بندے اور نائی کا فرق !،۔
بندے اور نائی کا فرق !،۔
کہیں کسی گاؤں کے کسی گھر پر دستک ہوتی ہے ،۔
اندر سے آواز زنانہ آئی ہے ، کون اے ؟
تہاڈے پیکیاں توں آیا بندہ واں !،(آپ کے میکے سے آیا " بندہ " ہوں)۔
جواب سنتے ہیں عورت کی چیخ نکل جاتی ہے ، ہائے میں مرگئی ، کی ہویا میرے ابے نوں ؟ (میرے باپ کو کیا ہوا ہے)۔
بغیر ڈوپٹے کے کھلے سر اڑی ہوئی رنگ والی عورت جلدی سے دروازہ کھولتی ہے اور بد حواسی سے پوچھتی ہے کیا کیا ہوا ،۔
بندہ مرنے کی خبر لے کر آیا تھا !،۔
۔
۔
کہیں کسی گاؤں میں کسی گھر پر دستک ہوتی ہے ،۔
اندر سے زنانہ آواز آتی ہے ، کون اے ؟ (کون ہے )۔
تہاڈے پیکیاں توں " نائی " آیا واں !(آپ کے میکے سے نائی آیا ہوں)۔
جواب سنتے ہیں عورت کی خوشی بھری آواز آتی ہے ، بسم اللہ نی ساڈا نائی آیا اے (بسم اللہ جی ہمارا نائی آیا ہے )۔
سر پر ڈوپٹہ لئے چہرے سے خوشی ڈھلکتی ہوئی خاتون باہر آتی ہے ،۔
نائی کو گھر میں بلاتی ہے ، گھر کی بہو بیٹیاں نائی کو منجی دیتی ہیں چائے پانی اور کھانا بننے لگتا ہے ،۔
نائی شادی کی " گھنڈ " (پیغام ، سندیسہ)لے کر آیا تھا ،۔
پنجاب میں مرنے کی خبر کے لئے بندہ بھیجا جاتا ہے (بدمعاش دھمکی کے لئے بھی بندہ ہی بھیجا جاتا ہے) ، اور خوشی کی خبر کے لئے نائی ، ختنے کی رسم ہو کہ مہندی ، مایان ہون کہ منگنی اس بات کی خبر نائی لے کر جایا کرتے تھے ،۔
یہ ہوتا ہے فرق بندے اور نائی میں ،۔
اب اگر اپ کسی سے پوچھیں کہ " اوئے توں بندہ اے کہ نائی ؟" ۔
تو جواب میں " نائی " سننے کو ملے تو شکر کریں کہ " بندہ نہیں ہے ، نائی ہے نائی !،۔
ایک اور بات بھی تو ہے ،۔
جس کے سامنے ہر کسی کو سر جھکانا (حجامت کے لئے) پڑتا ہے اس کو نائی کہتے ہیں ،۔
اور جو نائی کے سامنے سر جھکانے سے مبرا ہوتا ہے ؟
اسکو
کنجا کہتے ہیں کنجا !،۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں