پیر، 2 جنوری، 2023

بلاگنگ کے بیس سال

 
وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے ، 2003 ، 2004، گردش ایام کہ میں ان دنوں سپین کے شہر بار سلونا میں کچھا پہنے سمندر کنارے ، بہت سی پریشانیاں اور کرب اٹھائے گھوما کرتا تھا ،۔

باسمتی چاولوں کے بیگ میں ایپل کا کمپیوٹر پاور بک لئے ہوتا تھا ،۔
باسمتی کے بیگ میں ڈالنے میں راز یہ تھا کہ یورپ میں چھینا جھپٹی بہت ہے ، بارسلونا میں بربر لوگ قیمتی چیزیں چھین لیا کرتے ہیں ، میں جوان تھا ، لڑائی بھڑائی میں بھی دو تین پر بھاری تھا
لیکن کراٹے کے استادوں نے سیکھیا تھا کہ لڑائی کرنا بہادری نہیں لڑائی سے بچنا بہادری ہے ، اس لئے کمپیوٹر چاول کی بوری میں ڈالا ہوتا تھا کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ ایک بہت قیمتی چیز بوری میں بھی ہو سکتی ہے ،۔
پاور بک میں یونی کوڈ میں دنیا بھر کی بہت سی زبانون کے یونی کوڈ تھے ، عربی اور اردو کے بھی تھے لیین ابھی اردو کا نام نہیں تھا ، میں نے عربی اور اردو فارسی کے یونی کوڈ کے مکس سے ایک کی بورڈ بنا لیا ،۔
یہ 2003ء کی ہی بات ہے جب بی بی سی والون نے اردو کی یونی کوڈ اردو کی سائیٹ لانچ کی تھی جس بات سے مجھے یونی کوڈ اردو کے متعلق علم ہوا ، انہی دنوں انسائکلو پیڈیا "وکی " والوں کی سائیٹ لانچ ہوئی ، وکی پیڈیا والوں کا کہنا تھا کہ یہ ساری زبانوں میں ہو گا اور لوگ خود ہی اس کو بنائیں گے چلائیں گے ، بس وکی ہیڈیا پلیٹ فارم ہو گا ،۔
یونی کوڈ کی بورڈ تو بنا چکا تھا اس لئے چلتے ہاتھ وکی پیڈیا پر اردو کے انسائکلو پیڈیا سٹینڈ کر لیا ،۔
انسائیکلو پیڈیا تو بنا لیا لیکن تعلیم کی کمی کہ اس پر لکھوں کیا ؟
تو جو اپنی جنم بھومی نزدیک کے گاؤں دیہات تھے انکا ہی لکھنا شروع کر دیا ،۔
وکی پر ہی بلاگ بھی لکھنا شروع کر دیا ، چند ماھ میں ہی کئی لوگ وکی پر شامل ہو گئے ، دبئی میں رہنے والے ایک انڈین نے وکی سے بلاگ ڈلیٹ کر کے مجھے بتایا کہ بلاگ بنانا ہے تو علیحدہ سے کہیں بنائیں ،۔
ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا تھا ، جب مجھے  2004ء میں “ بلاگر “ کا علم ہوا اور میں نے بلاگر پر اہنا بلاگ بنایا ، اس وقت  اردو میں بننے والا میرا بلاگ دوسرا کہ تیسرا بلاگ تھا ، پہلا اور دوسرا بلاگ ختم ہوئے مدت ہوئی ، اس وقت اردو کا سب سے پرانا بلاگ ہے تو میرا بلاگ ہے ، جس پر اج جب میں نے پوسٹ کی تو آرچیو میں بیس سال نظر آ رہے ہیں ،۔
بیس سال کی گنتی دیکھ کر دل خوش ہوا ، جب میں نے بلاگ شروع کیا تھا تو لوگوں کو لفظ بلاگ کا بھی بتانا پڑتا تھا ، کہ بلاگ ویب پر لکھی ہوئی لاگ بک  کے مخفف کو کہتے ہیں ،۔۔
فیس بک اس کے کہیں بعد میں آئی فیس بک اور ٹویٹر کو مائیکرو بلاگنگ بھی کہا گیا ،۔
فیس بک پر مولوی اور مولوی کو بنانے والے فوجی کے خلاف  لکھ کر جب کچھ لوگوں کو مولوی نے اغوا کر لیا تو اردو کے قارئین کو بھی بلاگرز اور بلاگنگ کا علم ہوا  ، ْ
اج 2023ء میں کالم نگار بھی خود کو بلاگر کہتے ہیں ، یا کہ ایک لفظ رائج ہوا ہے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ، اج اپ مجھے
سوشل میڈیا ایکٹیو کہہ سکتے ہیں کہ میں بھی اس وقت بلاگ کی بجائے فیس بک پر زیادہ لکھتا  ہوں ،۔

اللہ کرئے کہ اپ کا یہ سال خوشیون بھرا ہو  اور اللہ تعالی مجھے اور میری اولاد کو برکت عطا فرمائیں ،۔
آمین
خاور کھوکھر

2 تبصرے:

گمنام کہا...

ماشاء اللہ... ایک طویل عرصے سے آپ بلاگنگ کررہے ہیں اور کتنے ہی آ کر چلے بھی گئے. لیکن آپ آج بھی اپنے مورچے میں موجود ہیں.

Zaib Zehra کہا...

بہت بہترین لکھا گیا ھے

Popular Posts