جی ایچ کیو پرحمله
آگرآپ عوام کو پاکستان نامی گھر کے مالک مثال کرلیں تو جی اس گھر کی حفاظت پر رکھے تنخواھ دار فوجی اس کے چوکیدار هوں گے
اب جی چوکیدراوں نے کھر پر قبضه هی کرنا شروع کر دیا تو وھ اپنے مشرقی لڑکوں نے ان کو مارا اور گھر سے نکال دیا
اب جی شمالی علاقوں کے منڈے بھی ایسا هی کررهے هیں اور چےکیداروں وهی راگ ہے
چند شر پسند عناصر
مٹھی بھر دہشت گرد
آہنی ھاتھ
اجازت نهیں دیں گے
لو جی خود کو گھر کے مالک لوگ سمجھنے والے لوگ یعنی عوام , بزبان پاک فوج شر پسند طالبان نے چوکیدراوں کے ہیڈ کواٹر پر حملہ کرکے آپنے چوکیدار لوگوں کو زخمی شخمی کردیا ہے
لو جی ان دونوں میں سے کوئی ایک برا ضرور هے
چاہے پاک فوج چاہے طالبان ( یا جو بھی یه هیں ) اب اس بات کا فیصله تو وھ بندھ ہی کرسکتا ہے جو ياتو اندر کی باتیں جانتا هو
لیکن جی خاور کو نظرآ رها ہے که وھ دن دور نهیں هے جب لوگ مارگله کی پہاڑیوں پر چڑھے جی ایچ کیو اور دوسری استعمار علامت عمارتوں پر دھنا دھن گولے برسا رهے هوں گے
اور ایلٹ لوگ ایسے بھاگیں گے که جیسے ..…………
اور خبروں میں آرها ہے که صرف پانچ لوگ هیں جنہوں نے جی ایچ کیو کو یرغمال بنایا هوا هے
یه حساس ادارے عرف پاک فوج کی عادت ہے که مخالف لوگوں١ کی تعداد کم کرکے بتاتی هے ، لیکن اس سے سوال یه پیدا هوتا ہے که تسیں پنچ بندیاں جوگے وی نئیں اے؟؟
مکتی باھنی والے بھی چند شر پسند تھے
اور طالبان بھی چند شر پسند هیں اور
بلوچ بھی چند شرپسند هیں
صرف ایک آپ هی تو پاک صاف هیں باقی تو سارے ناپاک هیں ناں جی
حساس ادراے کی اصطلاح بھی خوب گھڑی هے کسی نے
ایک بڑی حساس برادری هوا کرتی تھی پنجاب میں جس کی نسل هی ختم هوا جاتی هے
میں تو جی اس برادری کی حمایت میں مہم چلانا چاھتا هوں جیسے که لوگ ختم ہوتے پرندوں کی نسل اور ختم هوتے پودوں کی حفاظت کے لیے چلاتے هیں لیکن جی میں اپنی غریبی سے مجبور هوں
یه برادی تھی مراثی
بڑي حساس هوا کرتی تھی جی ان کو سردی بھی زیادھ لگتی تھی اور گرمی بھی . کھانےکے ذائقے میں بھی بڑی حساس هوا کرتی تھی که نودولتے ان سے کھانے کی " جاچ" سیکھا کرتے تھے
اب سنا ہے که پاکستان میں اس برادری کے لوگ ڈھونڈنے سے بھی نهیں ملتے هیں
اس برادری کی نسل ختم هونے کو کچھ شر پسند لوگ (یاد رهے میں نهیں شر پسند لوگ) سید لوگوں کی افزائیش هونا کہتے هیں
یه حساس ادارھ بھی کچھ اسی طرح کا حساس ہے غالباً ؟ اور جب اس کی نسل نامواقف حالات میں خطرے کا شکار هو گی تو بھی جی بڑی مقدس چیزیں پیدا هو ں گی
جو لوگوں کو بتایا کریں گی که جی
حساس ادارھ اندر سے کیا تھا جس میں صرف میں هی ایک پاک تھا باقی سب ناپاک تھے
5 تبصرے:
سر جی یہ آپ اپنا "میدان" چھوڑ کر کدھر ایسے معاملات میں پڑ گئے ہیں؟ وہ جی جس گھر میں ہر کوئی "دل پشوری" کے لئے آتا جاتا ہونا جی وہاں "چوکیداروں" کی ہی چلا کرتی ہے۔ اگر چوکیداروں کے نخرے نہیں سہنے تو پہلے گھر والوں کا چال چلن ٹھیک کیجئے۔ وگرنہ "روڑی نوں اگ لگی کُتا کندھ تے" والی مثال تو سُنی ہی ہوگی آپ نے۔
اور اگر جھگڑا ہی دو چوکیداروں کے بیچ میں ہو کہ جی میں اچھا چوکیدار ہوں اور تو برا پھر گھر والے تو ایویں دونوں کے بیچ اٹک گئے نا جی۔ نا معلوم ایسے بازار میں استعمار کی کون سی علامت ہے جہاں دکاندار عوام، خریدارپھر بھی سپوت مشرق جا پھٹتے ہیں انہیں بازاروں میں۔ پتا نہیں ان خستہ حال اسکولوں میں کتنے جرنیلوں کے بچے زیر تعلیم رہے ہیں جو استعمار کو دھمکانے کے لیے تباہ کیے جاتے ہیں۔
اس موضوع پر میرے دو پوسٹ شاید متعلق ہوں اور اس میں ساتھیوں کے کچھ سوالات کے جواب بھی ہوں۔ وزٹ کیجیے
http://talkhaaba.wordpress.com/2009/10/12/hgq-attack-who-is-behind-and-what-should-be-done/
http://talkhaaba.wordpress.com/2009/10/12/ghq-attack%e2%80%99s-aftermath/
یہ حملہ جی ایچ کیو کی بجائے جی ایچ کیو کی سیکورٹی چیک پوسٹ پر ہوا ۔
چوکیدار اگر مالک بن جے تو کون روک سکتا ھے ، بلکہ بات اور اگے تک چلے گائ ھے یہ اب مقدس گاے بن گائ ھے ، اور مقدس گاے پر حملہ حیرت کی بات ،،
اور اس مقدس گاے سے سب ڈرتے ھے
ایک تبصرہ شائع کریں