منگل، 2 جنوری، 2018

برف پر پھسلنا


سکیئینگ اور سکیٹنگ ،انگریزی کے دو الفاط ہیں جن کے اردو میں  معنی “ برف پر پھسلنا “ پڑھائے جاتے ہیں ،۔
حقیقت میں یہ دونں کھیل ، گیم یا کہ سہورٹس کہہ لیں بلکل دو مختلف چیزیں ہیں ،۔ ان کے اصول اور قوانین ، سے لے کر استعمال کے اوزار کپڑے اور ماحول تک میں بہت فرق ہے ،۔
اسکیٹنگ ، جمی ہوئی برف جس کو انگریزی میں  آئس کہتے ہیں اس پر پھسلنے کو کہتے ہیں ،۔
اور سکئینگ ؟ برسنے والی برف ، یعنی  سنو پر پھسلنے کو کہتے ہیں ،۔
میں نے ایک دو دفعہ اسکیٹنگ کی کوشش کی ہے لیکن مجھے اس میں مزہ نہیں آیا یا کہ کہہ لیں میں اس کو صحیح طریقے سے کر ہی نہیں سکا ،۔
لیکن سنو پر پھسلنے والی  یعنی اسکیئینگ  انیس سو نوے سے کر رہا ہوں ،۔
کراٹے کے استادوں کی مہربانی جنہوں نے مجھے برف پر پھسلنا ، بریک لگانا موڑ کاٹنا اور رکنا سکھایا ،۔

یکم جنوری  2018ء کے دن توچیگی کے پہاڑوں پر سکیئینگ کے لئے گیا تھا ،  ، چار تاریخ کو پھر جانے کا پروگرام ہے ،۔
اس سے پہلے کئی سال سکئینگ کے لئے نہیں جا سکتا تھا ،۔

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts