پیر، 31 دسمبر، 2007

گدی نشین صاحبزادھ

جب بهی کہیں ظلم کی واردات دیکھتا هوں تو مجھے ایسا لگتا ہو که یه واردات مجھ پر گذر گئی ـ
مجبورکے منه پر لگنے والا تھپڑ مجھے اندر سے هلا دیتا ہےجسم میں خون کی گردش تیز هو جاتی ہے
اور پریشان هو جاتا هوں که یه کیا واردات گذر گئی ـ
اسی طرح کسی بهی معاشرتی ناهمواری پر بهی دل کڑتا ہے 
کیا یه احساسات کہیں میرے ذہنی توازن کے ناہموار هونے کا تو نہیں هیں ؟؟
بات یه هوئی که 
بلاول زرداری کو اپنی ماں کی گدی کا نشین کردیا گیا ، ماں جو خود اپنے باپ کی گدی کی نشین تهی ـ
کدی نشین جس کو انگریزی میں چئیر مین یا چئیر پرسن کہتے هیں ـ
کیا یه جمہوریت ہے یا ملوکیت؟؟
یه کیا ہے که ایک جمہوری هونے کی دعوے دار پارٹی پیپلز پارٹی کایه قدم جمہوریت کے کس خانے میں فٹ هوتا ہے؟؟
کیا اس پارٹی مین کوئی بهی بالغ عمر یا بالغ نظر نہیں تها؟؟
کیا اس پارٹی میں عہدوں کا انتخاب کرنے کا رواج هی نهیں ہے؟؟
مجھے ذاتی طور پر بڑا برا لگا ہے که کوئی خاندان پاکستان کا شاهی خاندان بن جائے ـ
انیس سال کی عمر کے کتنے لڑکے هیں پاکستان میں جن کو محرمیوں کے انبار تلے دبا دیا گیا ہے که سرے کا محل خریدنا تها 
خود پیپلز پارٹی میں کتنے لوگوں کا حق مارا گیا ہے جو که سینئیر تهے ؟
ایک فوجی ڈکٹیٹر پر کیا اعتراض کیا جاسکتا ہے که اس نے اپنے جونئیر کا حق مار کر سیٹ نه چهوڑی جبکه سیاسی لوگ بهی مر کے بهی سیٹ نہیں چهوڑ رهے
امام حسین کو یزید کی حکومت پر کیا اعتراض تها؟؟؟
که اس کو صرف اس بات پر حکومت نہین ملنی چاهیے که یزید معاویه کا بیٹا تهاـ
محرم میں سینه کوبی کرنے والوں کی بهی اکثریت کی یه معلوم نہیں ہے که یزید اسلام کی تاریخ کا چھٹا خلیفه تها 
اور امام حسین اس کی امریت کے خلاف جمہوریت کی علامت ـ
انسانون کے معاشروں میں انسانوں کی صلاحتوں پر ان کی پہچان کی جاتی ہے 
اور جانورں کی ان کی نسل سے 
پاکستان بهی ایک جنگل ہے جس میں طاقتور کا حکم چلتا ہے اور نسلی جانور ایلیٹ هوتے هیں ـ
اس جنگل کے سب لوگ کسی شخصیت کی تلاش میں هوتے هیں جس کی پرستش کر سکیں ـ
اس لیے آپ دیکیں که اس ملک کی سب سے بڑی طاقت بهی کسی انسان کے سامنے دم هلا رهی هوتی ہے 
یعنی امریکی صدر یا کسی بهی جمہوری ملک کے افسران کے سامنےـ
صاحبزادگان شہزادگان گدی نشین سجادگان میں ایک اور کااضافه 
اسے چاهے طہارت کا بهی نه اتا هو 
غلامانه ذہنیت کے لوگوں کی فطرت کی تسکین کے لیے یه ضروری تھا که اس جنگل کے نسلی لوگوں میں سے کوئی نسلی سی چیز سامنے هو جس کو سلام کر سکیں ـ
یه لوگ کیا جمہوریت لائیں کے جو خود قدم قدم پر غیر جمہوری کام کرتے هیں 
پیپلز پارٹی ایک غیر جمهوری پارٹی ہے 
جس کی مرنے والی گدی نشین (چئیر پرسن)بهی تاحیات گدی نشین تهی اور مرنے کے بعد اس کا صاحبزادھ گدی نشین ہے 
ميں پاکستان ميں جمہوریت کی بحالی سے بہت هی مایوس هوا هوں بلاول کی گدی نشینی سے ـ

اتوار، 30 دسمبر، 2007

تاریخ و جغرافیه

آپنے وزیر تعلیم صاحب کو پاگل خانے کے معائینے کا موقع ملا تو انہوں نے ڈاکٹر سے پوچھا که اپ كو کیسے معلوم هوتا ہے که پاگل ٹهیک هو گیا ہے؟
کوئی سادا سا سوال پوچھ کر دیکھ لیتے هیں اگر اس کا جوا ب دے دے تو ٹهیک ہے ورنه نہیں
ڈاکٹر نے بتایا
مثلاً؟؟
وزیر صاحب نے پوچها
واسکو ڈے گاما نے ایشیا کے تین چکر لگائے تهے ان میں سے ایک چکر میں وه فوت هو گیا تها یه بتاؤ که وه کون سا چکر تها؟؟
ڈاکٹر نے بتایا
تو وزیر صاحب کہنے لگے
کوئی اور سوال بتائیں ڈاکٹر صاحب میں دراصل ہسٹری میں کمزور هوں
پیچھے سے ایک سیکرٹری ٹائپ نے لقمه دیا
اوے اے ڈاکٹر وی کھسکا هوا لگتا ہے
پاگلوں سے تاریخ جغرافیه کے سوال پوچھ کر ٹیسٹ لیتا ہےـ

بدلتےموسم

فضا تیار کی جارهی ہے نئے آرمی چیف کے حکومت سنبھالنے کی ـ


فوج کو قدم بڑھانے کی دعوت ہے جی 
یا
بدلتے موسم یا ایک هی موسم کے تسلسل کی خبر ہے 
فوجی سرغنه اور چمچے چوروں کا موسم ؟
پاکستان اس موسم کا تسلسل اٹھاون سے دیکھ رها ہے 
عجیب واہیات موسم ہے که کھنبیوں کی طرح سیاستدان اگائے جاتے هیں اور فوج کا سایه ہٹتے هی مرجھا جاتے هیں ـ
اس موسم کی الرجی ہے که غربت نام کی پھپھوندی پڑھتی هی جارهی ہے ـ
بے علمی اور تربیت گے انحطاط کی وباء پھلی هوئی ہے 
اب جی کیانی صاحب هی حکومت سنبھالیں گے اور مشرف صاحب کی نا اہلی کی باتیں هوں گی اور حالات کو سنبھالنے کا اس کے سوا اور کوئی چارا نه هونے گو پروپیگینڈا کیے جائیں گے ـ
یه سارے حالات اسی طرف اشارے کر رہے هیں جیسا که ایجینسیوں کی مدد سے اب تک گے ڈکٹیٹر کرتے ائے هیں ـ
اللّه نه کرے که میرا یه اندازه ٹھیک هو
مگر کیانی صاحب کے جاننے والے محفلوں میں پھیل پھیل کر بیٹھنے لگے هیں ـ
اللّه هی خیر کرئے 
میں ٹھوڑا سا اور دیکھتا هوں اگر حالات اسی طرح چلتے رہے تو میں بهی کیانی صاحب کی حمایت میں لکھنا شروع کردوں گا 
اور کیانی صاحب زندھ باد کے نعرے اور ان کی صفعات کے لیے لفظ موضوں کرتا هوں 
گرگ باراں دیدھ قسم کے لوگ چڑهتے سورج کو سلام کرنے والوں کو مرغ باد نما کا رخ نظر ارها ہے که اگلی حکومت پنڈی گے کیانیوں کی هوگی ـ
کیانی صاحب کی فیملی کے ایک کیانی کو میں ذاتی طور پر جانتا هوں جو که اتنے مغرور هیں که کسی عام بندے کو اس کے منه پر هی کہنے لگتے هیں که 
ہم تھرڈ پرسن کو منه هی نہیں لگایا کرتے 
اس سے اپ اندازه لگا لیں که حکمرانی ملنے پر ان کیانی صاحب کا کیا رویه هوگا جی 
بلڈی سویلینکے ساتھ؟؟

ہفتہ، 29 دسمبر، 2007

تاحیات چئر پرسن

سب ٹھاٹھ پڑا ره جائے گا
جب لادھ چلے گا بنجارھ
آپنی بے نظیر صاحبه زوجه محترمه جناب مرد مشرق زرداری ٹین پرسنٹ(یا پھر سب پرسنٹ) بهی فوت کردی گئیں ہیں
وه برطانیه کی سرے کاؤنٹی کا محل ، وه سوئس اکاؤنٹس ڈالروں سے بھرے ، وه امریکی حمایت ، بازو پر بندهے امام ضامن ،سب دهرے رهگئے ـ

یارو! رسیاں رکھ کے ونڈ لینیاں
لوکاں ، مر گیاں دیاں تھاواں

هاں ان صاحبه کی ایک بات یاد رهے گی که انہوں نے پاکستان کی معیشت کا بیڑاھ غرق کرکے پاکستان کو دنیا کا دوسرا کرپٹ ترین ملک بنادیا تها ـ
ان کے دور حکومت میں لوگ کہا کرتے تهے که
که پاکستان میں ایک هی مرد ہے اور وه ہے زرداری جس نے رات کو پوری حکومت کو هی بستر پر لٹایا هوتا ہے ـ

لاهور سے شیخوپورھ کی طرف جانے والی سڑک پر ان کے دور حکومت میں ایک بس میں بم دھماکے سے بہتر مزدور لوگ شہید هو گئے تهے
جس حادثے پر ان کا بیان اخبار کی شه سرخی میں ایا تها
میں یه بیان کبهی نهیں بهول سکتا
بیان تها
مجھے اس دهماکے کے مجرم مل جائیں تو میں ان کا منه نوچ لوں

یه وقت کی وزیر اعظم کا بیان ہے که ماسی پھتاں کا بیان ؟؟
اس حادثے میں ایک هوتا بلاول تو میں دیکھتا که کیسے برداشت هوتا ہے اور مرنے والے بہتر لوگ بهی اپنی اپنی ماؤں کے بلاول تھے ـ
کچھ دن پی پی پی کو معنی بتائے جاتے تهے
پرمننٹ پریگنیٹ پرائم منسٹر
لیکن پھر بے نظیر نے ایف ایل (فاروق لغاری)استعمال کرنا شروع کردیا تها ـ
لیکن
بس جی هن فیر چنگا هی آکهاں گے
جیویں اللّه دی رضا
مرن والی بڑی هی چنگی سی
اللّه اینہوں جنت نصیب کرے ـ
آمین !ـ

یه سب کروایا کس نے ہے؟؟
یعنی بے نظیر زرداری کا قتل کس نے کروایا ہے؟؟
انگریزی سوچ والے کاٹھے انگریز اس کو القائدھ کے کھاتے مین بهی ڈال سکتے هیں
لیکن پاکستان امریکه نہیں هے پاکستان ہے یہاں اگر کسی بات کو االقائدھ کے کھاتے مین ڈالیں گے تو اس کا مطلب هوگا که امریکه مفادات پر ضرب اور اس ضرب سے زیاده تر پاکستانی خوش هو جائیں گے
اسلیے ساری بدنامیوں کو جهیلتی القائده بهی اس معاملے میں شائد هی بدنام هو؟
تے فیر نواز شریف نے کروایا هو گا ؟
نهیں یارو، اگر اسکو ایسا کرنا هوتا تو تب نه کرتا جب شہباز شریف لوگوںکو پولیس مقابلوں میں پار کروا رها تها ـ

مولوی اج کل فوج کی دهر بنا هوا ہے اس لیے اس قتل کو مولوی کے کھاتے میں ڈال دیتے هیں جی ـ
لیکن جہاں تک میری سوچ کی پرواز ہے
وه یه ہے که عن قریب عزیز هم وطنوں هونے والا ہے!!ـ
مشرف صاحب نے بهی عزیز هم وطنوں کیا تها مگر کافی جاهلاناں طریقے سے کیا تها
عیوب صاحب یا ضیاع صاحب کی طرح پہلے حالات کو خراب کرکے اپنے انے کا جواز بنائے بغیر هی '' عزیز هم وطنوں '' کر دیا تها
اسی لیے فوج کی عزت هی نہیں رهي ، هربندھ فوج کے گلے شکوے کررها ہے
جرنل کیانی صاحب کے رشتے داروں کے الفاظ میں '' تھرڈ پرسن لوگ '' بهی فوج کے خلاف باتیں کر رہے هیں ـ
اسلیے اب کےطاقتور صاحب نے نے کچھ اس طرح کا منصوبه بنایا ہے که جب یه صاحب عزیز هم وطنوں کریں تو ان کو یه کہنے کا حق حاصل هو که حالات اتنے خراب هو چکے تهے که جرنل عقل کل کو اقتدار سنبەالنے کے سوا چارھ هی نہیں رها تها ـ
ان دنوں جرنل کیانی سے تعلق پر فخر کرنے والے بهی مل رهے هیں اللّه هی خیر کرے ان فرعون پرست لوگوں کے شر سے بچائے
آمین!!ـ
ہم جی اس قبیلے سے هیں جن کے لیے کربلا سجائی جاتییں هیں
جن کو موسی کی طرح دربدر کی ٹهوکریں کهانی پڑتی هیں مگر فرعون یا یزید کی چمچه گیری نہیں کرتے ـ
مگر دوسرے قبیلے کے لوگ جو هر دور ميں کسی کسی ناں کسی فرعون سے جڑے هوتے هیں آپنی طاقت کے نشے میں چور ہم جیسے کم مایه لوگوں پر ہنستے هیں ـ
اللّه سائیں ان کی ہنسی سے اور شر سے بچائے
آمین !!ـ

پیر، 24 دسمبر، 2007

کھانے پینے کی باتیں

جب بهی کبهی اپ کو جاپانیوں کے ساتھ بیٹھنے کا اتفاق هو تو کام کی ضروری باتوں کے بعد کهانوں کا اور ان کے ذائقوں کی بات ضرور چلتی ہے ـ
جاپنی لوگ بهی کھانے کے بهت شوقین هیں مگر یه لوگ ہم پاکستانیوں کی طرح کواٹیٹی (مقدار) پر زور نہیں دیتے بلکه کوالٹی (معیار) پر زور هوتا ہے ـ
ایک اچهی بات جاپانی کھانوں کی یه ہے که ان میں یورپی کھانوں کی طرح سور کا استعمال زیاده نہیں هے
یورپ یا امریکه میں اپ کو کم هی کھانے ملیں گے جن میں سور کا کچھ نه کچھ شامل نه هو ،
امریکه کی حالت پھر بهی یورپ سے بہتر ہے یہاں بیف کو ترجیح دیتے هیں ـ
اور جاپان میں تو سبزیاں اور سمندری چیزوں کو هی ترجیح دی جاتی ہے اس کے بعد چوزھ اور گائے کا گوشت هوتا ہے ـ
سور تو بهت هی کم چیزوں میں استعمال هوتا ہے اس لیے ان لوگوں کی کھانوں کے متعلق گفتگو ميں شامل هوا جاسکتا ہے
جاپانی کهتے هیں که اگر کوئی خاندان کسی ایک هی جگه جم کر مقیم رہے ان کو ہجرت نه کرنی پڑے تو ان کی تیسری نسل کو اچها کھانا کھانے کی سمجھ لگتی ہے چوتھی کو اچهے مکان میں رهنے کی اور دهلے کپڑے پہننے کی سمجھ لگتی ہے اور پانچویں نسل امیر هو سكتی ہے ـ
عام طور پر پاکستانیوں کو یا تو اتنی زبان نہیں اتی که لوکل لوگوں کی محفل میں گفتگو کرسکیں
اور اگر اتی بهی هو تو حرام حلال کے فلسفے میں پھنسے رهتے هیں ـ
قران گھر ميں پڑا ہے اور ابهی تک کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا ہے اس بات کا بهی تعین نهیں هوسکا
کیونکه ان کو مولوی نے بتا دیا ہے که جس پر حلا ل لکھا هو صرف وهی کھانا ہے
لیکن جاپان کی کمائی سے اب خود کو خاندانی کہلوانے کے شوقین بہت پیدا هوگئے هیں
اس لیے اب یه خاندانی لوگوں کی سنی سنائی چیزوں کو بهونڈے پن سے اپنانے کی کوشش کرتے هیں
مثلاً دیسی مرغی کے گوشت کا مزیدار هونا تو سنا ہےاس لیے اس کو کهانے کا بهی شوق ہے
لیکن نه تو معلوم ہے که یه ملتی کہاں سے هے اور اگر مل بهی جائے تو اس کو پکانا کیسے هے ـ
دیسی مرغی یا جس کو انڈے دینے والی مرغی کہـ لیں جاپان ميں عام سپر مارکیٹ میں نہیں ملتی
اس لیے نہیں که اس کی فروخت نہیں هوتی
بلکه اس لیے که
بڑے بڑے هوٹل اور ریسٹورینٹ اس مرغی کو پہلے هی خرید لیتے هیں
کیونکه یه واقعی مزے دار هوتی هے
ایک صاحب نے کہیں سے مرغابی ڈهونڈ کر پکائی
جو که ان صاحب سے گلی هی نہیں
مرغابی کے سالن کی بات چلی که میں نے بهی پکایا تها
تو یه صاحب کہنے لگے جی
یه جاپان کی مرغابی بڑی سخت هوتی هے گلتی هی نهیں
پھر انهوں نے اپنے مرغابی پکانے کی داستان سنانی شروع کی
میں بهی سنتا رها اور دل میں سوچ رها تها که اگر کبهی پاکستان میں کھائی هوتی تو اپ کو معلوم هوتا ہے یه مہاجر پرندھ پاکستان ميں بهی ایسا هی هوتا ہے جیسا جاپان میں
مگر یه صاحب کافی امیر هیں اور مجھے بهی ان سے کام پڑنے کی امید ہے اس لیے میں چپ رها ـ
ان لوکوں نے صر ف فارمی مرغی کا گوشت هی کھایا هوتا ہے اس لیے ان کو هر پرندھ فارمی هی لگتا ہے
اور جنہوں نے جنگلی پرندوں کا گوشت کهایا هوتا ہے ان کو ان کے پکانے کا بهی معلوم هوتا ہے
مگر دوسروں کی کم عقلی کی کیا بات که میں اپنی بات سناتا هوں
ہمارے گھر میں جنگلی پرندوں کا گوشت بنتا رهتا تها
یه ان دنوں کی بات ہے جب ماں زنده تهی
ایک دفعه میں پاکستان گیا تها که ایک ادمی سائکل پر زنده تیتر بیچ رها تها
اور کافی سستے بهی تهے
میں نے اس سے چار کلو خرید کر لیے
ماں نے لڑکی کو ان تیتروں کو پریشر کوکر میں ڈالنے کا کہا ـ
جب کوکر اتارا گیا تو ان بے چارے تیتروں کا ستیاناس هو چکا تها
ماں نے مجھے بلایا که یه تیتر کهاں سے لے کر ایا تها
میں نے بتایا که سائیکل والے سے ـ
ماں نے کہا یه تو فارمی والے تهے میں سمجھی که جنگلی والے تهے اس لے ماں نے کهانا بنانے والی لڑکی سے کہا
نی باقی دے تیتر آلو کی طرح بنا لے ـ
تو جناب یه هوتا ہے فرق
فارمی اور جنگلی میں
فارمی کو اپ آلو کی طرح پکا سکتے هیں ـ
سردی کافی هو گئی ہے گھر کے پاس والی جهیل پر مرغابیان بهی آچکی هیں
ہزاروں کی تعداد میں جهیل میں تیر رهی هیں
ڈاروں کو ڈاریں اڑتی نظر اتی هیں صبح شام
کهانے کو جی تو بہت چاهتا ہے مگر یہاں کا قانون بہت سخت ہے
کچھ کرتے هیں کسی سے خرید کر لیتے هیں اور پکا کر جاپان کی کمائی سے بنے کسی خاندانی کی دعوت کرکے اس کو حیران بهی کریں گے اور خود بهی کهائیں گے ـ
جاپان میں کچھ علاقوں کو چھوڑ کر یہاں کا سانپ زہریلا نہیں هوتا
جاپان کے تائے وان کے نزدیک والے جزائراوکیناوا میں کچھ زہریلے سانپ پائے جاتے مگر باقی کے جاپان میں نہیں
سانپ کے گاٹنے سے اپ کو اتنی هی تکلیف هو گي جتنی کی اس کے دانتوں سے هو سکتی ہے
مگر جاپان کا پھونڈ(بھڑ) بڑي زهریلی هوتی هے
کچھ اس طرح کی هوتی هے


اس بهڑ کے ڈنگ لگانے سے کمزور کے مرنے کے امکانات هوتے هیں اور اگر دو یا دو سے زیاده کا ڈنگ لگ جائے تو پهر اچھے خاصے بندے کے بهی گزر جانے کے امکانات هوتے هیں

یه بھڑ كافی جارحانه طبعیت كی هوتی هے گھاس پر انے والے کیڑوں وغیره کو بهی شکار کر لیتی ہے جیسے که اس
تصویر میں بهی نظر ارها هے

جہان اس بھڑ کا چھتا هو اس کے قریب سے کزرنے والے کسی بهی جانور پر حمله اور هو جاتی ہے
جاپان میں گرمیوں میں اس بھڑ سے احتیاط کرنی چاهیے
اگر کبهی کہیں بهی کسی کو بھر یا کوئی اور زهریله جانور کاٹ لے تو اس کے لیے چاهیے که بہت زیاده پانی پی لیں اور کاٹے والی جگه کو بهی پانی سے دهوئیں جب تک که طبعی مدد نہیں پہنچ جاتی

اتوار، 16 دسمبر، 2007

ایک اور سوله دسمبر

ایک اور سوله دسمبر
پاک فوج نے مشرقی پاکستان نام کے ایک ملک کو صفحه ہستی سے مٹا دیا تها ـ
کیا اس بات کو پاک فوج کا کارنامه کهیں یا حماقت ؟
لاکھوں بهاری پاکستانیوں کو کھر سے بے گھر کر کے تین دهائیوں سے خجل خوار کرنے کا تغمه بهی پاک فوج کے سینے پر سجا هوا ہے ـ
کیا اس بات کو پاک فوج کا کارنامه کهیں یا حماقت ؟
مشرقی پاکستان کی لاکھوں پاکستانی عورتوں پر بہادر غازی جوانوں نے مردانگی کے جوهر دکهائے تهے ـ
کیا اس بات کو پاک فوج کا کارنامه کهیں یا حماقت ؟
کسی کو بهاری پاکستانیوں کے دکھ کا بهی احساس ہے ؟؟
انہوں نے پاکستان سے محبت کی سزا پائی ہے اور اس سزا میں اب بهی مبتلا ہیں ـ
کیا اس بات کو پاک فوج کا کارنامه کهیں یا حماقت ؟
مقدور هو تو نوحه لکھوں که جس ملک سے محبت کرتا هوں اس کو توڑ دیا گیا اس ملک کی عورتوں کو ریپ کیا گیا اس ملک کے جوانوں کو قتل کیا گيا
اور بات پر شرمندگی کی بجائے هٹ دهرمی کے تازیانے لگائے گئے ـ
کیا اس بات کو پاک فوج کا کارنامه کهیں یا حماقت ؟
غیرت مند کو ڈوب مرنے کے لیے چلّو بھر پانی کافی هوتا ہے مگر بے غیرت جرنیل شیر کهلواتے هیں
جنگل کے بادشاھ جب چاهے بچے دیں جب چاهے انڈے ـ
میں خاور پاکستان کو توڑنے والوں کے کورٹ مارشل کا تقاضا کرتا هوں
چاهے مرنے کے بعد ان کی قبروں کا هی کیوں نه هو ـ

ہفتہ، 15 دسمبر، 2007

عزت اور غیرت

بڑے هی اعلی ظرف هوتے هیں وه لوگ اور قومیں جو کسی اور قوم یا فرد کی کوالٹی کو تسلیم کرلیں ـ
ترقی یافته اقوام ایک بات مشترک ہے که ساری قومیں اصول ضوابط کی پابند هیں ـ
کچھ کم کچھ ذیاده!ـ
اس کے بعد مختلف اقوام میں ان کو دوسری ترقی یافته اقوام میں بهی منفرد کرنے والی کوالٹیاں هوتی هیں ـ

جاپانی لوگ بڑے بهادر غیرت مند اور ذمه دار هوتے هیں ـ
لیکن جاپانیوں کی بهادری اور غیرت کے انداز ہم پاکستایوں کی غیرت اور بهادری سے بلکل مختلف هوتے هيں ـ
مثلاً جاپان میں بهادری کا مطلب لڑاکا هونا نہیں هوتا بلکه لڑائی ناں کرنا بهادری هوتی ہے
اگر ایک جاپانی کا کسی بد تهذیب سے واسطه پڑ جائے تو جاپانی لڑائی کی بجائے بهاگنے کو ترجیع دے گا
پاکستان میں لڑائی سے بهاگنا هی بزدلی کا سرٹیفکیٹ هوتا ہے
مگر جاپانوں کے نزدیک لڑائی کو ختم کرنا اهم هوتا ہے
چاهے کچھ گالیاں کها کر یا کچھ مکے کها کر بهی اگر لڑائی ختم هوتی ہے تو کوئی حرج نہیں هوتا
لیکن اگر حالات اس طرح کے بن جائیں که عزت پر بن جائے تو پھر جاپانیوں کا ڈٹ جانا بهی قابل دید هوتا ہے ـ
تو سوال پیدا هوا که لڑائی سے بهاگنا کیا عزت پر حرف انا نہیں ہے ؟؟
جی نہیں !ـ لڑائی پر اتر انے والے کو جاپانی معاشرے میں نیچ سمجهاجاتا ہے
اور کسی نیچ کو '' طرح '' دے جانا بے عزتی نہیں هوتی بلکه عقلمندی هوتی هے ـ
اسی طرح بات ہے غیرت کی تو ان جاپانیوں کے نزدیک بهن یا بیٹی کا کسی کے ساتھ تعلق بناناایک معاشرتی عمل ہے
اس تعلق پر غصه بهی کیا جاتا ہے مگر اس کی وجه دیسی ٹائپ کی غیرت کی بجائے اپنی بیٹی یا بهن کے مستقبل کا تحفظ هوتا ہے که تعلق والا مرد ذمه دار اور غیرت مند ہے یا نہیں ، اور اگر بهن یا بیٹی اس کی بیوی بننے کے بعد اس کی عزت بهی بنتی ہے یا نهیں؟
عزت پر بن انے پر عزت کو جان سے عزیز سمجهنا یه غیرت ہے
ایک سیاستدان کی چیز کا وعده کرتا ہے
اور پهر حالات کی مجبوری سے وعده پورا نہیں کرسکتا
تو خود کشی کرلیتا ہے
یورپ میں استعفی دے دیتا ہے ـ
پاکستان میں معتبر بن جاتا ہے
جاپان میں هر بندھ اپنی اپنی پوسٹ پر اپنے حصے کاکام پوری ذمه داری سے کررها ہے
کام چوری کا تصور هی نہیں ہے
مثالکے طور پر اپ اپنی کسی چیز کی جوری کی جهوٹی رپورٹ لکهوانے تھانے چلے جائیں
تھانے والے اس بات کی رپورٹ لکھ کر اس چیز کی تلاش ميں پوری ذمھ داری سے لگ جائیں گے
اور جب وه چیز اپکے اپنے هی گهر سے مل جائے گی یا اس چیز کے ناموجود هونے کا ثبوت مل جائے گا تو پهر اپ گرفتار هو جائیں گے ـ
میں نے پوسٹ کے شروع میں لکھا ہے بڑے هی اعلی ظرف هوتے هیں وه لوگ اور قومیں جو کسی اور قوم یا فرد کی کوالٹی کو تسلیم کرلیں ـ
یه بات مجهے اپنے پاکستانیوں کے رویے اور اظهار سے محسوس هوئی ـ
ہمارے پاکستانی جب بهی ترقی یافته اقوام کے اصولوں کو دیکھتے هیں تو فوراً کهتے هیں
جی یه سارے مسلمانوں کے اصول تهے جن کو اپنا کر یه قومیں اگے نکل گئی هیں ـ
مجھے بڑی زهر لگتی ہے یه بات ہر اچهی بات کو اپنی جائداد هونے کا دعوی کرتے هیں اور اور اپناتے بهی نہیں هیں ـ
اپنے بزرگوں کے هنر پر شرمندگی کا احساس ان کے هر عمل سے جھلکتا ہے
اپنے بزرگوں کے عمل کو چھپانے کے لیے کیا کیا جتن کرتے هیں
تیلیوں کی اولاد ملک بن کر خود کو چھپا رہي هے
جولاہے انصاری بن بن کر جاتے هیں ـ
چوکیدار چوھدری هونے کا دعوی کرتے هیں
کمهار رحمانی بنے جاتے هیں ـ
جن لوگوں کو اپنے باپ دادا کے هنر سے تعلق رکھنے میں شرمندگی هو گي
ان لوگوں کا کلچر هوگا کیا؟؟
اس لوگوں کی خاندانی روایات کیا هوں گي؟؟
کنجری کے بیٹے کو شاید اپنی ماں سے تعلق چھپانے کی کوشش کا تو ادراک کیا جاسکتا ہے مگر ایک کمهار کا اپنے دادے کے برتن بنانے کے عمل سے یا ایک تیلی کے اپنے دادے کے تیل نکالنے کے عمل سے کس بات کی شرمندگی هوتی ہے؟؟
میرا خاور کا ذهنی توازن ٹھیک نہیں ہے یا پاکستان کے معاشرے میں کجیاں هی اتنی ذیاده هیں که مجھے اپنی عقل هی الٹی هوئی نظر اتی ہے ؟؟؟
پاکستان میں ایک دو دس نہیں لاتعداد خامیاں هیں جن کو سدهارنے کی ضرورت ہے ـ
همیں عزت اور غیرت کے حقیقی معنوں کے ادراک کی ضرورت ہے ـ
عزت اور غیرت ؟؟
عزت اپنی وڈیائی کا هی نام نهیں ہے ، اپنے اباء کی ریپوٹیشن کا بهی نام هوتا ہے ـ
غیرت صرف عورت کی اندام نہانی تک محدود نہیں هوتی بلکه اپنی اور اپنے بزرگوں کی عزت کی اور اصولوں کی حفاظت کے لیے جان لڑانے کا بهی نام هوتا ہے یا نہیں ؟؟؟؟
اباء سے میری مراد همارے اپنے اباء هیں جو که کمهار تیلی کسان لوهار ترکھان جولاهے وغیره هوتے تهے
ناں که عربوں افغانوں اور ترکوں کے اباء کی بات کر رها هوں
جن کو اپنے اباء ثابت کرنے میں کتنے هی لوگ جتے نظر اتے هیں ـ

پیر، 10 دسمبر، 2007

دھتکارے لوگ

نکلنا خلد سے ادم کا سنتے آئے تهے مگر
بڑے بےابرو هو کے تیرے کوچے سے هم نکلے

تارکین وطن کہتے هیں جی پڑهے لکهے لوگ ہم رانده درگاھ لوگوں کو مہربانی ہے جی ان سیانے لوگوں کی که اخلاق سے پیش آتے هیں ورنه اگر ہم لوگوں کو بهگوڑے رانده درگاھ یا رفیوجی(دھتکارے گئے)بهی کهـ لیں تو یه بهی حقیقت ہے ـ
ہم بہت هی غریب تهے
اتنے غریب که باهر کے ملکوں میں مجهے ایک بهی ایسا نہیں ملا جو که میرے جیسا غریب هونے کا اعتراف کرے ـ
میں نہیں کہتا که باہر کی کمائی سے امیر هو کر اپنے اپ کو چهپاتے هیں بلکه باہر انے والے تهے هی امیر لوگ اس لیے کبهی کبهی ان لوگوں پر ترس بهی آتا ہے که ان امیر لوگوں کو بهی گھر سے بے گھر هونا پڑا ـ
آپنی تو یه پوزیشن تهی که میٹرک کے امتحان کے لیے داخله بهیجنے کے پیسے نهیں تهے
پلے داری بهی کی ہے جی کمر پر بوریاں ڈهوتے تهے
ابلے آلو کی طرح کمر چھل جاتی تهی
ہاتھوں پر چنڈیاں پڑی هوتی تهیں
هاتھ گریس کے گندے هوتے تهے که میں دوسروں کے هاتھ رشک سے دیکها کرتا تها
بیٹری کے تیزاب سے کپڑوں کا رنگ اڑ کر دهبے بنے هوتے تهے ـ
کبهی عید پر هاتھ صاف کرنے کی امنگ جاگتی تو چھری سے ھاتھوں کو کرچھ کرچھ کر میل اتارتے تهے ـ
هاتھ سرخ سے هوجاتے تهے مگر صاف نہیں هوتے تهے ـ
اسی کی دهائی کے اخیر تک ہمارے گهر پر ریڈیو یا ٹیلی وژن تو کجا کیلکولیٹر تک نہیں تها
ٹیپ ریکارڈ یا کیمرھ امیر لوگوں کے چونچلے جانتے تهے
اس طرح کے حالات ميں شاید میں پاکستان کے حالات میں مس فٹ تها
یا پاکستان میرے ساتھ مس فٹ تها
اس لیے مجهے تو پاکستان سے بهاگنا هی پڑا
آہسته آهسته جب حالات ٹهیک سنبهلنے لگے تو پهر فلسفے بهی سوجنے لگے اور حالات پر تنقید بهی انے لگی ـ
میں یه سب اپنے متعلق اس لیے لکھ رها هوں کیونکه اور لوگ کہیں غصه نه کرجائیں ـ
لیکن یه ہم بیرون ملک مقیم زیاده تر پاکستانیوں کے حالات هیں
میں نے اپنے گھر اور دوسروں کے حالات کو کافی باریکی سے دیکھ کر اندازه لگایا ہے که تم باہر رہنے والوں پاکستان میں رہنے
والوں کو مثبت کی بجائے منفی طور پر متاثر کر رہےهیں۔ بیرونِ ملک مقیم چچا تایا اور ماموں اپنے بھائی بھتیجوں کو ہر ماہ بیٹھے بٹھائے سو دو سو ڈالر یا پاؤنڈ یا یورو بھیج دیتاہے
جس کی بھیجنے والوں کے لئے تو کوئی حیثیت نہیں ہوتی لیکن مقامی روپے میں یہ ایک اچھی خاصی رقم بن جاتی ہے۔ چنانچہ بیٹھے بٹھائے بغیر محنت کے اتنی رقم کا نتیجہ نکمے پن، منشیات کی لت یا دن میں بڑے بڑے خواب دیکھنے کی شکل میں سامنے آ رھا ہے
اور یوں محنت یا کام کاج کا رھا سہا جذبہ بھی سرد پڑ رہا ہے۔
جاٹ کا بیٹا جو کاشتکاری سے جڑے ہوئے کام کچھ برس پہلے تک خود کرتا تھا اب کھیت میں ہل جوتنے یا پانی کے نالے پر پھاوڑا چلانے کے کام کو بھی گھٹیا سمجھنے لگا ہے۔
اسکا خواب اب یہ رھ گیا ہے کہ یا تو باہر جائے گا اورباہر نہ جا سکا تو بس یا ٹرک خرید کر چلائے گا یا چلوائے گا ورنه کچھ بھی نہیں کرے گا
اسکا یہ طرزِعمل باہر انے والی محنت کش نسل کے طرزِ عمل سے قطعاً مختلف ہے۔
وه طرز عمل جس جو کچھ کرکے دیکهانے کی خواہش سے پیدا هواتها اور محنت کشی کی عادت نے جس کو عملی جامه پہنایا تها ـ

هم باهر والے اس بات پر پهلے تو فخر کرتے هیں که ماں کو پیسے بهیج رہے هیں
اور پهر جب مفت کی دولت سے ماں کو کها کهاکر شوگر هو جاتی ہے تو پھر اس کو دوائیوں کے لیے پیسے بهیجتے هیں ـ
بهائیوں کو پیسے بهیجتے هیں که ان کی خواہشیں پوری کریں اور پهر جب یه بهائی مال مفت سے ہڈ حرام هو جاتے هیں تو ان سے لڑائیاں کرتے هیں
اور پھر باهر کی کمائی سے بنائی جائداد پر مقدمے بازی اور جگ ہنسائی ـ
اور ستم ظریفی یہ ہے کہ اس طرزِ عمل کے بڑھاوے کے ذمے دار بھی دانستہ یا نادانستہ طور پر تارکینِ وطن ہی ہیں۔
کیا ہم دهتکارے لوگوں نے نادانستگی میں اپنے معاشرے سے بدله تو نهیں لے رہے؟
ان کو کام چوری کی لت لگا رہے هیں
مفت کی کهلا کهلا کر ان کو شوگر کے مریض بنا رہے هیں
باقی کو چرسی اور شرابی بنا کر دے رہے هیں
ہم تو ڈوبے هیں صنم
تم کو بهی لے ڈوبیں گے

بدھ، 5 دسمبر، 2007

میڈ ان جاپان پاکستانی

جاپان نے بهی ائرپورٹوں پر فنگر پرنٹ لینے کا سلسله شروع کردیا ہے
نومبر کی بیس تاریخ سے ـ
وجی یه بتائی گئی ہے که ٹیرورسٹ لوگوں کا داخله روکا جاسکے گا اور ملکی سیکورٹی بہتر بنائی جاسکے گی ـ
لیکن اس سے افیکٹ هو رهے هیں
میڈ اِن جاپان پاکستانی
وه پاکستانی جو جاپان کی مہربانی سے امیر هو چکے هیں اور ان میں سے کافی سے زیاده خود کو عقل کل بهی سمجهتے هیں
اتنے عقلمند که جاپانیوں سے ظنزیه لہجے کے سوا بات نہیں کرتے ـ
انیس سو پچاسی میں پاکستانیوں نے جاپان انا شروع کیا تها روزگار کے سلسلے میں ، پهلے پهل انے والے لوگ تو بهیک مانگا کرتے تهے
طوکیو کی ٹرینوں میں
کرتے اس طرح تهے که
ایک کاغذ پر جاپانی میں کسی سے لکھوا لیتے تهے که میں ایک طالب علم هوں ،جاپان میں ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے مجهے ایکسٹرا کام کرنا پزتا ہے اس لیے اگر اپ مجھ پنسلیں یا تصویریں خرید لیں تو آپ کی مہربانی هوگی
اور لوگ ان کو پیسے دے دیا کرتے تهے اور تصویر یا پنسل بهی نہیں لیا کرتے تهے
پاکستانی اس بات کو جاپانیوں کی بیوقوفی اور اپنی چالاکی سمجھتے تهے اور محفلوں میں جاپانیوں پر هنسا کرتے تهے ـ
پهر اس کے بعد فیکٹریوں میں کام کا زمانه آیا
گوجرانواله کے ایک ملک صاحب نے اپنا ایک ایجنٹ جاپان میں بیٹھایا جس نے پاکستانیوں سے پانچ سو ڈالر لے کر ان کو فیکٹریوں میں کام لگوانا شروع کیا تها ـ
اب ملک صاحب کافی مذهبی بن کردیکهاتے هیں اور لوگوں کا حافظه بهی کمزور هوتا ہے اس لیے کم هی لوگوں کو معلوم ہے که ملک صاحب نے یه ایجینٹی شروع کی تهی ـ
بهرحال میں اس بات کو اچها سمجهتا هوں که کم
از کم بهیک مانگنے سے تو لوگوں کو بچایا ـ
اٹهاسی میں جب میں جاپان مزدوری کرنے کے لیے ایا تو لوگ فیکٹریوں میں هی کام کیا کرتے تهے
میں بهی ایک ادمی کو پانچ سو ڈالر دےکر کام لگ گیا
ان دنوں سارے هی لوگ جاپان میں اور سٹے هوا کرتے تهے
پولیس بهی سختی نہیں کرتی تهی اور جاپانی معاشره بهی رواداری کا مظاهره کرتا آیا ہے
سارے غیر قانونی پاکستانیوں میں چند تهے جو شادی کر کے لیگل هوگئے تهے
ان لیگل لوگوں کی ایک اپنی هی چال ڈهال هواکرتی تهی
ایک پیر کی طرح اپنےاپنے علاقے کے اور سٹے لوکوں کے گهروں میں جایا کرتے تهے اور خدمت کروایا کرتے تهے ـ
میں نے دیکها ہے که ایک لیگل صاحب بیس پچیس لوگوں کے جهرمٹ میں درمیان میںبیٹھے هیں اور باقی سب لوگ ان کے گرد حلقه بنا کر لیگل صاحب کے فرمودات سن رہے هوتے تهے
لیگل صاحب عموماً گاڑیوں کا کام کیا کرتے تهے جو که سراسر منافع هی منافع هوا کرتا تها
ان دنوں جاپانی لوگ اپنی گاڑی اٹھوانے کے بهی پیسے دیا کرتے تهے
یه لیگل لوگ ان سے گاڑی بهی لیتے تهے اور پیسے بهی اور اس گاڑی کو پاکستان بهیچ کر بیچتے تهے ـ
بس جی دولت هی دولت عزت هی عزت
که دماغ خراب کردیے اس دولت اور عزت نے کافی لوگوں کے ـ
لیگل صاحب کی بیوی عموماً آپنے علاقے کی بد صورت ترین خاتون هوتی تهیں
که جس کو کوئی بهی جاپانی نہیں لیتا تها اس کو ویزه سمجھ کر پاکستانی لے لیا کرتے تهے ـ
لیگل لوگوں کی عزت دیکھ کر ہر بندو کی کوشش هوتی تهی که همارے ساتھ بهی کوئی خاتون پهنس جائے که لیگل هوجائیں بہت سے لوگ اس کوشش میں کامیاب رہے
اور اس وقت جاپان میں هر بنده لیگل ہے
اور پرانے لیگل اپنی گلوری کو دوباره پانے کے لیے دوسروں کی بیویوںکو پٹانے یا وچھوڑا ڈلوانے کی کوششوں میں لگے رهتے هیں ـ
اٹھاسی سے لےکر چورانوے کے دوران کتنے هی لوگ پکڑے گئے اور ڈیپورٹ بهی کردیے گئے ـ
پاکستانی پاسپورٹ پر صرف سن پیدائیش لکها هوتا ہے مهینه اور دن نہیں لکها هوتا
جب بهی کوئی پاکستانی پکڑا جاتا تها تو جاپانی پولیس ان سے دن اور مهینه بهی پوچھتی تهی جو که بتانا هی پڑتا تها
اور جس کے جو دل میں اتا تها وه بتا دیاکرتا تها
اور پولیس والے اسی کا اندراج کردیا کرتے تهے
بندو واپس پاکستان جاکر کسی ایجیٹ سو رابطی کرکے جعلی کاغذوں پر دوباره جاپان انو کی کوششوں میں لگ جاتے تهے کچھ کامیاب اور کچھ ناکام
اب کامیاب هونے والوں کو اپنی تاریخ پیدائیش که انهوں نے پولیس کو بتائی تهی یاد نہیں رهی هوتی تهی اورکسیاور پر پاسپورٹ بنا کر جاپان مکیں شادی کرکے لیگل هوجایاککرتے تهے ـ
کچھ لوگ دوباره جاپان انے کے لیے یه طریقه کرتے تهے
که
کسی لیگل کو بنکاک بلا کر اس کے پاسپورٹ پر فلائی کرتے تهے اور جاپان میں انٹر هوجاتے تهے کیونکه جاپانیوں کو ہماری شکلیں ایک جیسی لگتی هیں
جیسے که همیں ان کی ایک جیسی لگتی هیں
اور کوئی دوسرا بنده اس پاسپورٹ پر ڈیپارچرکر کے یه پاسپورٹ لیگل صاحب کو بنکاک پہنچادیا کرتا تها ـ
کچھ لوگ ایسا بهی کرتے تهے که اگر کوئی بنده قانونی طور پر جاپان ایا هے تو اس سے پاسپورٹ چھین کر یا خرید کر اسی نام پر شادی کرکے لیگل هوجاتے تهے
اور ایسے لیگل کافی هیں جاپان میں
اور ان میں اکثریت کے پاس اب مستقل رهائش کے پرمٹ هیں ـ
اب جب جاپان نے ائر پورٹوں پر فنگر پرنٹ لینے کا سلسله شروع کیا ہے تو تین ہفتوں میں دس سے زیاده پاکستانی اس سسٹم سے پکڑے گئے اور ڈی پورٹ هوچکے هیں ـ
هوا اس طر ح رها ہے که پرانے زمانے میں کسی اور تاریخ پیدائش پر پکڑے گئے تهے
یا کسی اور نام سے
اور اب جب فنگر پرنٹ لیے گئے تو پرانا ریکارڈ نکل آیا
تو مسئله بن گیا که
پرانا پاسپورٹ جعلی تها یا که اب والا ؟؟
جو بهی تها یا ہے
اس کا مطلب ہے که کوئی ایک تو غیر قانونی ہے
اور پهر گرفتاری اور پهر ڈی پورٹ
اور پهر جاپانیوں کو گالیاں
سسٹم پر اعتراضات
اور جو نهیں پکڑے گئے وه بگلیں بجا رهے هیں
دوسروں کے دیس نکالے سے خوش هورهے هیں

Popular Posts