منگل، 23 مئی، 2006

ايكـ متروكـ روايت

بچبن ميں لوگوں سے سنا كه فلاں ادمى جوانى ميں پچهـ لگوا كر پاء پكا خون نكلوايا كرتا تها ـ
كتنے هى بوڑهے لوگوں كى پنڈليوں پر كٹ لگے كے نشان بهى ديكهے هيں كه جوانى ميں پچهـ لگوا كر خون نكلوايا كرتے تهے ـ
ميں سمجها كرتا تها كه ايسا كر كے يه لوگ اپنى جوانى ميں دوسروں پر اپنى بەادرى كى دهاكـ بٹهانا چاهتے هوں گے ـ مگر بقول ان لوگوں كے ميرے جسم ميں خون ذياده هوتا تها اور اگر ميں پچهـ نەيں لگواتا تو مجهے گرميوں ميں چنكاں(سوئياں چبهناں) پڑتى تهيں ـ
بەت بعد ميں جا كر سمجهـ آئى كه سرد ممالكـ كے لوگوں كے جسم ميں گرم ممالكـ كے لوگوں كى نسبت خون ذياده هوتا هے ـ
اور پنجاب ميں سرديوں ميں سخت سردى اور گرميوں ميں سخت گرمى هوتى هے اس لئے سرديوں ميں جوان ادميوں كے جسم ميں خون كے بڑه جانے كى بات سجهـ ميں اتى هے اور گرميوں ميں اگر يه جب تكـ كه قدرتى طريقے سے كم هو گا اس وقت تكـ چنكاں توں پڑيں گى ـ اس لئے پرانے زمانے ميں لوگ پچهـ لگوا كر خون كى مقدار كو متوازن كر ليا كرتے تهے ـ
نقطے كى بات
اگر هم لوگ اپنے پنجاب كى اس روايت كو اج كے دور ميں لوگوں كو اچهى طرح وضاحت كر ديں اور اس پچهـ لكوانے كو خون كا عطيه دے كر اپنے خون كى مقدار كو متوازن كرنے كا طريقه بتائيں تو ايكـ تو خون كا عطيه دينے كا رواج پڑے گا اور خون كے ذيادتى سے پيدا هونے والے بيماريوں كے روكـ تهام بهى هو گى ـ
ڈاكٹر افتخار راجه كى
اس پوسٹ
سے يه روايت ياد ائى

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts