بدھ، 18 جون، 2008

ٹیگ



رضوان نور نے مجھے ٹیگ کیا ہے ،تھا ـ
کچھ دن پہلے ـ

رضوان نور

نے جب مجھے ٹیگ کیا تو ایمان داری کی بات ہے مجھے ٹیگ کا اچھی طرح علم نہیں تھا
میں سوچ رها تھا که کس سے پوچھوں که دوسرے بلاگرز نے بھی ٹیگ هو گر لکھنا شروع کیا تو مجھے سمجھ ائی که ان کی نقل میں هی ٹیگ کا جواب ہے اس لیے جی ہم بهی حاضر هیں


1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟

کسی بهی رنگ کی نہیں میں ابھی فجر پڑھ کر مسجد سے ایا هوں اور ٹریگ سوٹ میں هی هوں ـ

2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟

هاں !ـ کپیوٹر کی گوں جیسی آواز جیسی که اینتہائی سکوت میں اپنے هی خون کی آواز ـ

3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟

کیلا یا کہـ لیں کیلے ـ

4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟

پچھلے دنوں ٹی وی پر لگی تھی اب نام یاد نہیں هے هالی وڈ کی تھی
نسان کی سکائی لائین جی ٹی آر کی گاڑیوں کی ریس اور اس کی آڑ میں کسی جرم کی کہانی تھی ـ

5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟

چنگے مندے دن تے لنگ هی جاندے نے پر بندیاں دیاں کیتیاں گلاں یاد ره جاندیاں نے
ـ(اچھے برے دن تو گزر هی جاتے هیں لوگون کی هوئ باتیں یاد رھ جاتی هیں )ـ میرا آپنا ـ

6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟

خراٹے لے رها تھا ـ کچھ لوگوں کے ون وے هوتے هیں میرے ریٹرن هوتے هیں
میرے ساتھ سونے والوں کو برداشت کے لیےمیں ان سے بڑی معافی چاهتا هوں ـ
فرانس میں چوهدری ظفر کہوٹ اور اس کے دوستوں نے تو بہت هی برداشت کیا تھا مجھے ـ
ان کی بڑی مہربانی ـ

7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟

ایڈی سن سے یا پھر جاپان کے شہنشاھ سے یا پھر دلائی لامه سے ـ

 غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟

غصّه کرتے هی نهیں هیں ـ یاپھر آپنے آپ کو اس بات کا یقین دلا کر کہ جی یه بندھ هی بیوقوف ہے ـ

9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟

سید محسن عباس سے !ـ کہـ رها تھا که اس نے جلیبی نکلوائی ہے اور میں صبح اس کے گھر سے لے لوں ـ

10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟

رمضان میں افطاری کا اگر آپ اس کو تہوار کہـ لیں تو !ـ
اصلی بات تو یه ہے که اب تہواروں میں تو مزھ نہیں آتا جو بچپن میں آیا کرتا تھا
یارو اب تو قلفی بھی وه مزھ نهیں دیتی جو بچپن میں دیتی تھی ـ
تہاڈا کی حال اے ؟؟ چیزاں دے مزے متعلق ؟
آب میں کس کو ٹیگ کروں سارے تو ٹیگ هو چکے هیں
لیکن
اردو ٹکیک کے وینس
پر
القمر بلاگ

کے بلاگروں کی تحاریر بھی اجاگر هوتی هیں میں ان میں سے
صفدر ہمدانی

نصر ملک

نگہت نسیم

تانیه رحمان

خاور چوهدری

کو ٹیگ کرتا هوں ـ

ویسے تو میں بی بی سی والے
حسن مجتبی

صاحب کو بهی ٹیگ کرنا چاهتا هوں پر جی بی بی سی والے تے وڈے لوگ ـ ـ ـ ـ ـ

4 تبصرے:

گمنام کہا...

یہ آخری بات آپ نے درست کہی ، کہ اب تہواروں پر وہ مزہ نہیں آتا جو بچپن میں آتا تھا ۔

گمنام کہا...

بہت شکریہ خاور صاحب اس سلسہ ہائے ٹیگنگ کو آگے بڑھانے کا۔
آپکے خراٹوں نے ثابت کردیا کہ دنیا کے اکثر عظیم لوگ خراٹے لیتے ہیں۔
مزے کے متعلق تو ایک پرانا بالغانہ قول ہے کہ "مزہ تو اپنے خون کا ہوتا ہے۔"

گمنام کہا...

yeah kiyya hu raha hai aap kee baadshahat main?

http://jang.com.pk/jang/jun2008-daily/30-06-2008/duniyabhrse/world4.gif

گمنام کہا...

batana bhool giyya...post keeay link main doosree khabar daykain

Popular Posts