اردو انسايكلوپيڈيا
سكندر نے اپنى مەمات كا آغاز يونان كى رياستوں كو فتح كرنے سے كيا تها ـ
جب سكندر نے ايتهنز كو فتح كيا تو سكندر اكيلا هى وه جگه ديكهنے چلا گيا جەاں عظيم فلسفى سقراط بيٹها كرتا تها ـ سكندر اس چوكهنڈى ٹائپ جگه ميں بيٹها تها كه سكندر كا منه چڑها وزير پارمينو بهى اس كو ڈهونڈتا هوا وهاں پەنچ گيا ـ پارمينو كەنے لگا كه جناب آپ هر جگه مجهے ساتهـ لے كر جاتے هيں اج آپ اكيلے چلے ائے كيا غلام سے كوئى غلطى هوئى هے؟
يه سن كر سكندر نے كەا كه پارمينو تمەارى ذهنيت ايكـ طوائف جيسى هے تم هر بات ميں سود و زياں ديكهتے هو تمهيں ميرے يەاں انے ميں كوئى فائده نظر نه آتا اس لئيے ميں تم كو ساتهـ لے كر نه آيا ـ
مگر ميں يەاں بيٹهـ كر ديكهنا چاهتا تها كه دنيا كا عظيم ترين فلسفى جەاں بيٹها كرتا تها وهاں سے دنيا كيسى نظر آتى هے ـ
اس روايت كے تناظر ميں
ائيے اپنے گريبان ميں جهانكـ كر ديكهيں كه هم ميں سے كتنوں كى سوچ سكندر كے بقول پارمينو جيسى هے ؟
جنورى دوهزار ايكـ ميں وكى پيڈيا كا آغاز هوا
آپ ميں سے كتنوں كے دل ميں اس انسائكلوپيڈيا ميں هاتهـ بٹانے كا خيال آيا يا كوشش كي ؟؟
جن دوستوں كے كمپيوٹر ميں اردو لكهنے كى سهولت هے وه ضرور اردو وكى پيڈيا سے واقف هوں گے كيونكه جب بهى آپ كوئى اردو لفظ سرچ انجن ميں مارتے هيں تو اردو وكى پيڈيا كا كوئى نه كوئى صفحه ضرور اس لسٹ ميں هوتا هے ـ
ويکيپيڈيا کو جنوری دوەزار ايكـ ميں شروع کيا گيا تھا اور اردو ميں اس کا آغاز مارچ دوەزار چار ميں ہوا ـ اردو ميں اس كو شروع كرنے والے تهے ـ جناب اعلى حضرت شمس الحئى جن كا تعلق كراچى سے هے ـ ميں خاور اس انسائكلوپيڈيا ميں اپريل دو هزار چار ميں شامل هوا ـ شروع ميں ميں صرف ەجے درست كيا كرتا تها ـ كيونكه اعلى حضرت اردو املا ميں كمزور تهے ـ يا كه مجهے ايسا سمجهنے كا مغالطه هوا ـ
آعلى حضرت صاحب اپنى مصروفيت كى وجه سے وكى پيڈيا سے دور هوتے چلے گئے اور ميں اپنى سمجهـ بوجهـ كے مطابق اس ميں لكهتا اور موڈيفكيشنز كرتا رها ـ
اس دوران كتنے هى لوگوں نے اس وكى پيڈيا كى ركنيت لى مگر لكهنے والے لوگـ كم هى تهے ميرے لئے سب سے بڑا مسئله بنتے تهے وه لوگ جو فضول اور بے مقصد باتيں تحرير كيا كرتے تهے ميں ان لوگوں كى تحارير كو مٹانے كا كام كيا كرتا تها ـ
پهر سيف اللّه صاحب شامل هوئے انەوں نے وكى پيڈيا كو كيٹگرايز كيا اور وكى پيڈيا كى انتظاميه سے رابطه كر كے اپنے لئے منتظم اعلى كا عەده ليا اور اس كے بعد مجهے بهى منتظم اعلى بنايا منتظم اعلى بننے كے بعد ميں اس قابل هوا كه فضول مضامين اجنبى بوليوں كے صفحات اور گالى گلوچ وغيره كو وكى پيڈيا سے حذف كرسكوں ـ
اس كے بعد شامل هوئے جناب افراز القريش صاحب ان صاحب نے بيالوجى كے متعلق مضامين لكهنے شروع كيے بيالوجى ميں ان كے مضامين ـ(آپ پڑه كر ديكهيں آپ متاثر هوئے بغير نه رهيں گے) سيف الله كى تكنيكى مەارت اور هم سب كى خلوص نيت كى بدولت اج هم كەـ سكتے هيں كه اردو انسائكلوپيڈيا ايكـ مخزن علوم هے ـ
اس وقت دو ەزار چهـ ميں مجهے سيف اللّه يا افراز القريش صاحب كو كسى مضمون كو حذف كرنے يا موڈيفائى كر نے پر روكنے ٹوكنے والا كوئى نهيں
مگر ەم سب كى نيت كے خلوص نے كبهى بهى كوئى مسئله بننے نەيں ديا ـ
آئيے آپ بهى همارے ساتهـ شامل هوں ـ
خلوص نيت اور غير جانبداررويئے كےساتهـ آپ كا كسى اور ذبان سے اردو ميں كيا گيا ترجمه اس انسائكلوپيڈيا ميں ايكـ امانت هوگا همارى آنے والى نسلوں كے لئيے ـ
وكىپيڈيا
1 تبصرہ:
ماشآاللہ آپ تو بڑے کام کے آدمي نکلے۔ مبارک ہو اس کارِ خير کو بخوبي انجام دينے پر۔ ہم آپ کا کيسے ہاتھ بٹاسکتے ہيں اگر موقع ملے تو ضرور بتايۓ گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں