلاگر یا فیس بکیوں کو ترجیع دی جائے گی
میں یه سائیٹ کسی منافع کے لیے نهیں چلا رها هوں
اور ناں هی میں اسے خدمت خلق کا الزام دے کر چندے کا خواهشمند هوں
اور ناں هی تعاون کے نام کر کس مخلص نیت بندے سے بیگار کروانا چاہتا هوں
میں یه سائیٹ
صرف اور صرف
اپنے شوق کے لیے چلا رها هوں
اس لیے میں جو افورڈ کر سکتا هوں اس کا لکھا ہے
بلاگر خواتین حضرات سے اپیل ہے که مشورھ دیتے رهیں
میرا پروگرام هے که اس سائیٹ پر هر روز ایک یا دو جاپان کی لوکل خبروں کا سمری نما ترجمعه هو
اور دو هی جاپان کی سیاست کی خبروں کا
اور
دو هی تکنیک کی خبروں کا
سائیٹ کا ٹمپلٹ بھی بدلنا ہے
میرے خیال میں جو ٹمپلٹ
talwandi.net
اس سائیٹ کا هے اس کو لگا دیا جائے

Popular Posts