ہفتہ، 1 نومبر، 2025

ٹوکیو موبائیلٹی شو دو ہزار پچیس



 بات تو میں اڑنے والی کاروں کی کرنا کرنے جا رہا ہوں 

لیکن خیال کی رو کسی اور طرف بھٹک گئی کہ 

میرے وطن میں علم عقل کی بات تحریر میں کرنے کی ذمہ داری رب نے بانیان پاکستان پر ڈال دی تھی  سن سنتالی کے بعد ، عقل ان میں ہے نہیں تھی علم ان کے پاس نہیں تھا (اج اسی سال بعد کوئی بھی مشاہدہ کر سکتا ہے ) صرف لکھنا جانتے تھے اور اپنی نسلی فخر کی تاریکی میں الو کی طرح نظر رکھتے تھے ،۔

انگریزی سے ترجمعے کر کے قوم کو جو علم دیا  اس کو دیسی کرنے کی بھونڈی کوشش کہ 

کہ

سکول میں انگریزی کے مضمون کو امریکی یا طرطانوی سکول کی کتاب کو کاپ پیسٹ کر دیا ، اگر تبدیلی کی بھی تو یہ کہ “ توم ایز ود ہز ڈوگ “ کی فوٹو لی اور کیپشن لکھا دیا  “ علی از ود ہز ڈوگ “ حالانکہ اس وقت دیسی لڑکے کتے نہیں بھینسیں بکریاں اور کٹے پالتے تھے ،۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابون میں ستر کی دہائی میں ایک مضمون ہوا کرتا تھا  ، پچاس سال بعد کا پاکستان ، اس میں اڑتی کاروں ، بڑی بڑی بلنڈگون اور ترقی کو کسی انگریزی رائیٹر کے تخیل نے لکھا تھا جس کو ترجمعہ کر کے بس ملک کا نام تبدیل کر دیا ہوا تھا ،۔

اب دلچسپ بات یہ ہوئی کہ اس کی دہائی میں جب جاپان میں پناہ گزین ہوئے تو علم ہو اکہ اس انگریزی کہانی کو ترجمعہ کر کے جاپانی بچوں کو بھی مستقبل کا جاپان کے نام سے پڑہائی جا چکی ہے ،۔

غالبا پچاس سال بعد کا جاپان کے نام سے ہوا کرتی تھے ، جو پاکستان میں پچاس سال بعد کا پاکستان ہوا کرتی تھی ،۔

جس بچوں نے یہ کہانی پڑہی ، اج ان کی اکثرییت اپنی عمر کے سترویں سال میں ہیں ، پچاس سال گزرے ابھی چند دن ہی ہوئے ہیں ، لیکن ابھی تک ناں پاکستان نہ جاپان میں وہ ماحول بن سکا ہے جو کہ رائیٹر کے تخیل نے دیکھایا تھا ،۔

اگر وہ کہانی سن انیس وس پچتہر میں بھی لکھی گئی ہو تو اج دوہزار پچیس میں پچاس سال ہو چکے ہیں ، فضا میں ارٹی کاریں تو نظر نہیں آتیں لیکن اج ٹوکیو موبائلٹی شو میں ٹیوٹا موٹر کمپنی کی بنائی ہوئی اڑنے والی کار دیکھی ، ابھی یہ کار شو میں رکھی ہوئی ہے لیکن جلد جاپان کی فضا میں اڑتی نظر آنے لگے گی ،۔

جاپان جیسے ذہین ، اور ترقی یافتہ ممالک ایسی کاروں کو فضا میں لانے کے اصول اور قانون سوچیں گے ، لوگو کریں گے ، ان سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کر کے قوانین میں ترامیم ہوں گی ،۔

جب جا کر پچاس سال بعد کے پاکستان والی تحریر کے رائیٹر کا تخیل پورا ہو گا ، اور پاکستان میں بانیان پاکستان اس قوانین اور اصولوں سے کیسے جرمانے وصول کئے جا سکتے ہیں اور کہاں کہاں کیسے کیسے رشوت کشید کی جا سکتی ہے اس پر کام کر رہے ہون گے ،۔

بات کہاں سے کہان نکل گئی کہ 

ٹوکیو موبائیلٹی شو دو ہزار پچیس میں جہاں ہنڈا کے بنائے ہوئے ہوائی جہاں تھے وہیں ہنڈا کے بحری جہاں بھی تھے اور ہنڈا ہی کے خلائی جہاں یعنی راکٹ بھی رکھا ہوا تھا ، 

مزدا والون کی طرح طرح کی مشینوں کے میں راقم کو جو دلچسپ مشین لگی وہ تھے ایک قسم کی “ شوکوبائی “ آگ مدہانی ، ویسے تو یہ پرزہ ہر گاری میں لگا ہوتا ہے  کہ اس کا کام انجن سے نکلنے والی نائیٹروجن اور کاربن ڈائی اکسائیڈ کو ختم کرنا ہوتا ہے ،۔

لیکن یہ جدید آگ مدہانی ایسی ہے کہ کسی بھی گارٰی کے سائینلسر کے اگے لگا کر انجن سے نکلنے والے کاربن ڈائی اکسائیڈ کو ٹینکون میں جمع کر لیا کرئے گے ، اور کاربن ڈائی آکسائیڈ زراعت میں استعمال کی جا رہی ہے ،۔

بیٹری سے چلنے والی کاریں بائیکیں تھیں لیکن بڑے ٹرک سارے ڈیزل والے ہی تھے ۔ْ

شائد ہیوی ڈیوٹی ٹرک مستقبل بعید تک ڈیزل پر ہی چلیں گے ، ہاں یہ ہوا ہے کہ جدید ڈیزل اننجن اب صرف ڈیزل ہی نہیں “ ایڈ بلیو “ نامی ایک مائع مکس کر کے استعمال کرئے گا 

کہ فضا میں زہریلے مادے شامل ہونے سے بچایا جا سکے ،۔

سوزوکی موٹر کارپوریشن والون نے پاکستان سے اپنے ڈیلر مدعو کئے ہوئے تھے ، پاکستان کے سارے ہی شہروں سے سوزوکی کے ڈیلر آئے ہوئے تھے ، کئی لوگوں سے بات ہوئی ملنے والے ہر بندے نے میرے پنجابی بولی کے لہجے اور  چاشنی کی تعریف کی ، صرف فیصل آباد سے آئے ہوئے بندے ، جو کہ ایک جوان اور انتہائی ہینڈ سم جوان تھا ، مردانہ وجاہت سے بھر پور یہ جوان اردو میں بات کر رہا تھا ، اس کو ھجاڑا کہ فیصل آباد سے ہو تو پنجابی میں بات کرو ، اگر پنجابی میں کوئی کمی نظر آتی ہے تو میری طرف دیکھو ، ایسی میٹھی اور اگلے کو عزت دیتی ہوئی ہوتی ہے پنجابی زبان ،۔

ٹویوٹا کا اڑن کٹھولا ،۔

یہ کار امریکہ جنگی ہیلی کاپٹر اوسپرا جیسا لگتا ہے م،

ڈورون اور جیٹ جہاز کی تکنیک کو مکس اپ کر کے بنائی ہوئی یہ کار کچھ اس طرح بنائی گئی ہے کہ ڈرون کی طرح زمین سے فضا میں اٹھ کر جب ایک محفوظ بندی تک پہنچ جائے گی تو پروپیلز یعنی پنکھے  ہموار ہو جائیں گے ، اگلے والے دو پنکھے اگلی طرف اور پچھلے طرف والے پچھلی طرف ہموار ہو کر ہوا کو دھکیل کر کار کو سپیڈ فراہم کریں گے ،۔

میرے خیال میآ ستقبل قریب میں یہ کار جاپان میں ایک اعلی گریڈ کی لینڈ کروزر کی قیمت میں خریدی جا سکے گی ،۔

قسطوں میں لینے کا طریقیہ بھی ہے م،


ہفتہ، 25 مئی، 2024

بندے اور نائی کا فرق !،۔

 بندے اور نائی کا فرق !،۔

کہیں کسی گاؤں کے کسی گھر پر دستک ہوتی ہے ،۔
اندر سے آواز زنانہ آئی ہے ، کون اے ؟
تہاڈے پیکیاں توں آیا بندہ واں !،(آپ کے میکے سے آیا " بندہ " ہوں)۔
جواب سنتے ہیں عورت کی چیخ نکل جاتی ہے ، ہائے میں مرگئی ، کی ہویا میرے ابے نوں ؟ (میرے باپ کو کیا ہوا ہے)۔
بغیر ڈوپٹے کے کھلے سر اڑی ہوئی رنگ والی عورت جلدی سے دروازہ کھولتی ہے اور بد حواسی سے پوچھتی ہے کیا کیا ہوا ،۔
بندہ مرنے کی خبر لے کر آیا تھا !،۔
۔
۔
کہیں کسی گاؤں میں کسی گھر پر دستک ہوتی ہے ،۔
اندر سے زنانہ آواز آتی ہے ، کون اے ؟ (کون ہے )۔
تہاڈے پیکیاں توں " نائی " آیا واں !(آپ کے میکے سے نائی آیا ہوں)۔
جواب سنتے ہیں عورت کی خوشی بھری آواز آتی ہے ، بسم اللہ نی ساڈا نائی آیا اے (بسم اللہ جی ہمارا نائی آیا ہے )۔
سر پر ڈوپٹہ لئے چہرے سے خوشی ڈھلکتی ہوئی خاتون باہر آتی ہے ،۔
نائی کو گھر میں بلاتی ہے ، گھر کی بہو بیٹیاں نائی کو منجی دیتی ہیں چائے پانی اور کھانا بننے لگتا ہے ،۔
نائی شادی کی " گھنڈ " (پیغام ، سندیسہ)لے کر آیا تھا ،۔
پنجاب میں مرنے کی خبر کے لئے بندہ بھیجا جاتا ہے (بدمعاش دھمکی کے لئے بھی بندہ ہی بھیجا جاتا ہے) ، اور خوشی کی خبر کے لئے نائی ، ختنے کی رسم ہو کہ مہندی ، مایان ہون کہ منگنی اس بات کی خبر نائی لے کر جایا کرتے تھے ،۔
یہ ہوتا ہے فرق بندے اور نائی میں ،۔
اب اگر اپ کسی سے پوچھیں کہ " اوئے توں بندہ اے کہ نائی ؟" ۔
تو جواب میں " نائی " سننے کو ملے تو شکر کریں کہ " بندہ نہیں ہے ، نائی ہے نائی !،۔
ایک اور بات بھی تو ہے ،۔
جس کے سامنے ہر کسی کو سر جھکانا (حجامت کے لئے) پڑتا ہے اس کو نائی کہتے ہیں ،۔
اور جو نائی کے سامنے سر جھکانے سے مبرا ہوتا ہے ؟
اسکو
کنجا کہتے ہیں کنجا !،۔

منگل، 7 مئی، 2024

بغیر ن کے والی نیکی

 بغیر ن کی نیکی

چوہدری نواز  جاپان سے پاکستان جا رہا تھا ،۔

ناریتا (ٹوکیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ ) پر اس کو   راجہ مل گیا ، چوہدری راجے کو نہیں جانتا تھا  ، لیکن راجہ چوہدری کو جانتا تھا راجہ نے ہی  آگے بڑھ کر بڑے تپاک سے چوہدری سے تعارف حاصل کیا ،۔

تھائی ائیر ویز کی فلائیٹ تھی ، دونوں نے ایک ساتھ بورڈنگ کروا کر ساتھ ساتھ سیٹ لے لی  ، بلکہ  اس سے آگے بنکاک سے فلائیٹ ٹرانسفر کے بعد لاہور تک کی سیٹ ساتھ ساتھ لے لی  ،۔

جاپان سے تھائی ائیر ویز پر سفر کرنے والے جانتے ہیں کہ  ٹوکیو سے بنکاک پہنچ کر لاہور والی فلائیٹ  لینے پر کئی گھنٹے انتظار کرنا ہوتا ہے ،۔


بنکاک پہنچ کر چوہدری نے راجے کو چائے کافی کی آفر کی جس کو راجے نے بڑی خوش دلی سے قبول کیا اور ساتھ بیٹھ کر کچھ چائے پانی  کچھ پیسٹری سینڈوچ کھایا ،۔


فلائیٹ کے لئے ابھی بہت وقت تھا ، کنٹین ڈیپارچر گیٹ سے خاصی دور تھی لیکن پھر بھی تھوڑا ریلیکس کرکے بھی پہنچا جا سکتا تھا ،۔


اس لئے چوہدری اونگنے لگا  راجے نے بھی تنگ کرنے سے گریز کرتے ہوئے  خود کو موبائل فون میں مگن کر لیا ،۔

کوئی دو گھنٹے بعد جب چوہدری کی آنکھ کھلی تو لاہور والی فلائیٹ نکل چکی تھی ،۔

اب کچھ نہیں ہو سکتا تھا ، چوہدری نے رات بنکاک ائیر پورٹ کے اندر والے ہوٹل میں گزاری (ویزے کے بغیر باہر نہیں جا سکتا تھا)  اگلے دن کی فل گئیر کی ٹکٹ خریدی بہت سات وقت اور پیسہ ضائع کر کے،  اگلی رات بارہ بچے لاہور  پہنچا  ،۔

گزری رات جو بندے چوہدری کو رسیو کرنے آئے تھے   دوبارہ آنے پر  چوہدری سے ناراض نارض سے بھی لگتے تھے ،۔

چوہدری کو  بڑی شرمندگی اٹھانی پڑی  ،۔

جاپان کی دیسی کمیونٹی میں یہ واقعہ بہت مشہور ہوا تھا  ،۔

کئی سال لوگ چوہدری کے بیوقوف بنے پر اس پر ہنستے رہے ہیں ،۔

بلکہ پھر تو چوہدری خود بھی  یہ واقعہ سنا کر خود پر ہنسا کرتا تھا ،۔


کسی نے راجے سے پوچھا کہ تم نے ساتھ ساتھ سیٹ ہونے اور ہمسفر ہوتے ہوئے بھی چوہدری کو  جگایا کیوں نہیں ؟


تو راجہ صاحب نے بتایا ،۔

میں چوہدری کی نیند خراب نہیں کرنا چاہتا تھا  ،۔


اسے کہتے ہیں

 

بغیر ن کے والی نیکی  ،۔

اور ایسے ہوتے ہیں ، بغیر ن کے والے نیک !،۔


جمعہ، 12 اپریل، 2024

بینڈ باجے والے

 جاپانی دوست  شیگے کے ساتھ پاکستان اپنے گاؤں گیا ہوا تھا ،  اپنے پرانے کلاس فیلو برگیڈئیر بشیر نواز سے ملنے کینٹ جانا تھا ،  اپنے پاس تو گاڑی نہیں تھی    شیگے کی ساتھ ہونے ک وجہ سے ایس پی مختار چیمہ صاحب نے آفر کی تھی کہ کوئی پلس کا بندہ بھیج دیں گے ،۔
چیمہ صاحب بھی میرے ہائی سکول کے کلاس فیلو تھے ،۔
میں اور شیگے گھر سے نکلے ، کہ  پلی کے پاس بغل میں کلارنٹ باجا دبائے بڑی سجیلی وردی پہنے جلدی جلدی چلتا ہوا اپنا بچپن کا دوست بھولا باجے والا مل گیا جس کی ساری ٹولی  سرخ سفید وریوں میں کندھوں پر جھالریں لگائے سجے بنے کھڑے تھے ،۔
بھولے  کو جیسی تیسی انگریززی آتی تھی اس انگریزی میں شیگے کو بتانے لگا ، بڑی کمائی ہے  ،  پے یعنی سائی  کی رقم تو بس ایویں نام کی ہوتی ہے ، “ اتوں “ کی کمائی بہت ہے ، ۔
میں نے شیگے کو اپنا شادیوں کے کلچر اس میں بینڈ کا کردار اور ویلوں کی طرح ملنے والی “ اتوں “ کی رقم کے متعلق تفصیل سے سمجھا دیا ،۔
چیمے نے تین فیتی والا حوالدار بھیجا تھا  ڈالے پر  ، وردی پوش حوالدار صاحب کو شیگے سے باتوں کا شوق تھا بڑی باتیں کرتے رہے شیگے کو بتاتے رہے کہ پے یعنی تنخواھ تو بس ایویں سی ہے “ اتوں “ کی کمائی  بہت ہے ،۔
قصہ مختصر کہ کینٹ میں چیمہ صاحب بھی وردی میں ہی تھے ، شیگے جاپانی پر رعب ڈالتے رہے کہ ایویں جاپان جا کر کمائی وغیرں سے زیادہ یہاں  پاکستان میں ہی رہنا چاہئے کہ  پے بیشک کم ہے لیکن “اتوں “ کی کمائی بہت ہے ،۔
اس بات کو گزرے
پچیس سال ہونے کو ہیں ، شیگے  اج تک اسی یقین میں مبتلا ہے کہ  پاکستان میں سارے وردی والے  بینڈ واجے والے ہی ہوتے ہیں م،۔
جن کی اوپر کی کمائی بہت ہوتی ہے ۔ْ
اس کا وہم کسی حد تک ٹھیک بھی ہے ،
وردی والوں نے ساری قوم کی بینڈ بجا کے رکھی ہوئی ہے ، الٹی لٹائی ساری قوم کی تشریف کو ڈھولکی کی طرح بجا رہے ہیں ،۔
ہیں ناں بینڈ باجے والے ؟
ساری قوم کی بینڈ بج رہی ہے ،۔
خاور کھوکر

ہفتہ، 9 مارچ، 2024

جاپان کی ٹاپ ٹین مساجد

جاپان  کی ٹاپ ٹین مساجد !،۔


جاپان ، جہاں اج اکیسویں صدی کی  دوسری دہائی میں لاتعداد مساجد ہیں ،۔

ان لاتعداد مساجد میں سے دس قابل ذکر اور خوبصورت مساجد کا ذکر ،۔


نمبر دس : شیزو اوکا مسجد 

بہت ہی خوبصورت ماحول یعنی سینری  سی لگتی ہے ۔

پرسکون ماحول ، میں اس مسجد کی عمارت مدعو کرتی ہوئی لگتی ہے ،۔

نمبر نو : سیندائی مسجد ، سیندائی 

توہوکو کے علاقے میں میں پہلی مسجد، سینڈائی مسجد، نے دیگر علاقائی نماز کی جگہوں کے لیے راہ ہموار کرنے میں مدد کی ہے۔

 یہ مسجد 2007 میں کھولی گئی تھی اور یہ توہوکو یونیورسٹی کے کاوا اٗوچی کیمپس کے مرکز میں ہے، اس لیے یہ مسلمان طلباء کے لیے عبادت کے لیے ایک جگہ ہے۔


ایک سادہ عبادت گاہ ہونے کے علاوہ، مسجد مسلم کمیونٹی کے لیے اجتماع کی جگہ ہے۔

 جہاں اسلامک کلچرل سینٹر آف سیندائی (ICCS) ہیڈ کوارٹر ہے۔

 

نمبر آٹھ : یوکوہاما  بڑی مسجد یوکوہاما 

یوکوہاما مسجد جس کو جامع مسجد بھی کہا جاتا ہے ، سن دو ہزار جھ میں تعمیر کی گئی تھی ،۔

اگر آپ اس مسجد میں داخل ہوتے ہیں تو آپ اس کی باوقار اور خوبصورت شکل سے متاثر ہوں گے، خاص طور پر سنہری رنگ کے استعمال سے۔


یہ مسجد یوکوہاما میں وسیع پیمانے پر مسلم کمیونٹی کی خدمت کرتی ہے، جو نماز کے لیے ایک جگہ ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کے پروگراموں سمیت متنوع تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرتی ہے۔


نمبر سات : اوتسکا مسجد ٹوکیو

جاپان اسلامک ٹرسٹ کے زیر انتظام، اوتسوکا مسجد توشیما وارڈ، ٹوکیو میں ہے۔


مسجد کے اندر، آپ شووا (سن انیس سو اٹھاسی سے پہلے) دور سے ایک پرانی یادوں کا ماحول محسوس کریں گے

 جو وہاں کی مسلم کمیونٹی کی گرمجوشی کے ساتھ مل جاتا ہے۔

 یہ مسجد وسیع پیمانے پر تعلیمی پروگراموں کی میزبانی بھی کرتی ہے اور کمیونٹی میں بہت سی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔


نمبر چھ : فوکوکا مسجد ،النور اسلامک کلچر سنٹر ،۔

2009 میں باضابطہ طور پر کھولی گئی، فوکوکا مسجد النور اسلامک کلچر سینٹر کیوشو جزیرے پر پہلی مسجد ہے۔

اس مسجد کی عمارت جاپان کی جمالیات کے ساتھ روایتی اسلامی تعمیراتی ڈیزائن کو شامل کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔


ایک مذہبی سہولت کے طور پر کام کرنے کے علاوہ، اس میں کئی دیگر فائدہ مند سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں، جو اسے فوکوکا کی مسلم کمیونٹی کے لیے ایک اہم اجتماع کی جگہ بناتی ہے۔

 یہ مسجد  جاپان کی مقامی اور ایکسپورٹ منڈیوں کے لیے حلال سرٹیفیکیشن جاری کرنے کا پروگرام بھی ہے۔


نمبر پانچ : اوساکا اباراگی مسجد اوساکا۔


اپنے جدید اور ملائم ڈیزائن کے ساتھ، جس میں براون اور سنہری رنگت جھلکتی ہے۔

 اوساکا ایباراگی مسجد اوساکا یونیورسٹی کے ایباراکی کیمپس اور کئی جاپانی کمپنیوں کے بالکل قریب واقع ہے۔


2006 میں اپنے دروازے کھولنے کے بعد سے، یہ مسجد اپنے ارد گرد کے مسلمان طلباء اور کارکنوں کی روحانی زندگی کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ یہ اوساکا میں بڑھتی ہوئی مسلم کمیونٹی کے لیے ایک سیمبل کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔


نمبر چار : آراتاما مسجد ناگویا ۔

1998 میں تعمیر کی گئی ناگویا مسجد کو "اراتما مسجد" کہا جاتا ہے۔ روایتی اسلامی طرز تعمیر کی موجودگی اس مسجد کے جدید ڈیزائن میں توازن رکھتی ہے۔

 جو جدید اور اسلامی ورثے کا اظہار کرتی ہے۔ 

یہ مسجد مسلمانوں اور غیر مسلموں کے لیے اجتماع کی جگہ بن گئی ہے، جہاں ہفتہ اور اتوار کو باقاعدہ مقامی کلاسز، چائے کی پارٹیاں اور دیگر تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔


یہ ناگویا اور آس پاس کے علاقے میں مسلمانوں کے لیے مشاورت اور معلومات کے تبادلے کے لیے ایک اڈے کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔


نمبر تین :  اسلاما مسجد وینو اوکاچی ماچی مسجد ۔

رونق  سے بھرپور Ueno میں واقع، السلام مسجد واقعی ایک خوش آئند منظر ہے۔

 فن تعمیر سادہ ہے، لیکن مسجد ایک بہترین دار کوشش اور عبادت اور غور و فکر کے لیے کامل سکون کی جگہ ہے۔


اگرچہ اجتماعی عبادت ایک اہم پہلو ہے، لیکن اس جگہ کی کوششوں میں ٹوکیو میں ثقافتی میل جول کے مرکز کے طور پر کام کرنا بھی شامل ہے۔

 جس میں متعدد کمیونٹی تقریبات اور تعلیمی پروگرام باقاعدگی سے طے کیے جاتے ہیں۔


نمبر دو :  ٹوکیو کامی مسجد ترکش  کلچر سنٹر ۔

جاپان کی سب سے بڑی (اور سب سے مشہور) مسجد ٹوکیو کامی ہے۔ اس کے اونچے مینار اور آسمانی نیلے گنبد ترکی اور جاپانی ثقافتوں کے ملاپ کی علامت ہیں۔

 شاندار عثمانی ترک فن تعمیر کا نمونہ، ٹوکیو کامی مسجد کو اصل میں 1938 میں تعمیر کیا گیا تھا اس کے بعد اسے 2000 میں دوبارہ تعمیر کیا گیا ۔


محرابی ستون پر کھڑے ایک بہت بڑے گنبد نما ہال میں نماز کی دائیگی ہوتی ہے ۔

انتہائی خوش رنگ  ، رنگوں اور ڈیزائین  نے اس مسجد کو روحانی  ماحول دیا ہوا ہے،۔


 باقاعدگی سے ہونے والی تقریبات نے اس مسجد کو مذہبی مرکز ہونے کے علاوہ ٹوکیو کا ایک مرکزی ثقافتی مرکز بنا دیا ہے۔

 نمبر ایک :  کوبے مسلم موسک ، مسجد ۔

کوبی مسجد 1935 میں تعمیر کی گئی تھی ، اور یہ جاپان کی قدیم ترین مسجد ہے۔

 اس کی فنڈنگ ترکی، اور ہندوستانی مخیر لوگوں سے آتی تھی۔

 مسجد میں روایتی اسلامی فن کی نمائش کی گئی ہے، جیسے کہ ایک مینار اور ایک گنبد۔

 اسلامی دنیا کے ساتھ جاپان کے تعلقات کا ثبوت ہے۔

 جو کہ پرانے زمانے سے جاری ہے۔

 اس مسجد نے دوسری جنگ عظیم اور عظیم ہینشین زلزلے (سن انیس سو پچانوے ) کے طوفان کو برداشت کیا ہے، لیکن یہ اب بھی اپنی جگہ پر کھڑی ہے۔

 اور ان تمام لوگوں کا خیرمقدم کرتی ہے جو جاپان میں اسلامی روایت کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔

تحریر اور تحقیق : خاور کھوکھر۔

اتوار، 3 مارچ، 2024

ساٹھ کی عمر کو پہنچنے سے ایک سال پہلے کے احساسات

 عمر کے ساٹھویں سال سے ایک سال پہلے کے احساسات ۔

 

۱: مٹی پاؤ  

گزری باتوں پر پریشان  ہو کر اپنا حال برباد نہ کرو جی ، جو  ہوا سو ہوا ، جو ہو رہا ہے اس کو انجوائے کرو ،۔

جو  بندہ روس وکھالا کرتا ہے ۔

 کتنا بھی قریبی یا خون کا رشتہ ہو  ، اسکو چھوڑ دو ، بس تھوک دو ، ختم شد کر دو ،۔


 :۲: سانوں کی ۔


ہر بندہ اپنے اپنی جگہ  جو بندہ جو کام کر رہا ہے اگر اس سے کوئی  غلطی ہو رہی ہے ، یا کام خراب کر رہا ہے تو  ، یہ میری سر پیڑ (سر درد) نہیں ہے ،۔

دوسرون کی غلطیوں  کی اصلاح کرنے کی کوشش  نہیں کرنی ہے کیونکہ وہ مجھ سے سیانے ہیں ۔ْ


:۳: رب تے چھڈ دیو ۔


بہت سی چیزوں کو وقت پر چھوڑ دو ، اللہ خیر کرئے گا ،۔

حسد اور شرارت کرنے والوں کے گھر میں بیماریاں اور ذہنی مریض  دیکھو گے ،۔ 


۴: تقابل نہیں کرو۔

دوسروں سے تقابل کر کے دل نہیں ساڑو ، کیونکہ میں نہیں جانتا کہ  کون ، کن  دشوار منزلوں سے گزر کر یہان پہنچا ہے ،۔

پتہ نہیں اس عید مناتے بندے نے کتنے تلخ روزے رکھے تھے ،۔

یا کہ جن کے پاس کرنسی زیادہ نظر آ رہی ہے ، تمہارے پاس کیا ثبوت ہے کہ وہ تم سے زیادہ خوشیاں بھی رکھتے ہیں کہ نہیں !،۔

رب نے  ہر چیز میں بیلنس رکھا ہے ،۔


۵: ڈٹ جاؤ  یعنی مستقل مزاجی ۔


کوئی بھی کام کتنا بھی پھیلا ہوا ہو ، شروع کر دو ختم ہو ہی جاتا ہے ،۔

ایک ایک کر کے الجنوں کو سلجانے لگو ، جلد ختم ہو جاتی ہیں ،۔


حاصل مطالعہ

یہ میں ہی ہون جو اپنی خوشیوں کو خود سے انجوائے کر سکتا ہوں ،۔

تلخ حالات سے خوشیاں کشید کرو اور مسکراتے رہو ،ہر روز کچھ نہ کچھ کرتے رہنا ہے ۔

ہر موسم ہر حال میں کچھ نہ کچھ کرتے ضرور رہنا ہے ، بے شک اڑوس پڑوس کی گھاس پھونس  ہی صاف کیون نہ کرنی پڑے  ، لیزی نہیں ہونا ہے ،۔

خاور کھوکھر

Popular Posts