منگل، 8 جون، 2010

کالم اور گالم

بات ٹھیک هی ہے که اگر کوئی کالم کے اسٹائل میں لکھتا ہے تو اس پر اعتراض کرنے کی کیا ضرورت هے ؟
میری کچھ پوسٹیں بھی تو گالم کے انداز میں هوتی هیں ناں ، گ پر زور ہے
بس ذرا جی چاھتا ہے که بلاگنگ میں کچھ انفرادیت هو ، که پیشه ور لوگوں سے مختلف هو
املا کی غلطیوں کے متعلق بات یه ہے که جلدی میں ٹائیپ کرتے هوئے کنجیوں کے دبانے اور ناں دبانے سے اور دب جانے سے فرق پڑتا ہے
ایک تو ے اور و کی غلطی هوتی هے کیونکه میرے کی بورڈ پر یو والی کنجی سے و اور ے لکھا جاتا ہے ے کو لکھنے کے لیے شفٹ کو دبا کر یو پر انگلی مارنی هوتی ہے لیکن جب شفٹ کم دبتی هے تو ے کی بجائے و هو جاتا ہے لکھا میرے هو تا ہے اور بن میرو جاتا هے
بندھ پوچھے که ایک دفعہ ٹائیپ کرکے اس پر نظر ثانی کیوں نهیں کرتے جی کنگ صاحب !!-
بس یہی نقص ہے جی املا کی غلیطیاں زیادھ هونے کا
اندر کے کنگ کو سمجھاتا هوں تو مصروفیت کا بہانہ بناتا ہے
اصل میں کام کتنے هی هوتے هیں جن میں سے وقت نکال کر ٹائیپ کرتا هوں اور اس دوران بھی " مگن " هو کر نهیں رها جاتا، خیالات اوارگی پر نکل جاتے هیں
باقی جن دوستوں نے اس بات کا ذکر کیا هے میں غلطی نهیں مانتا ان کو مغالطه لگ گیا هے
اوئے بھلیو لوگو میں تو بڑا چنگا بندھ هوں اتنا چنگا که لوگ فراڈ مار جاتےهیں

‎غم دنيا،غم عقبی'، غم دوراں، غم دوست

جس جگه ميں ہوں اگر فرشته ہو تو پاگل ہو جائے

10 تبصرے:

Jafar کہا...

ساری باتیں‌ چھوڑیں
یہ بتإیں کہ اتنا عمدہ شعر کس کا ہے
آپ نے تو میرا دن روشن کردیا، یہ شعر لکھ کے
اور گستاخی معاف
فراڈ اچھے آدمیوں‌کی بجائے، سیدھے سادے یعنی المعروف بے وقوفوں‌سے ہوتا ہے۔۔۔
:grin:

پھپھے کٹنی کہا...

فرشتے کے آپ والے مزے کہاں وہ تو خود آپ کو حسرت سے ديکھتا ہو گا
بی بی سی پر لکھ کر کاپی پيسٹ کيا کريں اب اگر ڈبے آئے ناں آپکی تحرير ميں - - -

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

چھوڑیں جی۔سولہ آنے کا فراڈ کیا ھو گیا۔
اتنا مشکل اور کثیف کا شعر لکھ دیا۔
یہ شعر صاحب تو میرے اوپر سے زنگ الودہ انجن والے ایف سولہ کی طرح گذر گیا۔

جاویداقبال کہا...

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بہت خوب خاوربھائی۔لگےرہیں


والسلام
جاویداقبال

DuFFeR - ڈفر کہا...

موضوع اور مضمون "میچ" نہیں کر رہے
"سیانے" کہتے ہیں کہ ایسی تحریرں میرے لیے دلچسپی کا باعث نہین ہوتیں
;)

Memon کہا...

عذر گناہ ، بدتر از گناہ

خاور صاحب ، یہ وقت کی مصروفیات کا مسئلہ ، یا پھر شفٹ دبا کر اور بغیر شفٹ کے مختلف حرف ٹائپ ہونے کا مسئلہ ہر ایک کے ساتھ ہیں ۔ اور مجھ سمیت ہر ایک سے غلطیاں بھی ہوتی ہیں ۔ لیکن آپ ک پوسٹوں میں غلطیاں اتنی زیادہ ہوتی ہیں کہ بعض اوقات پڑھ کر سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے ۔
باقی جہاں تک غلطی تسلیم کرنے کا معاملہ ہے ، تو یہ بھی آپ کی بڑائی ہے کہ آپ مان لیتے ہیں ۔ لیکن زبان سے مان کر بھی عمل نہ کرنا ایک طرح سے بے معنی ہے ۔ برا مت مانئے گا ، لیکن یہ میرا حقیقی تاثر ہے ۔
میں بھی مصروف ہوں اور چند منٹوں بعد میں نے کام پر جانا ہے ۔ لیکن مجھے امید ہے کہ اس پوسٹ میں بھی املا کی غلطی ایک آدھ ہی ہوگی ، کیونکہ میں ساتھ چیک کرتا رہتا ہوں ۔

پھپھے کٹنی کہا...

فحش والی پوسٹ نہيں آ رہی جلدی درست کريں بے چينی ہو رہی ہے مجھے فحش مواد سے بڑی دلچسپی ہوتی ہے

DuFFeR - ڈفر کہا...

؀پھپھے کٹنی: میرے سے بھی زیادہ؟
حیرت ہے

jafar کہا...

اس میں‌حیرت کی کیا بات ہے؟
کیا یہاں‌بھی صنفی امتیاز برتو گے
ظالم مردو۔۔۔

زیشان کہا...

سلام خاور صاحب
شاعری ماشاء اللہ بہت اچھی کرتے ہیں
میری دعا آپ کے ساتھ ہے
والسلام
خاکسار
ذیشان محمود

Popular Posts