اتوار، 15 مئی، 2005

ذهنوں كى موڈيفكيشن

همارى دنيا ميں هميں ميڈيا كے ذريعے گمراه كيا جارهاهے مگر انٹرنيٹ كے آنے كے بعد اميدبندهى تهى كـه معلومات كو ڈهير كهنگالنے كے بعد جستجوكے عادىآدمى اصلى بات تكـ پهنچ جاياكريں گےبى بى سى كى خبر هے كـه ـ


انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اپنی ویب سائٹ پر خبروں کے معیار کو بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
گوگل نے امریکہ میں ایک ایسے پیٹنٹ کی درخواست دائر کی ہے جس کے بعد گوگل سرچ انجن پرخبروں کی تلاش ان کے معیار پر منحصر ہوگی نہ کہ ان کی افادیت پر۔
مثال کے طور پر اسِ وقت گوگل پر اگر پر کوئی خبر تلاش کی جائے تو اُس موضوع سے متعلق انٹرنیٹ پر موجود ہزاروں نتائج معیار کی تفریق کے بغیر ہی سامنے آجاتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ بی بی سی یا سی این این جیسے متعبر اداروں کی خبریں تلاش کے نتیجے میں پہلے صفحات پر آئیں بلکہ ان کی بجائے کئی دوسرے چھوٹے اداروں کی خبریں جو تلاش کے لئے ٹائپ کئے گئے الفاظ سے زیادہ افادیت رکھتی ہیں پہلے صفحات پر آجائیں۔
لیکن نئے نظام کے بعد خبروں کے ذرائع اور اداروں کی ساکھ کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی تلاش کے نتیجے میں وہ خبریں پہلے سامنے آئیں گی جو روایتی طور پر معتبر اداروں کی ہونگی۔


يعنى كـه سرچ انجن كو هى موڈى فائى كر ديا جائے گا تا كـه بلڈى سويلين يا چهوٹا لوگ تلاش كے باوجود بهى وهى پائيں جو مفاد پرست لوگوں كے مفاد ميں هو ـ چيچوكى ملياں يا ٹوبه ٹيكـ سنگهـ ميں هونے والے حادثے كو اگر كوئى اصلى گواه آپنے لفظوں ميں اصلى بات انٹرنيٹ پر چڑها بهى ديتا هے تو تلاش كرنے والے كوسرچ انجن ميں متعلقه لفظ ڈالنے كے باوجودبهى يه خبر نه ملنے كے امكان هيں كيونكه يه خبركسى ملٹى نيشنل كمپنىيابڑے ڈاكوملكـ كى خبر رساںايجنسى نےشائع نهيں كىـ ـ بهٹى بهنگو باورے يا چكـ خليل ميں كسى غريب كى بهينس چورى كى خبر كو اگر نوئيں كے يا دهرمكوٹ كاكوئىلڑكا انٹرنيٹ پر شائع كر بهى دےتو نقارخانے ميں طوطى والى بات هو جائے گىـ ـ اپنے علاقے كى بهينس چورى كى خبر ياقتل كا واقعه كسى بهى ادمى كے لئےفلسطين كے مسئلے يا مشرف صاحب كى وردى كى كەـ مكرنى سے ذياده اهم هوتا هے ـ
اگر كسى كوچوان كا گهوڑا مرجائےتو اس كے لئےيه ورلڈ ٹريڈ سنٹر كى تباهى سے بڑاحادثه هوتا هےـ اور اگر كسى غريب كا لڑكاجوئے كے كيس يا اواره گردى ميں دهر ليا جائے اس غريب كا حال كوئى غريب هى محسوس كر سكتا هےـ اور ان كے قريبى لوگوں كے لئے يه خبر كسى فوجى ڈكٹيٹر كي موت كى خبر سے اهم خبر هوتى هے ـ خبروں كو گوگل والے كس كسوٹى پر پركها كريں گے خاور تو كوئى اندازه لگا نهيں سكتا يا يه كەـ ليں كه خاور كىنظر ميں ايسى كوئى كسوٹى هے هى نهيں ـ

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts