بدھ، 15 جون، 2005

بكرمى كيلنڈر

اج هاڑ مهينےكي ايكـ تاريخ هے اور سال هے ـ 2062بكرمى ـ عيسى عليه سلام كے پيدا هونے سے بهى 57سال پهلے بنايا گيا بكرمى كيلنڈر موسموں كے كسى بهى تغير كے بغير آج بهى چل رها هے ـ ياد رهے عيسوى كيلنڈر عيسى عليه سلام كے اسمان پر اٹهائے جانے كے پانچ سو سال بعد بنايا گيا اور كچهـ عرصه بعد ليپ كا سال شامل كر كے اسے موڈيفائى كيا گيا تها ـ مگر بكرمى سال جس ميں كچهـ مهينے بتيس دن كے بهى هوتے هيں اج تكـ بغير كسى موڈيفكيشن كے موسموں كے مطابق چل رها هے ـ
راجه بكرم اجيت جنكے نام سے يه كلنڈرشروع هوا یہ وہی بکرماجیت ہے جو ہند دھرم کا بڑا حامی اور علوم و فنون کا قدر دان مشہور ہے۔ اس کو بکرم اور بکرم اعظم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تمام ہندو راجائوں سے زیادہ مشہور ومعروف ہے۔ جیسا بہادر تھا ویسا ہی عالم بھی تھا۔ اس کے دربار میں 9 صاحب کمال تھے جو اپنے زمانے کے نورتن کہلاتے تھے۔ ان میں اول نمبر پر کالی داس شاعر تھا جس کی نہایت مشہور نظمیں یہ ہیں۔ سکنتلا' رگھوونش' میگھ دوت' کمار سنبھو- ایک رتن امر سنگھ تھا جس کی سنسکرت کی منظوم لغات ہند کے ہر مدرسے میں مشہور و معروف ہے۔ چوتھا اھنونتری بید تھا۔ پانچواں در رچی تھا جس نے پراکرت یعنی اپنے وقت کی عام مروجہ سنسکرت کی' جو قدیم کتابی سنسکرت سے بہت مختلف ہے' صرف و نحو لکھی ہے۔ چھٹا رتن مشہور منجم دارا مہر تھا۔ پنج تنتر کی حکایتیں بکرم ہی کے عہد میں تصنیف ہوئی تھیں۔ بعد میں ان کا ترجمہ عربی فارسی میں ہوا اور پھر بہت سی مغزی زبانوں میں۔ بکرم اور اس کے عہد کی اور بھی بہت سی حکایتیں ہیں جو آج تک ہند کے گائوں گائوں میں بیان کی جاتی ہیں۔
بکرم کے عہد میں بدھ مت آہستہ آہستہ صفحہ ہند سے مٹتا جاتا تھا۔ کالی داس کی تصنیفوں سے معلوم ہوتا ہے کہ شوالوں اور ٹھاکر دواروں کو بہت مانا جاتا تھا۔ اور ان میں ہندوئوں کے دیوتائوں کی پوجا ہوتی تھی۔ راجہ شوجی کو پوجتا تھا مگر بدھ مت والوں کے ساتھ بھی مہربانی سے پیش آتا تھا۔ اس کے دربار کے نورتنوں میں سے ایک بدھ تھا۔

1 تبصرہ:

افتخار اجمل بھوپال کہا...

بکرمی جنتری بھی اب موسموں کے حساب سے صحیح نہیں رہی ۔ ہاڑھ جو پورا نام ہساڑھ ہے اس مہینہ میں بہت بارشیں ہونا چاہیئں جس سے دریاؤں میں ہاڑھ آ جائے اسی لئے اس مہینہ کو ہاڑھ کا مہینہ بھی کہتے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہے۔

مندرجہ ذیل یو آر ایل پر اردو میڈیم کے ایک طالب علم نے کچھ انکشاف کیا ہے ۔ ذرا دیکھئے تو یہ اردو میڈیم طالب علم کیا کہتا ہے ۔
http://hypocrisythyname.blogspot.com/2005/06/urdu-medium-school.html

Popular Posts