اتوار، 16 جولائی، 2006

ہاے يہ بدتميزياں

جناب ابن صفى صاحب جو كه عمران سيريز اور جاسوسى دنيا كے خالق تهے ـ انہوں نے كئى كردار تخليق كيے ـ عمران ان ايكـ كردار تها جس كے مقابلے ميں بدى كا كردار تها ايک چينى جس كا نام تها سنگ ہى ـ يه صاحب سنگ ہى كہا كرتے تهـے كه ميں وه ہوں جس كى ماں نے اپنے خاوند كے ساتھ ايكـ رات بھى نہيں گذارى ـ
اور عمران جو سنگ هى كو چاچا كہتا تها سنگ هى كى اس بات پر كہا كرتا تھا كه ہمارے يہاں ايسے ادمى كو حرامى كہتے ہيں ـ

مرغا يعنى ككڑ جانوروں ميں ايكـ نر جانور هوتا هے سارے محلے كى ككڑيوں كو اپنى سمجهتا هے اوراس بات پر دوسرے ككڑوں سے لڑ لڑ كر لہولہان ہو جاتا ہے ـ مرغے كے مردانگى ايكـ مثال هے ـ
مگر
سنا ہے كہ سيالكوٹ كے ككڑوں كى بھى ريپوٹيشن خراب ہے كه يه ہم جنس پرستى پر مائل ہوتے ہيں ـ لاہور پوليس كے وائر ليس سسٹم پر اگر كوئ ككڑروں كوں كھ ديتا تھا تھا تو سيالكوٹى اتنى گالياں ديا كرتے تھے كہ ــ ـ خبريں ـ ـ وا لے كو اس بات كى خبر لگانى پڑى تھى كه پوليس كے وائر ليس سسٹم پر گالم گالى لوگ كيا ہيں ؟؟

شائسته گھرانوں ميں اگر كوئى بچه تھوڑا اتھرا ہوجائے تو بدتميز گنا جاتا هے ـ اور اس بچے كا رويه عموما اپنى ريپوٹيشن كو بہتر بنانے كى كوشش ہوتا هے ـ جيسا كه اردو سياره كے بلاگروں ميں عرصے سے ايكـ صاحب بدتميز كے نام سے لكھ رهے ہيں مگر ان كى تحارير اتنى بھى بدتميز نہيں ھوتى تھيں ـ
خود كو بدتميز لكھ كر تميز كے ساته چل رہے تھے

يه سارى باتيں مجھے بدتميزياں پڑ كر ذەن ميں آئيں ـ اور يه بدتميزياں جارى هيں سيالكوٹ سے ـ اور ان صاحب كو لاہور والے شيخو صاحب نے شہزادے كہ كر لكها هے ـ يه لاهوريے بڑے كھوچل هوتے هيں اندرونى رازوں كو جانتے هيں ـ
جناب شيخو صاحب اگر اپ يه بهى بتا ديتے كه يه بدتميزياں كرنے والے كس شاه صاحب كےصاحب زداے هيں تو لوگوں كے علم ميں اضافه هوتاـ
باقى سيالكوٹ كى يه بدتميزياں خود بهى ابن صفى صاحب كے كردار سنگ هى كى طرح خود كو متعارف كروا تو رهى هيں بس الفاظ كا تهوڑا هير پهير هے ـ

6 تبصرے:

Attiq-ur-Rehman کہا...

السلام علیکم۔
آپ میری طرح ابن صفی کے فین ہیں یہ پڑھ کر خوشی ہوئی ۔ لیکن یہ انداز اور کسی کے بارے میں اتنا غلط انداز تحریر اچھا نہیں لگا۔آپ افتخار اجمل صاحب کی آج کی تحریر ضرور ملاحظہ فرمائیں ۔
امید ہے آپ برا نہیں مانیں گے۔

میرا پاکستان کہا...

ہميں معلوم ہے کہ آپ ايک سلجھے ہوۓ عقل و فہم رکنے والے لکھاري ہيں ۔ آپ کي اس عادت سے بھي ہم واقف ہيں کہ آپ بدتميزي کرنے والے کو بدتميزي سے ہي جواب ديتے ہيں۔ مگر ہمارے خيال ميں اس طرح کے رويۓ سے بدتميز کي اصلاح نہيں ہوگي بلکہ وہ مزيد چڑے گا۔ ہمارا مشورہ يہي ہے کہ غيرمعياري تحريريں لکھنے والوں کي تحرير کو درگزر کريں اور اپنے مشن کو جاري رکھيں جس کي وجہ سے ہمارے جيسے نہ جانے کتنے لوگ فيض پا رہے ہوں گے۔

افتخار اجمل بھوپال کہا...

يہ دو بلاگر جو آپس ميں جھگڑ رہے ہيں "ميں پہلے ۔ ميں پہلے"۔ اِن ميں سے در حقيقت پرانا بلاگ کونسا ہے ؟
ميں نے دونوں بلاگ کھولنے کی کوشش کی ۔ ايک ورڈپريس پر ہے اور کھُل جاتا ہے ۔ دوسرا ايم ايس اين پر ہے مگر کھُل نہيں رہا ۔

Shuaib کہا...

آپ کی تحریریں پٹری سے اتر گئیں

گمنام کہا...

ریحان، افصل اور اجمل صاحب کی بات کے بعد میرا کچھ کہنا نہیں بنتا !!!!

گمنام کہا...

جناب خاور صاحب۔

اتنے لوگوں نے اتنا کچھ لکھا اس کے بعد میں کیا لکھوں۔ بہرحال آپ نے جو بھی لکھا ایک بار میں اس پر تحریر جوابا لکھ چکا ہوں۔ جس پر مجھے افسوس ہے کیونکہ شائد مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔۔۔

بہرحال شکریہ جناب۔

Popular Posts