بدھ، 26 نومبر، 2008

ایک ویب سائیٹ

جو لوگ آئیڈیا پیدا کرتےهیں ان کو زمانه موجد کہتا
ورنه
هم جیسے تو جی آئیڈیا کو یاتو نقل کرتے هیں یا پھر کچھ ائیڈیاز کو مکس کر کے ایک نیا آئیڈیا بنا لیتے هیں
بہت پہلے میں نے کہیں پڑھا تھا که یورپ کے کسی ملک میں کسی نے ایک دن کوئی چیز فروخت کرنے کے لیے ایک پرچی لکھ کر ایک بارونق جگه پر ایک درخت پر لگا دی
جس کی وجه سے سے کی چیز فروخت هو گئی
اس بات سے اور بھی لوگوں نے اسی درخت کو پرچی والی مشہوری کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا
که ایک وقت یه تھا که اس شہر میں کسی بھی ایڈروٹایزنگ سے زیادھ اس درخت پر لگائی پرچی کی اهمیت هوتی تھی
بیلٹن بورڈ کے نام سے کچھ دوکانیں یا سٹور یا پھر چرچ بھی ایک پھٹا (بورڈ) مہیا کرتے هیں
جہاں مکان کی تلاش مین جوان سٹوڈنٹس کا هجوم هوتا ہے
سیکنڈ ہینڈ کتابیں هوں که روز مرھ کے استعمال کی چیزیں
ایک سٹوڈنٹ جب اپنی تعلیم مکمل کر کے جا رها هوتا ہے تو اس کی کوشش هوتی ہے که اس کی یه پرانی چیزیں پیسوں میں بدل جائیں یا پھر کسی کے کام آ جائیں
تو جی یه لوگ بھی ان بیلٹن بورڈز پر اپنے پیغام لگا دیتے هیں

ایسے مفت رسائیل تو پاکستان سے باهر رہنے والے سبھی لوگ جانتے هیں جن پر اس طرح کے اعلانات اور پیغامات هوتے هیں
مزدور پیشه لوگ جو که بیرونی ممالک مین اخبار تو خریدتے نہیں که اجنبی بولی
اور پیسے کا ضائع
مگر
یه لوگ بھی ایسے رسائیل سے استفادھ کرتے هیں
ان رسائیل کو دسترخوان کے طور پر استعمال کرکے !!ـ
لیکن میں نے ایسی کوئی چیز
اردو میں
نہیں دیکھی
ناں تو پرنٹڈ میڈیا میں اور ناں هی
اون لائین
انٹر نیٹ پر !!!ـ
اخبارات کا اشتہارات کا صفحه ایک قسم کی چیز ہے اردو میں لیکن ناں تو یه فری هے اور ناں هی هر بندے کی دسترس میں ـ
پیرس میں میں نے بہت کوشش کی که ایسی کو چیز بناؤں مگر کتنی هی کوشش کے باوجود میں بمشکل روزی روٹی کا انتظام هی کرسکا
اپنی بقا کی کوشش میں هی باقی سارے خیالات خاک هوئے ـ
جاپان آکر میں نے بھی میں نے اس بات کو ذہن میں رکھا که کیسے اس ملک میں هی وه کا کام کر لیا جائے جو که میں کرنا چاهتا تھا
ایک تو جاپان میں لوگوں کا رویه بہتر ہے فرانسیسی لوگوں کی نسبت اور
کچھ بات یه بھی ہے که میں افورڈ بھی کر سکتا هوں
کسی حد تک خرچ کرنا !ـ
جاپان میں پاکستانی پورے جاپان میں بکھرے هوئے هیں
جاپان میں میرے علم میں ایسا کوئی بھی علاقه نہیں هے جہاں که ایک کلومیٹیر کے علاقے میں بیس پاکستانیوں کے گھر هوں ـ
هاں ایسے علاقے ضرور هوں گے که دس کلومیٹر کے علاقے میں ایک بھی پاکستانی ناں هو ـ
اس لیے یہاں جاپان میں اگر ایک ایسی ویب سائیٹ هو جس سے که سارے اردو پڑھنے والے ایک دوسرے كے حالات سے اگاھ هو سکیں تو یه ایک یونیک چیز هو گی
یاد رہے یه کوئی اون لائین نیوز نہیں ہے
جس میں بادشاهوں کی باتیں هوتی هیں
یه ایک اناؤنس اعلان ، اشتهار ٹائیپ پیغام کو شائع کرنے کی جگه هو گی ـ
یه سائیٹ کچھ اس طرح کام کرے گي که کوئی بھی بندھ کہیں سے بھی مجھے فیکس کر دے

جس پر که ھاتھ سے هی لکھا هو ـ
مثال کے طور پر کہیں کوئی مرگ هو جاتی ہے تو اگر میت کا کوئی قریبی بندھ مجھے فیکس کر دے که فلاں بندھ قضائے الہی سے انتقال کر گیا ہے تو
اگلے دن سارے جاپان میں زیادھ تر اردو پڑھنے والے اس بات سے اگاھ هو کر اس کے جنازے میں شامل هوسکتے هیں
یا احباب اور جاننے والے افسوس کرنے کے لیے جاسکتے هیں
یاپھر فرداً فرداً مجھے فیکس کر کے افسوس کا پیغام انٹر نٹ پر لگوا سکتے هیں
یا اس میت کی تدفین پر انے والے خرچے کے لیے چندھ اکٹھا کرنے والے کارکنوں کے لیے بھی سہولت هو سکتی هے

دوسری طرف کسی کی شادی کی خبر
اور
اس پر مبارک باد کے پیغامات
گاڑیوں کی فروخت میں میں نے دیکھا ہے که بہت سے پاکستانی
گھوم پھر کر گاڑیا ں تلاش کرتے رهتے هیں
جب کوئی گاڑی مل جاتی ہے تو اس کو خرید کر ایکسپورٹ کرنے والے لوگوں سے رابطه کر کے بیچ دتے هیں
اور هر بندے کی پہنچ چند هی ایکسپوٹروں تک هوتی هے
دوسری طرف ایکسپوٹروں کی پہنچ بھی تھوڑے هی لوگوں تک محدود هو جاتی هے
یا پھر اوکشن
اس طرح اگر کوئی بندھ اپنی گاڑی کے لیے مجھے لکھتا هے تو اس کی پہنچ بھی زیادھ ایکسپوٹروں تک هو جائے گي اور ایکسپوٹر حضرات کو بھی سہولت هو گي که
اوکشن کی نسبت کچھ کم قیمت پر گاڑی مل جایا کرے گی ـ

گاریوں کی حد تک تو پحر بھی ایک سسٹم بن هی چکا ہے مگر
کبھی کبھی کوئی مشینری مل جاتی ہے جس کی که کسی ناں کسی ملک میں ضرورت بھی هوتی ہے مگر
روابط کے ناکافی هونے کی وجه سے یه میشنری سکریپ هو جاتی هے

کیا هی اچھا هو که ایسی مشینوں کے متعلق بھی اطلاعات کا کوئی پیلٹ فارم بن جائے
اور وه پلیٹ فارم هو گا جی یه سائیٹ
اب مثالکے طور پر میرے پاس کچھ مشینیں پڑی هیں
پلاسٹک کی پٹی بینڈ !ـ
وه مشین جو که کارٹن کے ڈبوں یا کسی اور مال پر پلاسٹک کی پٹی باندھتی ہے
میرے پاس پڑی هیں تین عدد اور ایک سریه کاٹنے والی مشین اور ایک کمپریسر پڑا ہو جو که تھری فیز چار سو وولٹ ہے
اس کمپریسر کی بنی هوا میں نمی نہیں هوتی
لیکن مجھے کسی بھی ایسے بائیر کا معلوم نہیں ہے جو اس قسم کی چیزیں کسی ملک کو بھیجتا هو
لیکن کوئی ناں کوئی هو گا ضرور

بس جی ایسی هی باتیں اور معاملات کو اکٹھی کر کے کسی ایک جگه کرنے کی خواهش دل میں اٹھتی تھی
جس کے لیے بنائی ہے یه ایک سائیٹ
http://gmkhawar.net
اس سائیٹ میں ایک صفحه هو گا نمائندگان کا جس میں که ان لوگوں کا تعارف اور فوٹو فون نمبر هو گا جو که اس سائیٹ کی اهمیت کو سمجھتے هوں گے اور لوگوں کو اس سائیٹ کے استعمال کی ترغیب دیں گے ـ
یه نمائیندھ آپ بھی هو سکتے هیں
آپ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہتے هیں کوئی بات نہیں اگر آپ میرے ساتھ شامل هونا چاهتے هیں
تو مجھے لکھیں
اس سائیٹ کے لیے جو ای میل استعمال کی جائے گی
gmkhawar@gmail.com
اور فیکس نمبر هو گا
0480 68 3588
میں تکنیک طور پر زیادھ اهلیت نہیں رکھتا هوں
اس لیے بلاگر دوستوں سے یا وه قارئین جو ویب ماهر هیں ان کے مشورے میرے لیے مشعل راھ هوں کے
آپ کی تنقید بھی '' ویل کم''ـ
اردو میں دنیا بھر میں یه اپنی طرز کی پہلي سائیٹ ہے
جی هاں پہلی سائیٹ !!ـ

5 تبصرے:

میرا پاکستان کہا...

اسی طرح کی ایک ویب سائیٹ انگریزی میں کینیڈا والوں کیلیے مفت ہے اسے آپ دیکھیں۔
www.kijiji.com
ویب سائیٹ کا نام کاروبار میں بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اسلیے آپ ایک اچھے نام پر بھی غور کر سکتے ہیں۔
آئیڈیا اچھا ہے مگر ہمیں نہیں لگتا کہ لوگ صرف اردو کی وجہ سے اس سائیٹ پر وزٹ کریں۔

گمنام کہا...

ویری گڈ آئیڈیا۔
تاہم اس ویب سائیٹ کا لے آؤٹ بلاگ جیسا نہیں ہونا چاہیے۔ ایسا روپ دیں جیسا اکثر خریدو فروخت کی سائٹس کا ہوتا ہے۔ مثلاً چھوٹے چھوٹے باکس میں تازہ ترین اطلاع کا اقتباس اور یہ باکس ساتھ ساتھ ہوں۔

خاور کھوکھر کہا...

قدیر احمد صاحب آپ اپنی بات کی کچھ اور وضاحت کریں
مجھے ای میل کرکے ایسا لے آؤپ تیار کرنے میں کیاآپ میری تکنیکی مدد کرسکتے هیں ؟؟

افضل صاحب آپ کے خیال میں نام کیا هونا چاهیے ؟

گمنام کہا...

خاور: آپ کو ایک ای میل کی تھی آپ کے دیے ہوئے ای میل ایڈریس پر، جواب نہیں آیا۔

گمنام کہا...

olx.com
کی طرح کی ویب ساٗت بنانا چاہتے ہیں یا کچھ اور

Popular Posts