منگل، 26 مئی، 2009

هوم سویٹ هوم

ایک سال هو گیا ہے جی اس گھر میں آئے هوئے ـ
جاپان كی سنتالیس کین میں سے ایک سائیتاما کین جس کی جنوبی سائیڈ ٹوکیو سے ملتی هے
اس کے ایک شهر کازو میں ہے جی یه مکان ـ
جاپان میں زمین کو کچھ اقسام میں بانٹ دیا جاتا هے
مثلاً زرعی زمین اور غیر زرعی زمین
غیر زرعی زمیں کو پھر بانٹ دیا جاتا هے
صعنتی علاقه ، وھ جگه جہان عمارت بنائی جاسکتی ہے اور جہان عمارت نهیں بنائی جاسکتی ـ
یه تقسیم هر شہر قصبه یا گاؤں خودکرتا ہے
اور کچھ گاؤں ایسے بھی هوتے هیں جہاں یه تقسیم نهیں هوتی ہے
لیکن زرعی زمین پر عمارت بنانے کو اسانیان نهیں هیں
زرعی زمیں هر کوئی نهیں خرید سکتا
صرف اس علاقے کے زمین دار هی خرید سکتے هیں
یا پھر اجازت نامه لے کر کوئی بھی خرید سکتا ہے
اور یه اجازت نامه کوئی اسان نهیں هے
همارے یہاں پاکستان میں بھی زرعی زمینوں کی حفاظت کے لیے ایک حق شفعه کا قانون هوا کرتا تھا جس کو مذاق بنا کر رکھ دیا گيا ہے
یہان کازو میں یه قانون هے که ٩٠ سبو کی زمین جو که تقریباً دس مرلے بنتی هے پر مکان بناے کا اجازت نامه مل جاتا ہے
اس سے کم پر نهیں
اس بات میں رمز یه ہے که شهر میں کھلے کھلے اور خوبصورت مکان زیادھ هو ں تاکه همارا شهر خوبصورت نظر آئے
الزلں والے اس ملک جاپان مين مکانوں اور عمـارتوں کا معیار یه هے که آٹھ رچرسکیل کے زلزلے مین بھی ڈانس کرتی رهتی هیں گرتی نهیں هیں
یاد رهے که چھ درجے کا زلزله آبادیاں تباھ کردیا کرتا ہے
همارے مکان کے نیچے بنیادوں میں کنکریٹ کے کھنبے کیل کی طرح زمین میں ٹھونگ دیے گئے هیں
اور ان پر عمارت کھڑی کی گئی ہے یعنی که مکان کی جڑیں زمیں میں چھ میٹر گہری هیں ـ
اس کے بعد لکڑی کے مکان میں وه تکنیک استعما کی جاتی هے جو همارے یهاں پرانوں سے چارپائی میں استعماکی جاتی ہے
چول والی
لچک مضبوطی کا باعث هوتی هے
صرف چیزوں میں هی نهیں بندوں کے رویے میں بھی
یاد رهے که گھر میرا نهیں هے
میری بیوی کا هے
میں ابھی غریب هوں
یه کسر نفسی نهیں هے
جب میں امیر هو جایا کرتا هوں تو سب کو نظر آجاتا ہے کیونکه میں بڑا یار باش بندھ هوں

سامنے کی طرف سے مکان کی جنوبی طرف سے ایک تصویر
مکان کے جنوب اور مشرق کی طرف سرکاری سڑک کے جنوبی طرف والی سڑگ پر پارکینگ بنائی ہے اور مشرقی سڑک پر مکان کا دروازھ ہے


گھر کا دروازھ ساتھ میں یه درخت ابھی پچھلے هفتے هی لگایا ہے
بہار میں اس پر لال جامنی پھول کھلتے هیں ـ
یه ایک مہربان کا تحفه هے ، ایک بزرک جاپانی جس کے ساتھ میں درخت خریدنے گيا تھا
اس نے یه ایک پودا مجھے تحفه دیا تھا

مشرقی سڑک کی طرف لان میں یه بوٹے لگائے هیں جو که دیوار کی طرح بن جائیں گے
اس پودے کے پتے هر موسم میں سرخی مائیل رہتے هیں
شرمیلی دوشیزھ کی طرح ـ

یه پودے گھر کی جنوبی طرف اور پارکینگ کے پیچھے لگائے هیں
مجھے یه پودا پسند ہے اس بر فروری میں گھنگرو کی شکل کے چھوٹے چھوٹے موتیے کے سائیز کے سفید پھول کھلتے هیں
اتنے زیادھ که اس پورے کا رنگ هی سفید هو جاتا ہے
گرمیوں میں اس کا رنگ سبز هوتا هے اور خزاں میں لال سرخ که آگ لگی هوئی لگتی ہے


گھر کے جنوبی طرف سے ایک تصویر اس میں میرا ٹرک بھی نظر آرها هے جس پر میں سکریپ وغیرھ لاد کر لاتا هوں
اس کا نام رکھا ہے میں نے نیلا!ـ
اس کے ایک طرف ٹیوٹا سپرنٹر اور دوسری طرف مارک ٹو هے اس ساتھ کھڑی هیں موٹر سائکلیں
پچاس سی سی کی اس کا نام رکھا وکٹوریه
اور کپڑے میں لپٹا هوا هے یاما ھا ڈرگ سٹار اس کا نام ہے بگھا
کیونکه اس کا رنگ سفید هے ـ وه همارے بزرک گھر میں رکھے هر جانور کا ایک نام رکھ دیا کرتـے تھے
اس لیے میں اپنی مشینوں کا نام رکھ دیا کرتا هوں
سب کا تو نهیں لیکن زیادھ تر کا
لوگ بھالے مداق بھی کرتے هیں لیکن میں برا محسوس نهیں کرتا

جاپان جہان جدید اور قدیم ساتھ ساتھ چلتے هیں ـ
جاپان میں پرانے زمانے میں لوگ سرکنڈ کی ایک قسم سے بنے هوئے چٹائی نما گدے پر سویا کرتے تھے
جس کو تھا تھا می کهتے هیں
تھاتھامی کے فرش والا یه کمرھ همارا بیڈ روم هے جہان هم فرش پر بستر لگا کرسوتے هیں

یه غسل خانه ہے جس میں ٹی وی بھی لگا هوا هے
غسل خانے میں ٹٍ وی دیکھنے کا وقت کہاں ؟
لیکن تکنیک کی جدت که سپیکر جس کے بھیگ جانے پر خراب هوجانے کا هی جانتے تھے
اب غسل خانوں مین بھی لگا هے جہان پانی هی پانی هوتا ہے لیکن سپیکر پر کوئی زد نهیں پڑتی هے



یه الماری کے اوپر آپ اوپر نیچے رکھے دو کمپیوٹر دیکھ سکتے هیں یه دونوں هی میک کے پاور بک هیں
ایک میں دس اعشاریه تین کا اپریٹنگ سسٹم ہو اور دوسرے میں
دس اعشاریه چار کا
اور دوسری منزل والے آئی میں میں دس اعشاریه پانچ کا سسٹم ہے
ایک ونڈوز والا کمپیوٹر بھی اپ درمیان والے خانے میں ٹشو کے ڈبوں کے نیچے رکھادیکھ سکتے هیں ہے لیکن
یه بےچارھ بس پڑا هی رهتا ہے
کام کاج کچھ نهیں کرتا ـ

دوسری منزل پر یه رکھا ہے جی آئی میک ـ
جی ایم خاور ڈاٹ نیٹ والی اخبار کا بندوبست سجھ لیں جی
یه فیکسیں بھی وصول کرتا ہے
اور دوسرے کام بھی ، جیسے که لکھنا پڑھنا فائیلیں اپ لوڈ کرنا وغیرھ وغیرھ

دوسری منزل سےبرامدو سے لی گئی ایک تصویر جس میں پارکینگ نظر ارهی هے بائیں ھاتھ پر جو ڈبه پڑا ہے یه دو ٹن کے ٹرک سو اتاری هوئی بادی ہے اس میں
لان میں کامکرنو والے اوزار اور دوسری چیزیں جو که گھر کے اندر نہیں رکھی جاسکتی رکھی هیں
ایسی باڈیاں گرمیوں ميں اندر سے گرم هو جاتی هیں جس سے ان میں سبزیاں یا اناج وغیرھ نهیں رکھا جاسکتا لیکن اگر
فریزر والی باڈی هو تو اس کے اندر کا ماحول ٹھیک هی رھتا ہے









اللّه ھنڈانا نصیب کرے تے برکتاں والا کرے جی میرے لیی اس گھر نوں
آمین !ـ

اتوار، 17 مئی، 2009

جدید غلامی

انسان بھی عجیب جانور ہے که اپنے جیسے دوسروں کو غلام بنا کر تسکین حاصل کرتا هے
میں نے اپنی دیسی لوگوں کو دیکھا هے که دوسرے دیسیوں کو غلام بنا کر رکھ دیتے هیں
بس ذرا غلامی کی یه قسم کچھ اپنی هی طرز کی هے
غالباً ٩٦ کی بات ہے که ایک دن میں یہاں جاپان آیا تھا که دن کے دو بجے گھ پہنچ گیا
بھائی ننھا اور دوسرے لوگ کام پر تھے
میں نے ٹیلی فون کی انسرنگ مشین میں ریکارڈ صوتی پیغامات سننے شروع کردیے
که دوستوں ، تعلق والوں کے بعد ایک اجنبی آواز میں پیغامات کا سلسله تھا که هر پانچ منٹ کے بعد کی کال اور کسی کے جواب ناں دینے پر مشین ميں میں آواز ریکارڈ کروا کر پیغامات تھے که بندھ کوگا اسٹیشن پر پہنچ کر فون کررها تھا که اور التجا کررها تھا که که مجھ اسٹشن پر لینے آئیں یا جواب دیں
میرے پاس تو اب ناں تو واپسی کے پیسے هیں اور ناں هی پلٹنے کی جگہ
رات کو جب ننھا جی اوپس ائے ت میں نے ان سے پوچھا که یه کیا قصه هے جی ؟
که ایک بندے کو اسٹیشن پر بلا کر اس کو جواب نهیں دے رهے یا اس کو لینے نهیں جارهے\
تو ننھا جی نے بتایا که
اس دن میں ایسے ساکی والی مسجد میں چلا گیا تھا جہان سے واپسی رات کو دیر سے هوئی تھی اور اس دوران یه صاحب جن کا نام بعد میں رانا صاحب رکھ دیا تھا کوگا اسٹیشن پر پہنچ گئے تھے
اور ان کی کہانی هے که
یه صاحب ریسٹورینٹ کے ویزے پر جاپان ائے هیں بلکه منگوائے گئے هیں
اور منگوانے والا ہے جی ان کا کزن
اس کزن نے رانا صاحب کو پانچ هزار پاک روپے کی تنخواھ پر منگوایا ہے
جو که پاکستان میں رانا صاحب کے گھر والوں کو ادا کی جائے گی
اور جاپان میں ان کو کچھ جیب خرچ کا وعدھ تھا جو کبھی کبھی هی وفا هوتا تھا اور چند سو ین تک هی ملتے تھے
اور ریسٹورینٹ کا کام آپ کو معلوم هی هو گا که کافی سے زیادھ لمبا هوتا هے
ان دنوپ جاپان میں پاکستانیوں کی اوسط کمائی تھی جی دو ھزار ڈالر امریکی
جن کے بنتے تھے پاک روپے چالیس سے پچاس ھزار
اور رانا صاحب کو اس ملک میں کام کرنے کی تنخواھ تھی جی پانچ ھزار
اور رانا صاحب کے کزن کا کام تھا که ان کو کسی سے ملنے بھی ناں دیا جائے که کہیں کوئی ان کا دماغ هی ناں خراب کردے
ایک دن ٹوکیو والی مسجد میں ان رانا صاحب نے اپنے کزن کی نظر بچا کر ننھا جی کو کھڑا کر لیا که جی میں کتنے هی جمعوں سے دکھ رها هوں که اپ هی هیں جو میرے کزن کو نهیں جانتے هیں
مجھے اپ کی مدد کی ضرورت ہے
مجھے غلام بنا کر رکھا گیا هے مجھے فرار میں مدد دیں
ننھا جی نے اس کو فون کارڈ دیا که تم فون پر تفصیل سے بتانا
اور دو هزار ین دیا كه ٹکٹ لے كر همارے پاس آ جانا
اس آدمی نے کسی ناں کسی طرح فون پر ننھا جی سے رابطه کیا اور ایک دن فرار هو کر کوگا سٹیشن پہنچ گیا
جس کی میں نے ریکارڈنگ سنی تھی
ننھا جی نے ان کو کہا که آپ اس طرح کریں که اج سے نام چینج کر لیں اور هر کسی کو بتائیں که آپ هیں رانا صاحب
اس طرح آپ کا کزن کٹخی بھی آپ تک نهیں پہنچ سکے گا که وھ اپ کے نام سے یا گوت سے کسی کو پوچھ سکتا ہے
اور اپ اپنی گوت هی بدل لیں
بعد میں میں نے اس طرح کے واقعات یورپ اور خاص طور پر برطانیه میں بہت دیکھے هیں
اور پھر فرانس میں بھی که
اپنے پاک لوگ دوسرے پاک لوگوں کو جن کے پاس ویزھ نهیں هوتا ہے ان کو کام پر تو رکھ لیتے هیں لیکن پھر ان کے ساتھ جو سلوک هوتا ہے الله کی پناھ
اور اگر ان سے پوچھیں تو ان کا موقف کچھ اس طرح کا هوتا هے که جیسے یه لوگ هی رازق هیں
ورنه ان غیر قانونی لوگوں کا تو کوئی والی وارث هی نہیں هوتا ہے
جاپان جہاں که غیر قانونی لوگوں کو بھی جاپانی لوگ کام پر رکھ لیتے هیں
اور تنخواھ کے متعلق جاپانی لوگوں کا فلسفه اپنے دیسی فلسفے سے مختلف ہے
اور وه ہے جو جتنا کام کرو گا اس کو اتنے پیسے ملیں گے
هم بھی پہلے پهل یه سمجھتے تھے که جاپانی لوگوں کی تنخواهیں هم سے بهتر هوتی هیں لیکن بعد میں پته چلا که هم سے جونئیر لوگوں کی تنخواھ هم سے کم هوتی تھی
اس لیےپاک لوگوں کو جاپان میں دیسیوں کو غلام بنانے کے لیے ایک هی طریقه هوتا ہے که اپنی کمپنی کے نام پر اس کو ویزھ دلوا کر ایک پاٹنر کے طور پر یا پھر ھنر مند کے طور پر جاپان ميں منگوا لیتے هیں
اور ان کو جاپان میں منگوانے سے پہلے ان سے پاک رقم میں تخواھ طے کر لیتے هیں
هیں ناں جی پاک لوگوں کے پاک کام که پاک رقم میں هی کاروبار کرتے هیں
اور اپنی جاپانی ین کی کمائی میں کو اگر آپ منافقت کهیں گے تو جی یه پاک لوگ هں
آپ کو معاشرے میں بیوقوف مشہور کردیں گے
جاپان میں ان دنوں ایک مزدور پاکستانی رقم ميں ڈھائی لاکھ گے برابر کما هی لیتا ہے
اور ویزھ لے کر آیا هوا ایک تعلیم یافته ھنر مند چالیس ھزار پاکستان میں پاتا ہے
اور جاپان ميں اپنے سیٹھ صاحب کو جو که عموماً کزن هوتے هیں
کی خدمت کرتا هے که ایک سگھڑ بیوی کی طرح گھر کے سارے کاموں کے علاوھ
مسجد میں سیٹھ صاحب کی باتوں میں ھاں میں ھاں بھی ملاتا ہے
سیاست اور مجسد میں سیٹھ صاب کی منافقت کو اگر خاور جیسا بندھ اجاگر کر دے تو
تو خاور کے ساتھ شائستگی سے بحث بھی کرتا ہے که جی
یه منافقت نهیں هے جی موقع کی نزاکت ہے
اور بعد میں کهتا ہے جی یه خاور تو هے هی پاگل
اگر اس میں عقل هوتی تو امیر ناں هو جاتا
اپنی تو کوشش ہے که جیسے هم پہلے جاپان میں کسی مجبور کی مدد کرسکنے کی پوزیشن میں تھے
اسی طرح اب بھی کچھ ایسا سیٹ اپ تیار هو جائے که کسی مجبور کی مدد کر سکیں
تو پھر جیسا که میں نے پہلے دور میں پیسے لے کر کام پر لگوانے والوے ایجنٹوں
، بغیر ویزے کے لوگےں سے تنخواهیں چھین لینے والے گروھ کو ختم کیا تھا اسی طرح سے ان پاک لوگوں کو جو که اپنے هی جیسے لوگوں کو غلام بنا کر رکھ دیتے هیں ان کا کچھ سد باب کر سکوں

ہفتہ، 9 مئی، 2009

امیر لوگ

پنجابی کا محاورھ یا طنز کہـ لیں
اج رجی تے میری جد رجی
معنی هیں که میں جو امیر هوں تو هم خاندانی امیر هوا کرتے هیں
وهاں فرانس میں وه سب لوگ جن کے پاس فرانس میں قیام کا اجازت نامه تھا وه سب لوگ خاندانی امیر تھے
میرے پاس بھی قیام کا اجازت نامه تو تھا مگر میں خاندانی امیر نهیں تھا
اس لیے جب بھی لوگ اپنی خاندانی امارت کے پر رعب قصے سنایا کرتے تھے تو مجھے اپنی غریبی کا بڑا احساس هوا کرتا تھا
سب ااپنی اپنی سنا چکتے تھے تو میرا منه دیکھتے تھے که
اب کچھ تم بھی چھوڑو ؟
تو میں اپنی غریبی کے رونے رونے لگتا تھا
کیونکه فرانس میں صرف میں اکیلا هی تو تھا جو خاندانی امیر نہیں تھا
وھاں گجرات کے ایک بٹ صاحب هوا کرتے تھے جن کا ایک چھوٹا بھائی بھی یہیں تھا اور اس کے پاس ویزھ نهیں تھا
ایک دن یه چھوٹا بھائی اپنی غریبی کی باتیں بتانے لگا که کیسے ان کے اباجی کماکر لاتے تھے تو چولھا جلتا تھابڑی تفصیل سے اس نے بات کی که اپنی حالت پر خوشی هوئی که هماری حالت اتنی بری نهیں تھی
نچلے متوسط طبقے کی حالت سے بھی بری حالت کا بتایا جی اپنے چھوٹے بٹ صاحب نے ـ
کچھ دن هی کے بعد کی بات ہے که وھان ان چھوٹے بٹ صاحب کا بڑا بھائی بیٹھا تھا جس کے پاس ویزھ بھی تھا اور اپنا کاروبار بھی کرتا تھا
ان صاحب نے اپنی خاندانی امارت کی باتیں شروع کردی اور ایسے منطقی دلائیل دئے که جی دل گارڈن گارڈن هو گیا
آپنے دادا جی کے کاروبار اور ان کی بازار میں دوکانیں اور پھر فیکٹروں کی تعداد اور مقامات
ان میں کام کرنے والے ملازمین اور ان کے نام اور عادات کو بڑی هی تفصیل سے بتایا
اس کے بعد اباجی کی سیکسس بھری لائف کو اتنی تفصیل سے بتایا که جی
مجھے اپنا اب تک کا سارا علم کافور هوتا نظر آیا
که ٥٨ کے سال سے پہلے کشمیریوں کو گھر بنانے کی بھی اجازت نهیں هواکرتی تھی
ان کو پہاڑیے اور ھاتو کہا کرتے تھے
وه سعادت حسن منٹو نے ایک افسانے ميں جو لوٹ مار کے دوران ایک کشمیری ھاتو کا لکھا ہے که آٹے کی بوری چوری کرتے ٹانگ پر پولیس کی گولی سے جب گر کر گرفتار هو جاتا ہے تو
اپنے مزدور هونے کا رونا رو کر اٹے کی بوری اٹھانے کی مزدوری کا هی تقاضا نما درخواست ڈال دیتا ہے
بس جی خاندانی امیر لوگ تو امیر هی هوا کرتے هیں ناں جی
همارا کتابی علم یا مشاھدھ کیا اور هم کیا؟
یہان جاپان ميں حالانکه پاک لوگ فرانس والوں کی نسبت امیر هیں که ملک هی بہت اچھا ہے
لیکن خاندانی امیر لوگ کم هی هیں کیونکه یهاں اڑوس پڑوس کا کوئی یاد کروا دیتا ہے
یہان ایک شاھ جی هیں که ایک دن بڑا اداس تھے اور اپنے گھر والوں کے گلے شروع هو گئے
کہنے لگے که میں نے اپنے گھر کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا
یه لوگ بھول گئے هیں
میں نے شاھ جی کی هاں میں ھاں ملائی که جی واقعی جی هم سب غریب لوگ تھے جاپان کی مہربانی سے کروڑوں پتی هو گئے هیں
اتنا سننا تھا که جی شاھ صاحب کو فوراً کچھ یاد آگیا ور کہنے لکے که ناں ناں ناں جی هم بڑے امیر هوا کرتے تھے
اسی کی دھائی میں همارا کروڑوں کا کاروبار تھا
وغیرھ وغیرھ بس جی میں نے کھسک جانے میں غنیمت جانی
شاھ جی اور خاندانی امارت کے دعوے دار
اب اگر ان کی کسی بات پر تنقید کی تو ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
بس جی دعا کریں که میں بھی امیر هو جاؤں کم از کم میرے بچے تو خاندانی امیر کہلواسکیں ناں جی
هم تو ٹھرے سیلف میڈ
اور میرے خیال میں خاندانی امیر هونے سے سلف میڈ هونا زیادھ فخر کا باعث ہے
آپ کا کیا خیال ہے جی بیچ اس بات گے ؟؟؟

پیر، 4 مئی، 2009

یه جاپان ہے ، اھل علم کی زمین

پنجابی کےشاعر جناب میان محمد بخش نے کہا تھا
خاصاں دی گل عاماں اگے ، تے نہیں مناسب کرنی
دودھ دی کھیر پکا محمد ، تے کتیاں اگے رکھنی
معنی
که اھل علم کی علم بھی باتیں بے علموں کو بتانا ایسا هی ہے جیسا که دودھ کی کھیر بنا کر کتے کے آگے رکھ دینا
جو که کچھ روکھی سوکھی کھا کر بھی مطعمن هے
اور هندی کا ایک شعر کے
سیکھ تاء کو دیجیے
جاء کو سیکھ سبھائے
سیکھ ناں دیجیو بندارں
جو بیجڑے کا گھر دھائے

هنر اس کو سکھاؤ جو ھنر کو سنبھالنے کا ظرف رکھتا هوں
ناں که بندر کو سکھا دو که بیجڑے (ایک پیلی چڑیا جو که سرکنڈ کے لٹکتے هوئے گھونسلے بناتی هے) کا گھر توڑنے لگے
لیکن وھ هوتا ہے ناں جی که
که اھل علم کو بھی علم کی بات بتانے کا بڑا شوق هوتا ہے
اس کو اھل نظر کہتے هیں که
اھل ثروت بخل پر مائل هوتے هیں
اور اھل علم
سخاوت پر
دولت والوں کا تو کوئی رشته دار بھی ملنے آجائے تو سمجھتے هیں که پیسے لینے آگیا ہے
اور اھل علم هیں که لیباٹریوں میں تحقیق کررهے هیں
اور اس محنت کا حاصل کتابیں لکھ کر لوگوں کو بانٹ رهے هیں
لے لو جی لے لو یه انمول خزانے که مالک خود بانٹ رهے هیں
آپ نے وکی پیڈیا پر لکھنے والے دیکھے هیں
ان کے خلوص نیت پر رشک آتا ہے
که بنا کسی لایچ کے کام کیے جارہے هیں
لیکن یارو
اگر علم بندروں کے ھاتھ لگ جائے تو پھر نقصان کا بھی احتمال هوتا ہے
مجھے یه بات اس لیے یاد آئی که
جاپان کی ایک مقبول اخبار یومی اوری شنبن کے تجزیے کے مطابق شمالی کوریا کے میزائیل پروگرام میں جاپانی ٹیکنالوجی اور جاپان سے اسمگل کیے کئے پرزھ جات استعمال کیے جانے کا شبه ہے
شمالی کوریا وھ ملک ہے جو که جاپان کے امن کے لے خطرھ ہے
ایسے ملک کے تکنیک حاصل کرنے پر دکھ هوا ہے
میں نے اس کالم کا ایک سمری ترجمعه کیا هے
اخبار لکھتا ہے
جاپان کی ایک مقبول اخبار یومی اوری شنبن کے تجزیے کے مطابق شمالی کوریا کے میزائیل پروگرام میں جاپانی ٹیکنالوجی اور جاپان سے اسمگل کیے کئے پرزھ جات استعمال کیے جانے کا شبه ہے

انٹرنیشنل اورگنائیزیشن اور پولیس کی تحقیقات کے مطابق اس بات کا بہت زیادھ امکان ہے که شمالی کوریا کے میزائیلوں میں جاپان کے بنائے هوئے پرزھ جات استعمال هوتے هیں جو که جاپان میں کسی اور مقصد کےلیے بنائے گئے هوتے هیں
وھ پرزھ جات کو که میزائل بنانے کی ٹیکنالوجی میں استعمال هو سکتے هیں ایسے پرزوں کو ملک سے باھر لے جانے پر میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول کے قانون کے تحت ایک خاص پرمیشن کی ضرورت هو تی هے
لیکن خیال کیا جاتا ہے که شمالی کوریا نے کسی تیسرے ملک کے راستے یه پرزھ جات اور ٹیکنالوجی منگوائی هو گی
٢٠٠٣مں شمالی کوریا سے فرار هو کر امریکه میں پناھ گزین ایک شمالی کورین انجنئیر نے بتایا تھا که ٩٠ فیصد پرزھ جات جو که شمالی کوریا کے میزائل میں استعمال هوتے هیں وه جاپان کے بنے هوتے هیں
اس نے یه بھ بتایاتھا که یه چیزیں ایک ایک بحری جہاز پر لائی جاتی تھین جو که هر دوسرے یا تیسرے هفتے جاپان کی بندر گاھ پر لگتا تھا
اس نے نشاندھی کی تھی که
گونگ بونگ ٩٢ نام کی فیری جو که شمالی کوریا سے جاپان کی بندرگاھ نیگاتا پر باقاعدھ جایا کرتی تھي
جس فیری کو ٢٠٠٦ میں نارتھ کوریا کے نیوگلئیر ٹیسٹ کے بعد جاپان انے سے روک دیا گیا تھا
پر یه چیزیں اسمگل هوتی تھیں

طوکیو میٹرو پولیٹن پولیس نے اس بات کا پته چلایا تھا که
ٹوکیو کی ایک مشین مینوفیکچر کمپنی نے غیر قانونی طور پر ایک جیٹ مل نارتھ کوریا کو ایکسپورٹ کیا تھا جو که شمالی کوریا کے میزائیل میں مائع فیول کو تیز کرتا ہے جب میزائیل کو لانچ کیا جاتا ہے

اکتوبر ٢٠٠٣ میں فوکوکا پولیس نے ایک گاڑیوں کی ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی کے صدر کو گرفتار کیا تھا جو که ایک ایسا ٹریلر شمالی کوریا بھیج رها تھا جس پر میزائیل ٹرانسپورٹ کیا جاسکتا ہے

جنوری ٢٠٠٤ میں کھاناگاوا کین کی پولیس نے نیگاتا کین کے ایک کمپنی صدر کو اس بات پر گرفتار کیا تھا که اس نے ایک خاص قسم کا فریکونسی انورٹر جو که میزائیل ٹیکنالوجی میں اسلحے کو ڈویلپ کرنے کے کام اتاہے نارتھ کوریا کو ایکسپورٹ کیا تھا

٢٠٠٢ میں اکنامیاور ٹریڈ منسٹری نے بہت سی چیزوں کو کنٹرول کرنے کا طریقه جکار اپنایا تھا که یه چیزیں اسلحه بنانے والے ممالک کے لیے ترغیب رکھتی هیں
منسٹری نے ٧٠ نارتھ کورین کمپنیوں پر پابندی لگائی تھی
جن میں کوریا مننگ کارپوریشن ، کوریا پوگان ٹریڈنگ ، شامل تھیں
اگست ٢٠٠٧ میں تائیوان ميں یہان کی لوکل ایجنسیوں نے ایک کمپنی کے مالک کو اس بات بر گرفتار کیاتھا که اس نے ایک جاپان کا بنا کمپیوٹر کوریا کو بیچا تھا جو که صعنتی استعمال میں آتا ہے

جون ٢٠٠٧ میں کھاناگاوا کین کے شہر سوگامی ھارا میں کمپنی مالک کو اس بات پر گرفتار کیا گياتھا که اس نے ایک خاص قسم کا ویکم پمپ نارتھ کوریا کو براسته تائیوان ایکسپورٹ کیاتھا جو که یورینیم کو افزودھ کرنے کے کام اتا ہے
اصل سٹوری پڑھنے کے لیے کلک کریں

اتوار، 3 مئی، 2009

چند شر پسند

وھ ایک بڑی پرانی کہانی هے که تین دوست اکٹھے سفر کررهے تھے که راستے میں ان ان کو ایک سونے کی اینٹ نظر آئی
ایک دوست نے بھاگ کر یه پکڑ لی
سب دوست خوش هو کر کهنے لگے
هم هم امیر هو جائیں گے !!ـ
تو جس نے اینٹ اٹھائی تھی اس نے سختی سے کہا
ناں ناں ، میں امیر هو جاؤں گا
اینٹ مجھے ملی هے اور یه میری هے
کچھ دور هی چلے تھے که کسی نے ان کو بتایا که راجے کی ایک سونے کی اینٹ چوری هو گئی ہے اور اس کے سپاهی چور کو ڈھونڈ رهے هیں
تو اس شخص کے منه سے نکلا
اب هم مارے گئے
تو دوسرے دو دوستوں نے کہا
ناں ناں !ـ کہو میں مارا گیا
هم نهیں
پاکستان میں وسائل پر قبضه کرکے بیٹھے هوئے لوگ جب طالبان کو دیکھتے هیں تو کہتے هیں
هم مارے گئے
تو میں کهتا هوں که نہیں
تم مارے جاؤ گے
ایک طرف مذہب کے ٹھیکے دار هیں
طالبان
ان میں بندے کی تعریف هے جی میں نے دو سپارے اور چالیس وظیفے زبانی یاد کر رکھے هیں
یارو بندھ ناں هوا سی ڈی هو گئی
که چار گیگا کا ڈیٹا پڑا ہے اس کے کاسه سر میں
رب نے دماغ سوچنے کے لیے دیا تھا انہوں نے اس کو ھارڈ ڈسک بنا کر رکھ دیا هے
قراں سمجھنے کے لیے دیا تھا انہوں نےاس کو ڈیٹا بنا رکھ دیا ہے
منتروں کی کتاب سمجھ رکھا ہے جی ان مولویوں نے قران کو
وه کسی چوھدری نے مراثی سے پوچھا که سب سے زیادھ اموات کسی چیز سے هوتی هیں ؟؟
تو مراثی نے کہا که جی هم نے تو جتنے مرتے دیکھے هیں سورة یسین سے هی مرتے دیکھے هیں
دوسری طرف هیں جی سجادھ نشین لوگ
جو سرکار بناتے هیں اور سرکار کہلواتے هیں
ان کے مرجانے والے بابے لوگ بھی سرکار هوتے هیں
اسلام کے برھمن بنے بیٹھے هیں
سینکڑوں ایکٹر بلکه لاکھوں ایکڑ زمین پر قبضه کیے بیٹھےهیں
لیکن جاٹ کی جب فصل اٹھتی هے تو جی عرسوں کے نام پر اس کی کمائی کو نذرانوں کی شکل میں وصول کرنے کے لیے ایکٹو هو جاتے هیں
خود کو نسلی بتانے والوں کی رشته داری کی
بات چلی ایک دفعه کسی نسلی چوھدری سے بات هو رهی تھی اس نے که یار خاور یه کنجریاں بڑی حسین هو تی هیں
میں نے کہا که جی یه سب اپ لوگوں کی هی بیٹیاں هوتی هیں
جاگير داروں کی نوابوں کی اور سجادھ نشینوں کی
کبھی کسی کمهار کو بھی دیکھا ہے کنجروں کے پاس جاتے ؟

آپ ذرا تصور کریں که اسلام اباد کی مارگله پہاڑي تک طالبان پہنچ چکے هیں
سامنے جی ایچ کیو هے اور دوسری سرکاری عمارتیں هو اور مارٹر توپوں سے گوله باری شروع هو چکی هے
تو کڑ کڑ کرتی وردیوں میں پاک فوج
جس کے افسر ڈاکٹر عافیه جیسی نفیس ڈاکٹر کو فتح کرتے رہے هیں کیا ان
کرخت طالبان سے لڑ سکیں گے ؟
نهیں جی !!ـ
یه سب پاک فوج کسی بندے کو خاندان کو تو مار سکتی هے
اسلام اباد پر قبضه کرسکتی ہے
سجادھ نشینوں اور باپوں کی دولت سے حکمران بننےوالوں کو پکڑ سکتی ہے
مگر گدڑی نشین
اور ریاکاری هی سہی اللّه کے نام پر لڑنے مرنے والوں سے مقابله نهیں کرسکتی
طالبان مارگله پہاری پر پہنچ چکے هیں اور دھنا دھن گولے پھینک رهےهیں تو جی اس سارے حکومتی لوگوں کے اکاؤنٹ پہلے هی باھر هیں
نیشنلٹی بھی دو دو رکھی هیں
باھر بھاگ جائیں گے
صرف جائیدا هی تو چھوڑنی پڑے گی
وه کونسی اپنی محنت سے بنائی تھی کچھ انگریز دے گئے تھے اور کچھ پاک فوج کی رقبوں اور پلاٹوں کی بندر بانٹ میں ھاتھ لگی تھی
مکتی باھنی کے پاکستانی لڑکوں بھی چند شر پسند کہـ کر اپنے دل کو تسلی اور قوم کو گمراھ کرتے رھے
بلوچوں کے حقوق کے مطالبے کو چند شر پسند سرداروں کی شرارت سے قوم کو گمراھ کر رهے هیں
اب پاکستان کے سارے هی لوگوں کے دل کی اواز
انصاف کا حصول
طالبان کا نام دے رهے هیں
مجھے یه ساری لڑائی انصاف کے سسٹم کی خرابی سے پیدا هوئی لگتی هے
جس کو نظام عدل کهتے هیں
کیا هے
موجودھ نظام عدالت سے مایوسی کا ردعمل ـ
وکیل لوگوں کی تحریک جو پچھلے دنوں چل رهی تھی کیا تھی
موجودھ هی سہی نظام عدالت کی ڈینٹنگ پینٹنگ
اور مستری نظر آیا تھا جی ساری قوم کو اپنا چوھدری افتخار
لیکن جی اکیلا چنا کیا بھاڑ پھونگے گا
کوئلوں کی کان میں سب کوئله هو چکے هیں
اب کچھ نیا چاھیے
چاھے اس پر اسلام کا لیبل لگا لیں یا
کچھ بھی
یه سارے روحانی پیشوا ، سجادھ نشین ، صاحبزادگان ، مخدوم ، بھی تو اسلام کا لیبل لگا کر هی دوکان داریاں چلا رهے هیں ناں جی ؟

Popular Posts