سیاسی پارٹیاں مزار
اولمپک کے مقابلوں میں وھ آزاد امیدوار کے طور پر شامل هو ا کیونکه پاکستان میں غریب گھر کا تھا صلاحیتیں کتنی بھی هوں اگربندھ کسی نسلی خاندان سے تعلق نهیں رکھتا تو پاکستان میں اس کو کون پوچھتا هے ـبس قسمت چنگی تھی که باھر نکل گیا ـ
سپورٹس کا کا شوق تو تھا هی گلی ڈنڈا باندر کلا ، کھدو ٹلا ، کھت پان ، جتارا ، مارن مران ، بانٹے گولی پلا ، کون سا کھیل جو اس نے نهیں کھیلا تھا ـ
بس چانک هی هو گیا که اس کو اولمپک میں آزاد امیدوار شامل کر لیا گيا ـ
اور اس نے اکٹھے هی تین چار گولڈ میڈل بھی حاصل کر لیے ـ
وکٹری سٹینڈ پر آپ کے خیالات میں اس کے منه سے نکل گیا که جی بس دعا کریں که میرا ملک بھی آزاد ملک هو که جس میں جمہور کی حکومت هو ـ
بس جی معجزھ سا هی هو گیا که سارے هی بڑے اور نسل سیاستدانوں کی ایک میٹنگ میں اس کو شامل کرکے اپنے زردار صاحب نے پوچھا که آپ نے همارے ملک کا نام روشن کردیا هے ، مانگیں کیا مانگتے هیں ـ
سب نےاس کی ھاں میں ھاں ملائی ، شریفین بھی تھے اور مخدومین بھی بس جی سارے هی تھے
اور اُس کی
چھوٹی سوچ ( نسلی لوگوں کی نظر میں ) اس نے کها که جی اگر اپ مجھے کچھ دینا هی چاھتے هیں تو جی اپ سب لوگ اس طرح کریں کی اپنی اپنی پارٹیوں میں اندرونی الیکشن کروا کر جو حقدار ہے اس کو چئیرمیں بنا دیں جیسے که باھر کے ممالک میں هوتا ہے ـ
اور پارٹیوں کا دستور بنا کر دیں که قیادت لوگوں میں منتقل هو کر قیادت کے حقداروں تک پہنچتی رهے ـ
اس کی نظر جو زردار کے منه پر بڑی تو جی همیشه دانت نکالتے صاحب کی انکھوں سے چنگاریاں نکل رهی تھیں ، شریفین کے سروں کے نقلی بال بھی کھڑے هو چکے تھے ـ سارا مجمع عجیب عجیب جانوروں کی شکلیں اختیار کر گیا تھا ـ
ڈر سے اس کی انکھ گھل گئی اور وھ پسینے سے شرابور تھا ـ
اس نے شکر کیا که وھ پاکستان میں نهیں هے ـ
اور یه ایک خواب تھا ـ
سوچنے لگا که کیا جھلا هو گیا هوں که مزاروں کے مجاروں کو اپنے اپنے سجادے (چئیر) کی نشینی چھوڑ نے کا کہـ بیٹھا ـ باھر رھ کر دماغ ہل جاتا ہے ناں بندے کو اصل والی جمہوریت اپنے ملک کے لے بھی خواهش هو جاتی هے ـ
پاگل کہیں کا ـ
4 تبصرے:
خاورآپ کی اس پوسٹ پر تو آپ کے وہ مریدین جو جناب کی ہر ہر پوسٹ پر داد وتحسین کے ڈونگرے برساتے نہیں تھکتے تھے وہ بھی سناٹے میں ہیں :)
خاور بھائی آپ نے اصلی جمہوریت کی بات کردی۔۔ آپ نے سنا نہیں جو پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہیں وہ تو ویسے ہی گمراہ ہیں اس پر اصلی تے سچی جمہوریت کی بات؟
اگر کسی پاکستانی جماعت میں جمہوریت ہے تو
وہ جماعت اسلامی ہے
لیکن وہ کم ازکم اگلے سو سال میں تو الیکشن جیت نہیں سکتی
اس لئے ٹھنڈ پروگرام چلتا رہے گا
اگلی دو تین نسلیں تو بادشاہی جمہوریت کے تحت ہی گزریں گی۔۔۔
جماعت اسلامی میں اس لیئے جمہوریت ہے کہ وہ ایجینسیوں کے پے رول پراور نون لیگ کی بغل بچہ ہے،
جماعت حکومت میں آنے کی سیاست کرتی بھی نہیں وہ صرف اوپر والوں کے اشارے پر عوام کو اسلام کی گھٹی پلاتی رہتی ہے تاکہ ان کے پیٹ میں زیادہ مروڑ نہ اٹھیں،اور اوپر والے ملائی کھا کر نیچے کا چھاچھ نما پانی عوام کو پلاتے رہیں
ایک تبصرہ شائع کریں