اتوار، 5 مارچ، 2006

بوبى

كوگا اسٹيشن
دو مارچ كو صبح ساڑهے چهـ بجے گھر سے نكلا تها ـ
اس سے ايكـ دن پہلے ، گاڑى اكمل مانگ كر لے گيا تها اس لئيے ، ٹرين پر ائر پورٹ تكـ گيا ـ
سوئس ايئر كي فلائٹ پر سوئٹزرلينڈ كے شہر زويورخ اور زويورخ سے ڈائريكٹ طوكيو كے ائرپورٹ ناريتا تكـ يہ فلائٹ تھى باره گهنٹے كى ـ
کھانا سب يورپين ائر لائنز كے کھانوں كى طرح بدمزه لیکن كيكـ مزے دار تهاـ
بحرحال باره گهنٹے ايكـ ہى جگه بیٹھ كر گذارنے ، اپنى جگہ ايكـ تپسيا ہے ـ
تين مارچ كى صبح نو بجے ناريتا ا'ير پورٹ پہنچے ـ
باهر ایشی كاوا مييوكى گاڑى پہ لينے آئى ہوئی تهىـ
وہاں سے ہم پهنچے اباراكى كے شہر كوگا ميں ـ
اس شہر كوگا ميں ميں نے چھ سال كا عرصہ گذارا هے ـ
اپنى عمر كے تئیسویں سال سے لے كر انتیسویں سال تكـ
ميں كراٹے سيكها كرتا تها ـ سخت ورزش كى وجه سے جسم خوبصورت اور جوانى تهى ـ
اس وقت ميں بوبى كے نام سے ايكـ پلے بوائے كے طور پر جانا جاتا تها ـ
اللّه معاف كرےـ! ان راتوں كے كتنےہى ساتهيوں كے نام اور شكليں بهى ياد نهيں ـ

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts